• Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے طریقہ کے لیے فورم کے استعمال کا طریقہ ملاحظہ فرمائیں ۔ پھر بھی اگر آپ کو فورم کے استعمال کا طریقہ نہ آئیے تو آپ فورم منتظم اعلیٰ سے رابطہ کریں اور اگر آپ کے پاس سکائیپ کی سہولت میسر ہے تو سکائیپ کال کریں ہماری سکائیپ آئی ڈی یہ ہے urduinملاحظہ فرمائیں ۔ فیس بک پر ہمارے گروپ کو ضرور جوائن کریں قادیانی مناظرہ گروپ
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے لیے آپ کو اردو کی بورڈ کی ضرورت ہوگی کیونکہ اپ گریڈنگ کے بعد بعض ناگزیر وجوہات کی بنا پر اردو پیڈ کر معطل کر دیا گیا ہے۔ اس لیے آپ پاک اردو انسٹالر کو ڈاؤن لوڈ کر کے اپنے سسٹم پر انسٹال کر لیں پاک اردو انسٹالر

بدترین کھانا ولیمے کا وہ کھانا ہے جس میں امیروں کی دعوت کی جائے اور فقرا کو چهوڑ دیا جائے.

محمدابوبکرصدیق

ناظم
پراجیکٹ ممبر
بدترین کھانا ولیمے کا وہ کھانا ہے جس میں امیروں کی دعوت کی جائے اور فقرا کو چهوڑ دیا جائے.

ﻭﻟﯿﻤﮯ ﮐﮯ ﻟﯿﮯ ﺍﯾﮏ ﭘﻼﭦ ﻣﯿﮟ ﺑﮩﺖ ﺧﻮﺑﺼﻮﺭﺕ ﺳﮯ ﺷﺎﻣﯿﺎﻧﮯ , ﭨﯿﻨﭧ ﻭﻏﯿﺮﮦ ﻟﮕﺎﮐﺮ ﮐﮭﺎﻧﺎ ﮐﮭﻼﻧﮯ ﮐﮯ ﻟﯿﮯ ﺍﮨﺘﻤﺎﻡ ﮐﯿﺎ ﮔﯿﺎ ﺗﮭﺎ۔ ﺍﻧﺘﻈﺎﻣﯿﮧ ﻧﮯ ﭘﻮﺭﯼ ﮐﻮﺷﺶ ﮐﯽ ﺗﮭﯽ ﮐﮧ ﻣﺤﻠﮯ ﮐﮯ ﻏﺮﯾﺒﻮﮞ ﮐﮯ ﺑﭽﮯ ﮐﮭﺎﻧﺎ ﮐﮭﺎﻧﮯ ﮐﮯ ﻟﯿﮯ ﺩﺍﺧﻞ ﻧﺎ ﮨﻮﺳﮑﯿﮟ۔ ﻟﯿﮑﻦ ﺍﺱ ﮐﮯ ﺑﺎﻭﺟﻮﺩ ﺍﯾﮏ ﺑﭽﮧ ﻧﺠﺎﻧﮯ ﮐﯿﺴﮯ ﺍﻧﺪﺭ ﺩﺍﺧﻞ ﮨﻮﮔﯿﺎ ﺍﻭﺭ ﮐﮭﺎﻧﮯ ﺗﮏ ﭘﮩﻨﭻ ﮔﯿﺎ۔ ﺍﺱ ﻧﮯ ﺍﯾﮏ ﭘﻠﯿﭧ ﺍﭨﮭﺎﺋﯽ ﺍﻭﺭ ﭼﺎﻭﻟﻮﮞ ﮐﯽ ﮈﺵ ﮐﯽ ﻃﺮﻑ ﻟﭙﮑﺎ ... ﺍﺑﮭﯽ ﻭﮦ ﭼﺎﻭﻝ ﮈﺍﻟﻨﮯ ﮨﯽ ﻭﺍﻻ ﺗﮭﺎ ﮐﮧ ﺍﻧﺘﻈﺎﻣﯿﮧ ﮐﺎ ﺍﯾﮏ ﺑﻨﺪﮦ ﻭﮨﺎﮞ ﭘﮩﻨﭻ ﺁﯾﺎ ﺍﻭﺭ ﺍﺱ ﮐﻮ ﻣﺎﺭ ﮐﺮ ﺑﺎﮨﺮ ﻧﮑﺎﻝ ﺩﯾﺎ ﺍﻭﺭ ﺑﺎﻗﯽ ﺳﺐ ﮐﻮ ﻏﺼﮧ ﮨﻮﻧﮯ ﻟﮕﺎ ﮐﮧ ﯾﮧ ﺑﭽﮧ ﮐﯿﺴﮯ ﺁ ﮔﯿﺎ۔ ﺍﺩﮬﺮ ﮨﯽ ﺍﯾﮏ ﻃﺮﻑ ﺍﻣﯿﺮﻭﮞ ﮐﮯ ﺑﭽﮯ ﮐﮭﺎﻧﺎ ﮐﮭﺎ ﺭﮨﮯ ﺗﮭﮯ۔ ﻟﯿﮑﻦ ﻏﺮﯾﺐ ﮐﺎ ﺑﭽﮧ ﮐﮭﺎﻧﮯ ﮐﻮ ﺣﺴﺮﺕ ﺳﮯ ﺩﯾﮑﮭﺘﺎ ﮨﻮ ﺑﺎﮨﺮ ﭼﻼ ﮔﯿﺎ۔ ﺷﺎﻡ ﮐﻮ ﺟﺐ ﻭﻟﯿﻤﮧ ﺧﺘﻢ ﮨﻮﺍ ﺗﻮ ﭘﻠﯿﭩﻮﮞ ﻣﯿﮟ ﺑﮯ ﺷﻤﺎﺭ ﮐﮭﺎﻧﺎ ﺑﭽﺎ ﭘﮍﺍ ﺗﮭﺎ ۔ ﺍﺱ ﮐﮯ ﻋﻼﻭﮦ ﺑﮭﯽ ﻭﻟﯿﻤﮧ ﮐﺎ ﺑﮩﺖ ﺳﺎ ﮐﮭﺎﻧﺎ ﺑﭻ ﮔﯿﺎ ﺗﮭﺎ ﺟﺲ ﮐﻮ ﺷﺎﻡ ﮐﮯ ﻭﻗﺖ ﻣﺤﻠﮯ ﻣﯿﮟ ﺍﭘﻨﮯ ﻋﺰﯾﺰﻭﮞ ﮐﮯ ﮔﮭﺮ ﺗﻘﺴﯿﻢ ﮐﺮ ﺩﯾﺎ ﮔﯿﺎ ﻟﯿﮑﻦ ﻭﮦ ﺑﭽﮧ ﭘﮭﺮ ﺑﮭﯽ ﺑﮭﻮﮐﺎ ﺭﮨﺎ ﮨﻮﮔﺎ ﮐﭽﮫ ﺩﯾﺮ ﺑﻌﺪ ﺑﭽﺎ ﮐﭽﮭﺎ ﮐﮭﺎﻧﺎ ﺍﭨﮭﺎ ﮐﺮ ﻗﺮﯾﺐ ﭘﮍﮮ ﮐﻮﮌﮮ ﮐﮯ ﮈﺭﻡ ﻣﯿﮟ ﮈﺍﻝ ﺩﯾﺎ ﮔﯿﺎ , ﺍﻭﺭ ﭘﮭﺮ ﻣﯿﮟ ﻧﮯ ﺍﺳﯽ ﺑﭽﮯ ﮐﻮ ﺩﯾﮑﮭﺎ ﮐﮧ ﻭﮦ ﮐﻮﮌﮮ ﻣﯿﮟ ﺳﮯ ﺧﺸﮏ ﻧﺎﻥ ﺍﭨﮭﺎ ﮐﺮ ﮐﮭﺎ ﺭﮨﺎ ﮨﮯ،
ﺣﺪﯾﺚ ﻣﯿﮟ ﺍﺭﺷﺎﺩ ﮨﮯ ﮐﮧ
: ” ﻋﻦ ﺃﺑﯽ ﮬﺮﯾﺮﺓ ﺭﺿﯽ ﺍﻟﻠﻪ ﻋﻨﮧ ﻗﺎﻝ : ﻗﺎﻝ ﺭﺳﻮﻝ ﺍﻟﻠﻪ ﺻﻠﯽ ﺍﻟﻠﻪ ﻋﻠﯿﮧ ﻭﺳﻠﻢ : ﺷﺮ ﺍﻟﻄﻌﺎﻡ ﻃﻌﺎﻡ ﺍﻟﻮﻟﯿﻤﺔ ﯾﺪﻋٰﯽ ﻟﮭﺎ ﺍﻷﻏﻨﯿﺎﺀ ﻭﯾﺘﺮﮎ ﺍﻟﻔﻘﺮﺍﺀ “ ۔ ․․․․
( ﻣﺸﮑﻮٰﺓ ﺹ۲۷۸ : )
ﺗﺮﺟﻤﮧ :… ” ﺣﻀﺮﺕ ﺍﺑﻮ ﮨﺮﯾﺮﮦ ﺭﻭﺍﯾﺖ ﮐﺮﺗﮯ ﮨﯿﮟ ﮐﮧ ﺭﺳﻮﻝ ﺍﻟﻠﮧ ﺻﻠﯽ ﺍﻟﻠﮧ ﻋﻠﯿﮧ ﻭﺳﻠﻢ ﻧﮯ ﻓﺮﻣﺎﯾﺎ , ﺑﺪﺗﺮﯾﻦ ﮐﮭﺎﻧﺎ ﻭﻟﯿﻤﮯ ﮐﺎ ﻭﮦ ﮐﮭﺎﻧﺎ ﮨﮯ ﺟﺲ ﻣﯿﮟ ﺍﻣﯿﺮﻭﮞ ﮐﯽ دعوت کی جائے اور فقرا کو چهوڑ دیا جائے.
 
Top