• Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے طریقہ کے لیے فورم کے استعمال کا طریقہ ملاحظہ فرمائیں ۔ پھر بھی اگر آپ کو فورم کے استعمال کا طریقہ نہ آئیے تو آپ فورم منتظم اعلیٰ سے رابطہ کریں اور اگر آپ کے پاس سکائیپ کی سہولت میسر ہے تو سکائیپ کال کریں ہماری سکائیپ آئی ڈی یہ ہے urduinملاحظہ فرمائیں ۔ فیس بک پر ہمارے گروپ کو ضرور جوائن کریں قادیانی مناظرہ گروپ
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے لیے آپ کو اردو کی بورڈ کی ضرورت ہوگی کیونکہ اپ گریڈنگ کے بعد بعض ناگزیر وجوہات کی بنا پر اردو پیڈ کر معطل کر دیا گیا ہے۔ اس لیے آپ پاک اردو انسٹالر کو ڈاؤن لوڈ کر کے اپنے سسٹم پر انسٹال کر لیں پاک اردو انسٹالر

آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا خواب اور قادیانی دجل

خادمِ اعلیٰ

رکن عملہ
ناظم
رکن ختم نبوت فورم
پراجیکٹ ممبر


مرزائی حضرات وہ کہتے ہیں کہ جب کسی چیز کا علم نہ تو وہاں خاموشی اختیار کرنی چاہیئے نہ کے اپنے مربیان سے سنی سنائی آگے چلا دینی چاہیئے ۔
نبی صلی الله علیہ وسلم کو جو خواب آیا تھا اس میں کوئی ایسا لفظ نہیں جس کا مطلب یہ تھا کہ حج اسی سال ہوگا اس میں نہ تو کو معیاد تھی اور نہ کوئی وقت مقرر لیکن آپ کی طرف تو معاملہ ہی الٹ ہے معیاد بھی مقرر تھی وقت بھی بتا دیا گیا تھا اس لیے اس واقع سے تشبیہ دینی ہے تو مکمل دیں میٹھا میٹھا ہڑپ ہڑپ کڑوا کڑوا تھو تھو والا معاملہ نہ کیا کریں ۔
آپ جیسے جاہل جلد باز لوگ یہ نہیں سوچتے کہ کیا اس خواب میں یہ تھا کہ ہم اسی سال عمرہ کریں گے ؟ اور کیا آنحضرت صلی الله علیہ وسلم نے یہ تعبیر کی تھی کہ ہم اس سال عمرہ یا حج کریں گے ؟ نہیں بلکل نہیں چنانچہ اس رویا کہ مطابق اگلے سال ہی زیارت ہوگئی اور آنحضرت صلی الله علیہ وسلم کی رویا کو الله نے سچ کر دکھایا کیا مرزا کی پیشگوئی اس طرح پوری ہوئی ؟ نہ سلطان محمد پیشگوئی کے مطابق مرا اور نہ محمدی بیگم نکاح میں آئی ۔
بلکہ یہاں تو خود نبی صلی الله علیہ وسلم سے سوال تک ہوا تو حضور صلی الله علیہ وسلم نے فرمایا کہ ہم نے یہ نہیں کہا تھا کہ حج اسی سال ہوگا ( صحیح بخاری ) ۔
باقی آپ لوگوں کا رہا یہ سوال کہ پھر خواب دیکھنے کے بعد حج کو تشریف کیوں لے گئے
تو جناب من عرض ہے کہ یہ آپ لوگوں کی کم علمی ہے اور کچھ نہیں کیونکہ اس سفر کی وجہ وہ خواب نہ تھا کیونکہ خواب تو آیا ہی راستے میں تھا چنانچہ حضرت مجاہد رضی الله عنہ جو حضرت عبد الله ابن عباس رضی الله عنہ کے شاگرد ہیں اور نہایت ثقہ روای ہیں کی صحیح روایت جسے تفسیر در منثور میں پانچ جلیل القدر محدثین سے نقل کیا ہے کہ یہ خواب حدیبیہ میں آیا تھا ارشاد الساری فتح الباری ، عمدة القاری ، اور تفسیر جامع البیان میں بھی ایسا ہی لکھا ہے " رأى رَسُول الله صلى الله عَلَيْهِ وَسلم وَهُوَ بِالْحُدَيْبِية أَنه يدْخل مَكَّة هُوَ وَأَصْحَابه آمِنين " َ ۔ بفرض محال یہی ہو جیسا کہ آپ لوگ کہتے ہو تو اس کا کیا ثبوت ہے کہ سفر صرف اسی خواب کی بنا پر تھا ؟ جبکہ ہم دیکھتے ہیں اس سفر میں بہت سے دیگر مصالح و فوائد اور خدا کی حکمتیں تھیں یہی سفر فتح فتح مکہ کی بنیاد ، مسلمانوں کی ترقی کا باعث ، اور صحابہ اکرام رضی الله عنہم کے راسخ الایمان ہونے لا سرٹیفکیٹ دلانے موجب ہوا " لقد رضی الله عن المومنین ... " یہ واقعہ صلح حدیبیہ کا ہے ۔
اس لیئے کچھ بولنے سے پہلے علم حاصل کر لیں ان مربیوں کی باتوں کو ہی حرف آخر نہ سمجھ لیں ۔ شکریہ
 
Top