• Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے طریقہ کے لیے فورم کے استعمال کا طریقہ ملاحظہ فرمائیں ۔ پھر بھی اگر آپ کو فورم کے استعمال کا طریقہ نہ آئیے تو آپ فورم منتظم اعلیٰ سے رابطہ کریں اور اگر آپ کے پاس سکائیپ کی سہولت میسر ہے تو سکائیپ کال کریں ہماری سکائیپ آئی ڈی یہ ہے urduinملاحظہ فرمائیں ۔ فیس بک پر ہمارے گروپ کو ضرور جوائن کریں قادیانی مناظرہ گروپ
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے لیے آپ کو اردو کی بورڈ کی ضرورت ہوگی کیونکہ اپ گریڈنگ کے بعد بعض ناگزیر وجوہات کی بنا پر اردو پیڈ کر معطل کر دیا گیا ہے۔ اس لیے آپ پاک اردو انسٹالر کو ڈاؤن لوڈ کر کے اپنے سسٹم پر انسٹال کر لیں پاک اردو انسٹالر

آٹھویں دلیل:اذان واقامت کا جواب ختم نبوت کا پتہ دیتاہے

محمدابوبکرصدیق

ناظم
پراجیکٹ ممبر
آٹھویں دلیل:اذان واقامت کا جواب ختم نبوت کا پتہ دیتاہے، اذان واقامت کے جواب میں کلمہ شہادت ہی پایاجاتاہے

رسول اللہ ﷺنے فرمایا ’’جب مؤذن نے کہا اَللّٰہُ أکْبَرُ اَللّٰہُ أکْبَرُ تو تم میں سے کسی نے کہا اَللّٰہُ أکْبَرُ اَللّٰہُ أکْبَرُ پھر مؤذن نے کہا أَشْہَدُ أَن لَّااِلٰہَ اِلَّا اللّٰہُ تو اس نے کہا أَشْہَدُ أَن لَّااِلٰہَ اِلَّا اللّٰہُ پھرمؤذن نے کہا أَشْہَدُ أَنَّ مُحَمَّداً رَسُوْلُ اللّٰہِ تو اس نے کہا أَشْہَدُ أَنَّ مُحَمَّداً رَسُوْلُ اللّٰہِ پھر مؤذن نے کہا حَیَّ عَلَی الصَّلٰوۃِ تو اس نے کہا لَا حَوْلَ وَ لَا قُوَّۃَ اِلَّا بِاللّٰہِ پھرمؤذن نے کہا حَیَّ عَلَی الْفَلَاحِ تو اس نے کہا لَاحَوْلَ وَ لَا قُوَّۃَ اِلَّا بِاللّٰہ ِ پھر مؤذن نے کہا اَللّٰہُ أکْبَرُ اَللّٰہُ أکْبَرُ تو اس نے کہا اَللّٰہُ أکْبَرُ اَللّٰہُ أکْبَرُ پھرمؤذن نے کہا لَااِلٰہَ اِلَّا اللّٰہُ صدق دل سے اس نے کہا لَااِلٰہَ اِلَّا اللّٰہُ توجنت میں داخل ہوگا‘‘ (مسلم ج۱ص۱۶۷ ، ابو داود مع بذل المجہود ج۱ص۳۰۱) اقامت کا جواب بھی اسی طرح ہے قَدْ قَامَتِ الصَّلٰوۃُ کے جواب میں أَقَامَھَا اللّٰہُ وَأَدَامَھَا کہاجائے (ابو داود مع بذل المجہود ج۱ص۳۰۱،۳۰۲) اذان کے بعد درود شریف میں اور اذان کے بعد کی دعائوں میںحضرت محمد رسول اللہ کا ہی ذکر ہے (دیکھئے مسلم طبع ہندج۱ص۱۶۶،۱۶۷) چند روایات درج ذیل ہیں
حضرت سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا
{ مَنْ قَالَ حِیْنَ یَسْمَعُ الْمُؤَذِّنَ أَشْھَدُ أَنْ لَااِلٰہَ اِلَّااللّٰہُ وَحْدَۂ لَا شَرِیْکَ لَۂ وَأَنَّ مُحَمَّداً عَبْدُۂ وَرَسُوْلُۂ رَضِیْتُ بِاللّٰہِ رَبًّا وَ بِمُحَمَّدٍ رَسُوْلاً وَ بِالْاِسْلامِ دِیْناً غُفِرَ لَۂ ذَنْبُۂ
(مسلم ج۱ص۱۶۷)
’’ جس نے اذان کو سن کر کہا أَشْھَدُ أَنْ لَااِلٰہَ اِلَّااللّٰہُ وَحْدَۂ لَا شَرِیْکَ لَۂ وَأَنَّ مُحَمَّداً عَبْدُۂ وَرَسُوْلُۂ رَضِیْتُ بِاللّٰہِ رَبًّا وَ بِمُحَمَّدٍ رَسُوْلاً وَ بِالْاِسْلامِ دِیْناً
(اس کا ترجمہ یوں میں:گواہی دیتا ہوں کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں وہ وحدہ لا شریک ہے اور حضرت محمد ﷺ اس کے بندے اور رسول ہیں میں اللہ کو رب مان کر اور محمد ﷺ کو رسول مان کر اور اسلام کو دین مان کرراضی ہوں)اس کے گناہ بخش دیئے جاتے ہیں۔
حضرت عبد اللہ بن عمرو بن العاصرضی اللہ عنہ سے روایت ہے
{ اِذَا سَمِعْتُمُ الْمُؤَذِّنَ فَقُوْلُوْا مِثْلَ مَایَقُوْلُ ثُمَّ صَلُّوْا عَلَیَّ فَاِنَّۂ مَنْ صَلّٰی عَلَیَّ صَلاۃً صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ عَشْراً ثُمَّ سَلُوْا لِیَ الْوَسِیْلَۃَ فَاِنَّہَا مَنْزِلَۃٌ فِی الْجَنَّۃِ لَا یَنْبَغِیْ اِلَّا لِعَبْدٍ مِنْ عِبَادِ اللّٰہِ وَ أَرْجُوْ أَنْ أَکُوْنَ أَنَا ھُوَ فَمَنْ سَأَلَ لِیَ الْوَسِیْلَۃَ حَلَّتْ عَلَیْہِ الشَّفَاعَۃُ }
(مسلم ج۱ص۱۶۶)
’’جب تم مؤذن کی اذان سنو تو تم بھی اسی قسم کے الفاظ جواب میں دہرائو پھر آخر میں مجھ پر درود پڑھو کیونکہ جس نے مجھ پر ایک مرتبہ درود پڑھا اللہ تعالیٰ اس پر دس دفعہ رحمتیں نازل فرماتا ہے پھر میرے لئے اللہ سے وسیلہ کی دعاء کرو کیونکہ وہ ایک مرتبہ (مقام ) ہے جنت میں وہ اللہ تعالیٰ کے بندوں میں سے صرف ایک کے لئے ہوگا اور میں امید رکھتا ہوں کہ وہ بندہ میں ہوں گا پس جس نے میرے لئے وسیلہ کی دعاء مانگی اس کیلئے میری شفاعت ضرور ہوگی ‘‘۔اس سے معلوم ہوا کہ اذان کے بعد پہلے درود شریف پڑھاجائے پھر دعاء وسیلہ مانگی جائے ۔
حضرت جابررضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا جو شخص اذان سننے کے بعد یہ دعا کرے اس کے لئے میری شفاعت واجب ہوگی
{ اَللّٰہُمَّ رَبَّ ھٰذِہِ الدَّعْـوَۃِ التَّامَّۃِ وَ الصـَّلٰوۃِ الْقَائِمَۃِ آتِ مُحَمَّدَنِ الْوَسِیْلَۃَ وَالْفَضِیْلَۃَ وَابْعَثْہُ مَقَاماً مَحْمُوْدَنِ الَّذِیْ وَعَدْتَۂ }

(بخاری ج۱ص۸۶)۔
الغرض اذان واقامت کے جواب اور اذان کے بعد کی دعائوں میںکسی اور کاذکر نہ ہونا ختم ِنبوت کی مضبوط دلیل ہے۔ مسلمانو! اذان واقامت اور ان کے جواب کا اہتمام کرو اور مرزائیت کی تردید کے لئے دوسرے مسلمانوں کوبھی اس کی ترغیب دیا کرو ان شاء اللہ ایمان سلامت رہے گا اور دنیا سے جاتے وقت کلمہ نصیب ہوگا۔
یَارَبِّ صَلِّ وَسَلِّمْ دَائِمًا أَبَدًا
عَلیٰ حَبِیْبِکَ خَیْرِ الْخَلْقِ کُلِّھِمٖ
 
Top