• Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے طریقہ کے لیے فورم کے استعمال کا طریقہ ملاحظہ فرمائیں ۔ پھر بھی اگر آپ کو فورم کے استعمال کا طریقہ نہ آئیے تو آپ فورم منتظم اعلیٰ سے رابطہ کریں اور اگر آپ کے پاس سکائیپ کی سہولت میسر ہے تو سکائیپ کال کریں ہماری سکائیپ آئی ڈی یہ ہے urduinملاحظہ فرمائیں ۔ فیس بک پر ہمارے گروپ کو ضرور جوائن کریں قادیانی مناظرہ گروپ
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے لیے آپ کو اردو کی بورڈ کی ضرورت ہوگی کیونکہ اپ گریڈنگ کے بعد بعض ناگزیر وجوہات کی بنا پر اردو پیڈ کر معطل کر دیا گیا ہے۔ اس لیے آپ پاک اردو انسٹالر کو ڈاؤن لوڈ کر کے اپنے سسٹم پر انسٹال کر لیں پاک اردو انسٹالر

اصطلاحاتِ حدیث اور کتب احادیث کی اقسام

حمزہ

رکن عملہ
رکن ختم نبوت فورم
پراجیکٹ ممبر
اصطلاحاتِ حدیث

راوی
وہ شخص جو سند کے ساتھ حدیث کو نقل کرے۔
طالبُ الحدیث
وہ مبتدی جو روایت ، درایت ،شرح اور فقہ کے اعتبار سے حدیث پڑھنے میں مشغول ہو۔
مُحَدِّث
وہ شخص جو علم حدیث میں روایۃ درایۃ مشغول ہوااور کثیر روایات اور ان کے راویوں کے حالات پر مطلع ہو۔
حافظُ الحدیث
وہ محدث جو ایک لاکھ احادیث کی اسانید ومتون کا عالم ہو۔
حُجَّت فی الحدیث
وہ محدث جسے تین لاکھ حدیثیں اسانید ومتون کے ساتھ یاد ہوں۔
حاکِم فی الحدیث
وہ محدث جسے جملہ احادیث مرویہ اسانید ومتون کے ساتھ یاد ہوں اور وہ راویوں کے حالات سے پوری طرح واقف ہو۔

کتب احادیث کی اقسام
صحیح
حدیث کی وہ کتاب جس میں صرف احادیثِ صحیحہ ذکر کرنے کا التزام کیا گیا ہوجیسے: صحیح بخاری ومسلم۔
سُنَن
حدیث کی وہ کتاب جس میں ابوابِ فقہ کی ترتیب پر فقط احادیث ِاحکام جمع کی گئی ہوں جیسے سنن ابوداود و نسائی۔
جامِع
حدیث کی وہ کتاب جس میں آٹھ عنوانات کے تحت احادیث لائی جائیں۔ وہ آٹھ عنوانات یہ ہیں: سیر ، آداب، تفسیر،عقائد، فتن، احکام، اشراط، مناقب۔
مُسْنَد
حدیث کہ وہ کتاب جس میں ہر صحابی کی مرویات الگ الگ جمع کی جائیں جیسے مسند امام احمد۔
مُعْجَم
حدیث کی وہ کتاب جس میں اسمائے شیوخ کی ترتیب سے احادیث لائی جائیں، جیسے معجم طبرانی ومعجم کبیر،صغیرواوسط۔
مُسْتَخْرَج
وہ کتاب جس میں حدیث کی کسی دوسری کتاب کی احادیث کے اثبات کیلئے دیگر اسانید سے وہی احادیث جمع کی جائیں، جیسے ابو نعیم کی'' مستخرج علی الصیحین۔''
مُسْتَدْرَک
وہ کتاب جس میں کسی حدیث کی کتاب پر ایسی حدیثوں کو زائدکیاجائے جو اس کتاب میں قابل ذکر ہونے کے باوجود مذکور نہ ہوں جیسے حاکم کی ''مستدرک علی الصیحین۔''
جُزء
وہ چھوٹی کتاب جس میں صرف ایک موضوع کے متعلق احادیث جمع کی گئی ہوں۔
اَمَالِی
وہ کتاب جس میں شیخ کے املاء کرائے ہوئے فوائد ونکاتِ حدیث جمع ہوں۔
مُفْرَد
وہ کتاب جس میں ایک شخص کی احادیث جمع ہوں جیسے ابراہیم بن عسکری کی مسند ابوہریرہ۔
مُرْسَل
وہ کتاب جس میں مرسل حدیثیں جمع کی گئی ہوں جیسے ابوداود کی مراسیل۔
 
Top