• Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے طریقہ کے لیے فورم کے استعمال کا طریقہ ملاحظہ فرمائیں ۔ پھر بھی اگر آپ کو فورم کے استعمال کا طریقہ نہ آئیے تو آپ فورم منتظم اعلیٰ سے رابطہ کریں اور اگر آپ کے پاس سکائیپ کی سہولت میسر ہے تو سکائیپ کال کریں ہماری سکائیپ آئی ڈی یہ ہے urduinملاحظہ فرمائیں ۔ فیس بک پر ہمارے گروپ کو ضرور جوائن کریں قادیانی مناظرہ گروپ
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے لیے آپ کو اردو کی بورڈ کی ضرورت ہوگی کیونکہ اپ گریڈنگ کے بعد بعض ناگزیر وجوہات کی بنا پر اردو پیڈ کر معطل کر دیا گیا ہے۔ اس لیے آپ پاک اردو انسٹالر کو ڈاؤن لوڈ کر کے اپنے سسٹم پر انسٹال کر لیں پاک اردو انسٹالر

نسل،شکل،عقل اور اخلاق کے اعتبار سے

الصارم المسلول

رکن ختم نبوت فورم
بسم اللہ الرحمان الرحیم

الحمدللہ القویی المتین، وصلاۃ وسلام علی من بعث بالسیف رحمۃ للعالمین-


کیا مرزا قادیانی نسل کے اعتبار سے، شکل کے اعتبار سے، عقل کے اعتبار سے نبوت کے قابل ہے یا نہیں؟
یہ عنوان شاید آپ کے لئے تھوڑا مختلف ہو، اس لئے اگر آپ توجہ سے پڑھیں گے تب ہی آپ کو انشاء اللہ تعالیٰ یہ بہت فائدہ دے گا۔
ہر ایماندار کا یہ عقیدہ ہے کہ سرور کونین جناب محمد رسول اللہ ﷺ، اللہ تعالیٰ کے آخری نبی و رسول ہیں۔ آپ کے بعد قیامت تو آسکتی ہے کوئی دوسرا نبی نہیں آسکتا اور جس انسان کو پیغمبر کی ختم نبوت پر معمولی بھی شک ہے وہ انسان دائرہ اسلام میں داخل ہی نہیں ہے وہ مومن اور مسلمان ہی نہیں جس کو پیغمبر دو جہان آمنہ کے لعل جناب محمد رسول اللہ ﷺ کی نبوت پہ ذرہ سا بھی شک ہے اور پیارے نبی اپنی حیات طیبہ میں ہی ارشاد فرما گئے تھے کہ میری امت کے پاس تیس دجال اور کذاب آئیں گے۔
كُلُّهُمْ يَزْعُمُ أَنَّهُ نَبِيٌّ
وہ گمان کریں گے کہ وہ نبی ہیں، دعوی کریں گے کہ وہ نبی ہیں حالانکہ اے محمد کا کلمہ پڑھنے والو غور سے سن لو میرے بعد کوئی نبی نہیں ہے۔ اسی لئے علماء کرام نے فرمایا کہ مرزائی اگر یہ دعوی کرے کہ مرزا غلام قادیانی نبی ہے، تو جس طرح وہ دعوی کرنے والا دائرہ اسلام سے خارج ہے اسی طرح اگر کوئی اس سے دلیل کا مطالبہ کرے گا وہ بھی خارج ہے، کہ بتاؤ دلیل کیا ہے؟
اس سے دلیل مانگنی ہی نہیں، کیوں؟
دلیل تو اس بات کی مانگی جاتی ہے نہ جس کو پختہ اور مضبوط کرنا ہو، اس مسئلے کو پختہ کرنا ہی نہیں کیونکہ دلیل پیغمبر پہلے ہی فرما گئے ہیں کہ میرے بعد کوئی نبی نہیں ہے۔
محترم بھائیو اور بہنوں، جو بات میں آپ کے سامنے رکھنا چاہتا ہوں، جس کو برصغیر کے گمراہ لوگوں نے نبی بنا کر پیش کیا، انگریز نے جس کو نبی بنا کر کھڑا کیا اور چند گمراہ لوگوں نے اسکو نبی مانا میں ان سے بڑے ادب کے ساتھ، بڑے احترام کے ساتھ، بڑے پیار کے ساتھ آج چار سوال کروں گا کہ کیا جس کو تم نبی بنا کر پیش کرتے ہو۔
نمبر 1۔ نسل کے اعتبار سے
نمبر 2۔ شکل کے اعتبار سے
نمبر 3۔ عقل کے اعتبار سے
نمبر 4۔ اخلاق کے اعتبار سے
کیا مرزا غلام قادیانی نبی بننے کے قابل بھی ہے؟
پہلی بات، پیارے پیغمبر محمد رسول اللہ ﷺ کی ایک حدیث سماعت فرمانا،
نبی وہ ہوتا ہے جو نسل کے اعتبار سے تمام کائنات سے اعلیٰ و افضل ہو، جس
کی نسل سب سے اعلیٰ، جس کا خاندان سب سے اعلیٰ، جس کا نسب سب سے اعلیٰ ہو وہ نبی ہوتا ہے۔
جب اللہ تعالیٰ نے محمد رسول اللہ ﷺ کو نبی بنایا تو نبی علیہ صلاۃ وسلام ارشاد فرماتے ہیں،
إِنَّ اللَّهَ اصْطَفَى مِنْ وَلَدِ إِبْرَاهِيمَ إِسْمَاعِيلَ وَاصْطَفَى مِنْ وَلَدِ إِسْمَاعِيلَ بَنِي كِنَانَةَ

اللہ رب العزت نے ابراہیم کی اولاد میں سے اسماعیل کو چنا اور اسماعیل کی اولاد میں سے بنو کنانہ کو چنا -
ترمزی کی روایت اور مسلم کے روایت یوں ہے:

إِنَّ اللَّهَ اصْطَفَى كِنَانَةَ مِنْ وَلَدِ إِسْمَاعِيلَ وَاصْطَفَى قُرَيْشًا مِنْ كِنَانَةَ وَاصْطَفَى مِنْ قُرَيْشٍ بَنِي هَاشِمٍ وَاصْطَفَانِي مِنْ بَنِي هَاشِمٍ
اللہ رب العزت نے اسماعیل کی اولاد میں سے بنو کنانہ کو چنا، بنو کنانہ سے اللہ تعالیٰ نے قریش کو چنا اور قریش میں سے بنو ہاشم کو اور پھر بنو ہاشم میں سے اللہ تعالیٰ نے محمد رسول اللہ ﷺ کو چنا۔
تو نبی وہ جو خاندان کے اعتبار سے، شکل کے اعتبار سے، عقل کے اعتبار سے اور نسب کے اعتبار سے سب سے اعلیٰ ہوتا ہے اسی لئے اللہ تعالیٰ نے ابراھیم کی اولاد میں دیکھا سب سے اعلیٰ اسماعیل ملے، اسماعیل کی اولاد میں دیکھا سب سے اعلیٰ بنی کنانہ ملے، بنی کنانہ کی اولاد میں دیکھا سب سے اعلیٰ قریش ملے، قریش میں دیکھا تو سب سے اعلیٰ بنو ہاشم ملے اور بنو ہاشم میں سے اللہ رب العزت نے محمد رسول اللہﷺ کو نبی بنا کر بھیجا۔
آئیے ایک طرف محمد رسول اللہ ﷺ ہیں جن کو اللہ تعالیٰ نے اعلیٰ خاندان، اعلیٰ نسب سے چنا، دوسری طرف یہ مرزا دجال، جس کو مرزائی نبی لے کے کھڑے ہیں، ذرا غور کرنا، اس کی نسل بھی دیکھنا کہ یہ کس خاندان سے ہے، میرے بیغمبر اعلیٰ خاندان سے، مرزے کی نسل کیا ہے؟
مرزا، اپنے متعلق اسے پتہ ہی نہیں کہ میں کیا ہوں۔
کوئی دوسرا اس کے بارے میں کیا تحقیق کرے گا؟ کیا جستجو کرے گا؟
مرزا اپنی کتاب البریہ صفحہ 134 میں لکھتا ہے،
''میں مغل ہوں''
ایک جگہ پر کہتا ہے کہ میں مغل ہوں، اپنے آپ کو مغل کہنے والا اور یہ کہنے والا کہ
''میرے آباؤ اجداد سمرقند سے آئے تھے''
کچھ ہی عرصے بعد اسے پتہ چلا کہ نہیں میں تو غلطی کر بیٹھا۔ یہی مرزا اپنے بارے میں پھر کہتا ہے، حاشیہ اربعین نمبر 2 صفحہ 117 مرزا لکھتا ہے کہ لوگوں،
''میں فارسی النسل ہوں''
تھوڑی دیر پہلے کہ رہا ہے کہ میں مغل ہوں، اس کے بعد کہتا ہے میں فارسی النسل ہوں، یہی پہ بس نہیں بلکہ اپنی نسل کے بارے میں مرزا کے پانچ قول ہیں،
آگے اپنی کتاب ضمیمہ حقیقتہ الوحی صفحہ 70 پر کہتا ہے کہ لوگوں:
''میری بعض دادیاں اور مائیں بنی فاطمہ اور اہل بیت سے ہیں''
یہاں فارسی بھی گیا، مغل بھی گیا، یہیں پر نہیں رکا تین قول پیش کیئے لیکن ابھی بھی اپنی نسل پر اعتماد نہیں، یقین نہیں کہ میں ہوں کیا؟
حقیقت الوحی اس کے صفحہ 200 کے حاشیے کے اوپر کہتا ہے کہ لوگوں:
''میں اصل میں چینی الاصل ہوں''
چار قول ہوگئے اپنی نسل کے بارے میں، پہلے کہتا ہے مغل ہوں، پھر کہتا ہے، فارسی ہوں، پھر کہتا ہے اہل بیت سے ہوں، پھر کہتا ہے چینی ہوں یہیں پہ نہیں رکا اپنے بارے میں پانچواں قول بھی پیش کر دیا، کہتا ہے:
''میں فاطمی ہوں اور اسحاق کے خاندان سے ہوں''
(تحفہ گولوڑیہ صفحہ 29)
میرے بھائیوں ان پانچ اقوال سے ایک بات ثابت ہوگئی، نبی وہ ہوتا ہے جو نسل کے اعتبار سے، نسب کے اعتبار سے سب سے اعلیٰ ہوتا ہے،
مرزا نبوت کے قابل ہی نہیں ہے کیونکہ اسے اپنی نسل کا پتہ ہی نہیں ہے۔
تردد کا شکار ہے، شک کا شکار ہے۔ لہٰذہ یہ نبوت کے قابل نہیں ہے۔


؎؎؎؎؎؎؎؎؎؎؎؎؎ (جاری ہے)؎؎؎؎؎؎؎؎؎؎؎؎؎؎؎
 
Top