• Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے طریقہ کے لیے فورم کے استعمال کا طریقہ ملاحظہ فرمائیں ۔ پھر بھی اگر آپ کو فورم کے استعمال کا طریقہ نہ آئیے تو آپ فورم منتظم اعلیٰ سے رابطہ کریں اور اگر آپ کے پاس سکائیپ کی سہولت میسر ہے تو سکائیپ کال کریں ہماری سکائیپ آئی ڈی یہ ہے urduinملاحظہ فرمائیں ۔ فیس بک پر ہمارے گروپ کو ضرور جوائن کریں قادیانی مناظرہ گروپ
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے لیے آپ کو اردو کی بورڈ کی ضرورت ہوگی کیونکہ اپ گریڈنگ کے بعد بعض ناگزیر وجوہات کی بنا پر اردو پیڈ کر معطل کر دیا گیا ہے۔ اس لیے آپ پاک اردو انسٹالر کو ڈاؤن لوڈ کر کے اپنے سسٹم پر انسٹال کر لیں پاک اردو انسٹالر

آپ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کا نابینا صحابی سے اپنی زوجہ کا پردہ کرانا

محمدابوبکرصدیق

ناظم
پراجیکٹ ممبر
آپ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کا نابینا صحابی سے اپنی زوجہ کا پردہ کرانا

ایک دن کا ذکر ہے کہ ام المومنین عائشہ و حفصہ رضی اللہ عنہما نبی کریم ﷺ کے پاس بیٹھی ہوئی تھیں کہ حضرت عبداللہ بن ام مکتوم رضی اللہ عنہ آپ ﷺ کے پاس تشریف لائے ، یہ ایک نابینا صحابی تھے۔
نبی کریم ﷺ نے دونوں سے فرمایا :
"اس سے پردہ کرو"
دونوں ام المومنین رضی اللہ عنہما نے فرمایا: اے اللہ کے رسول ﷺ کیا یہ نابینا نہیں ہیں؟ نہ ہمیں دیکھ سکتے ہیں نہ پہچان سکتے ہیں۔ یہ سن کر نبی کریم ﷺ نے ارشاد فرمایا:
"تم دونوں بھی نابینا ہو؟ اور کیا اسے نہیں دیکھ رہی ہو؟ (ابوداؤد،ترمذی،الکبائرصفحہ 177)
ذرااس حدیث اور واقعہ پر غور کیجیئے کہ خود جناب نبی کریم ﷺ کی ذات بابرکات، اسوقت حضرت عائشہ اور حضرت حفصہ رضی اللہ عنہما کے درمیان موجود ہیں اور یہ وہ عورتیں ہیں کہ جن کو خود حق تعالی نے ساتویں آسمان سے مومنین کی ماؤں سے خطاب سے نوازا ہے۔ دوسری جانب صحابی رسول ﷺ ہیں اور صحابہ وہ ہستیاں ہیں کہ جن کے دلوں کو خود اللہ تعالی نے ایمان سے مزین کرنے اور کفر اور شرک اور فسق و فجور سے ان کو نفرت دینے کا قرآن میں اعلان فرمایا ہے۔
پھر نبی کریم ﷺ کی موجودگی میں شیطان بالکل ان دونوں عورتوں کو دھوکا نہیں دے سکتا ۔ اس لئے کہ جہاں نبی کریم ﷺ موجود ہوں، وہاں شیطان کی کیا مجال۔ اور اگر کسی مجلس میں شیطان آجائے تو نبی کریم ﷺ وہاں رک نہیں سکتے ۔ اس کے باوجود نبی کریم ﷺ مومنین کی ان دونوں ماؤں کو حکم دے رہے ہیں کہ تم دونوں اس نابینا صحابی رضی اللہ عنہ سے پردہ کرو۔
 
Top