• Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے طریقہ کے لیے فورم کے استعمال کا طریقہ ملاحظہ فرمائیں ۔ پھر بھی اگر آپ کو فورم کے استعمال کا طریقہ نہ آئیے تو آپ فورم منتظم اعلیٰ سے رابطہ کریں اور اگر آپ کے پاس سکائیپ کی سہولت میسر ہے تو سکائیپ کال کریں ہماری سکائیپ آئی ڈی یہ ہے urduinملاحظہ فرمائیں ۔ فیس بک پر ہمارے گروپ کو ضرور جوائن کریں قادیانی مناظرہ گروپ
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے لیے آپ کو اردو کی بورڈ کی ضرورت ہوگی کیونکہ اپ گریڈنگ کے بعد بعض ناگزیر وجوہات کی بنا پر اردو پیڈ کر معطل کر دیا گیا ہے۔ اس لیے آپ پاک اردو انسٹالر کو ڈاؤن لوڈ کر کے اپنے سسٹم پر انسٹال کر لیں پاک اردو انسٹالر

بادل سے پُراسرار آواز

محمدابوبکرصدیق

ناظم
پراجیکٹ ممبر
بادل سے پُراسرار آواز

امام مسلمؒ نے حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت کیا ہے فرماتے ہیں : رسول اکرمﷺ نے فرمایا کہ ایک شخص زمین کے صحرامیں تھا اس نے بادل سے آواز سنی کہ فلاں کے باغیچے کو سیراب کر کےبادل ہٹ گیا اور اپنا پانی ایک پتھریلے ٹیلے پر انڈیلا تو وہاں نالیوں میں سے ایک نالی پانی سے بھر گئی وہ شخص پانی کے پیچھے پیچھے چلا تو اس نے ایک شخص کو دیکھا جو اپنے باغیچے میں کھڑے ہو کر کسی کے ذریعے پانی کو پھیر رہا تھا اس نے باغیچے کے مالک سے کہا اے اللہ کے بندے تیرا کیا نام ہے؟ اس نے وہی نام بتایا جو اس نے بادل سے سنا تھا اس نے اس سے کہا توں نےمیرا نام کیوں پوچھا ہے اس نے کہامیں نے اس بادل سے تیرا نام سنا تھا جس کا یہ پانی ہےکہ فلاں کے باغ کو سیراب کر اس نے تیرا نام لیا تھا توں اس باغ میں کیا کرتا تھا؟ اس شخص نے کہا جب آپ نے یہ پوچھا ہے تو سنو میں اس باغ کی پیداوار کو دیکھتا ہوں تو اس کا تیسرا حصہ صدقہ کرتا ہوں اور تیسرا حصہ میں اور میرے عیال کھاتے ہیں اور تیسرا حصہ پھر اس پر خرش کرتا ہوں۔ (صحیح مسلم)
(واقعات کا خزانہ ص 192)
 
Top