• Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے طریقہ کے لیے فورم کے استعمال کا طریقہ ملاحظہ فرمائیں ۔ پھر بھی اگر آپ کو فورم کے استعمال کا طریقہ نہ آئیے تو آپ فورم منتظم اعلیٰ سے رابطہ کریں اور اگر آپ کے پاس سکائیپ کی سہولت میسر ہے تو سکائیپ کال کریں ہماری سکائیپ آئی ڈی یہ ہے urduinملاحظہ فرمائیں ۔ فیس بک پر ہمارے گروپ کو ضرور جوائن کریں قادیانی مناظرہ گروپ
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے لیے آپ کو اردو کی بورڈ کی ضرورت ہوگی کیونکہ اپ گریڈنگ کے بعد بعض ناگزیر وجوہات کی بنا پر اردو پیڈ کر معطل کر دیا گیا ہے۔ اس لیے آپ پاک اردو انسٹالر کو ڈاؤن لوڈ کر کے اپنے سسٹم پر انسٹال کر لیں پاک اردو انسٹالر

تضادات مرزا (قادیانی نبی کی متضاد باتیں)

محمدابوبکرصدیق

ناظم
پراجیکٹ ممبر
تضادات مرزا (قادیانی نبی کی متضاد باتیں)
۱… ’’قادیان طاعون سے اس لئے محفوظ رکھی گئی ہے کہ وہ خدا کا رسول اور فرستادہ قادیان میں تھا۔‘‘
(دافع البلاء ص۵، خزائن ج۱۸ ص۲۲۶)
’’اگرچہ طاعون تمام بلاد پر اپنا پر ہیبت اثر ڈالے گی مگر قادیان یقینا اس کی دستبرد سے محفوظ رہے گا۔‘‘
(اخبار الحکم مورخہ۱۰؍اپریل ۱۹۰۲ئ)
’’طاعون کے دنوں میں جب قادیان میں طاعون زور پر تھا۔ میرا لڑکا شریف احمد بیمار ہوا۔‘‘
(حقیقت الوحی ص۸۴ حاشیہ، خزائن ج۲۲ ص۸۷)

۲… ’’چونکہ یہ امر ممنوع ہے کہ طاعون زدہ لوگ اپنے دیہات کو چھوڑ کر دوسری جگہ جائیں۔ اس لئے اپنی جماعت کے ان تمام لوگوں کو جو طاعون زدہ علاقہ میں ہیں۔ منع کرتا ہوں کہ وہ اپنے علاقہ سے نکل کر قادیان یا دوسری جگہ جانے کا ہرگز قصد نہ کریں اور دوسروں کو بھی روکیں اور اپنے مقامات سے ہرگز نہ ہلیں۔‘‘
(اشتہار لنگر خانہ کا انتظام مجموعہ اشتہارات ج۳ ص۴۶۷ حاشیہ)
’’مجھے معلوم ہوا ہے کہ آنحضرتﷺ نے فرمایا ہے کہ جب کسی شہر میں وبا نازل ہو تو اس شہر کے لوگوں کو چاہئے کہ بلاتوقف اس شہر کو چھوڑ دیں۔ ورنہ خداتعالیٰ سے لڑنے والے ٹھہرائے جائیں گے۔‘‘
(ریویو ج۹ ص۳۶۵، ستمبر ۱۹۰۷ئ)

۳… برادران اسلام! میں اس رسالہ میں مرزاقادیانی کی کتابوں کے حوالے سے ثابت کر چکا ہوں کہ مرزاقادیانی کو نبی نہ ماننے والے مسلمان حرامزادے ہیں۔ مرزاقادیانی کے مخالف سور اور ان کی عورتیں کتیوں سے بدتر ہیں۔ مرزاقادیانی کو نہ ماننے والے شیطان ہیں۔
’’کسی انسان کو حیوان کہنا بھی ایک قسم کی گالی ہے۔‘‘
(ازالہ اوہام ص۲۶ حاشیہ، خزائن ج۳ ص۱۱۵)
’’جہاں تک مجھے معلوم ہے۔ میں نے ایک لفظ بھی ایسا استعمال نہیں کیا۔ جس کو دشنام دہی کہا جائے۔‘‘
(ازالہ اوہام ص۱۳، خزائن ج۳ ص۱۰۹)
’’گالیاں دینا اور بدزبانی کرنا طریق شرافت نہیں۔‘‘
(ضمیمہ اربعین نمبر۴ ص۵، خزائن ج۱۷ ص۴۷۱)

۴… ’’ہم ایسے ناپاک خیال اور متکبر اور راست بازوں کے دشمن کو ایک بھلامانس آدمی قرار نہیں دے سکتے۔ چہ جائیکہ نبی قرار دیں۔‘‘
(ضمیمہ انجام آتھم ص۹ حاشیہ، خزائن ج۱۱ ص۳۹۳)
’’مسیح ایک کامل اور عظیم الشان نبی تھا۔ ‘‘
(البشریٰ ج۱ ص۲۴)
’’حضرت مسیح خدا کے متواضع اور حکیم اور عاجز اور بے نفس بندے تھے۔‘‘
(مقدمہ براہین احمدیہ ص۱۰۴ حاشیہ، خزائن ج۱ ص۹۴)

۵… مرزاقادیانی مسیح کے معجزے کے متعلق کہتے ہیں: ’’ان پرندوں کا پرواز کرنا قرآن مجید سے ہرگز ثابت نہیں ہوتا۔‘‘
(ازالہ اوہام ص۳۰۷ حاشیہ، خزائن ج۳ ص۲۵۶)
’’حضرت مسیح کی چڑیاں باوجود یہ کہ معجزہ کے طور پر ان کا پرواز قرآن کریم سے ثابت ہے۔‘‘
(آئینہ کمالات اسلام ص۶۸، خزائن ج۵ ص ایضاً)

۶… ’’عیسائیوں نے بہت سے آپ کے (یسوع) معجزات لکھے ہیں۔ مگر حق بات یہ ہے کہ آپ سے کوئی معجزہ نہیں ہوا۔‘‘
(ضمیمہ انجام آتھم حاشیہ، خزائن ج۱۱ ص۲۹۰)
’’اور سچ صرف اس قدر ہے کہ یسوع مسیح نے بھی بعض معجزات دکھلائے۔ جیسا کہ نبی دکھلاتے تھے۔‘‘
(ریویو آف ریلیجنز ج۱ نمبر۹ ص۳۴۲، ماہ ستمبر ۱۹۰۲ئ)

۷… ’’حضرت مسیح کی حقیقت نبوت کی یہ ہے کہ وہ براہ راست بغیر اتباع آنحضرتﷺ کے ان کو حاصل ہے۔‘‘
(اخبار بدر ج۱ نمبر۸ ص۶۸، ۸؍رمضان ۱۳۲۰ھ)
’’حضرت مسیح کی جو بزرگی ملی۔ وہ بوجہ تابعداری حضرت محمد مصطفیٰﷺ کے ملی۔‘‘
(مکتوبات احمدیہ ج۱۳ ص۱۲)

۸… ’’خدا نے مسیح کو بن باپ پیدا کیا تھا۔‘‘
(البشریٰ ج۲ ص۶۸)
’’حضرت مسیح بن مریم اپنے باپ یوسف کے ساتھ ۲۲برس کی مدت تک نجاری کا کام بھی کرتے رہے ہیں۔‘‘
(ازالہ اوہام ص۳۰۳ حاشیہ، خزائن ج۳ ص۲۵۵)

۹… ’’یہ قرآن شریف کا مسیح اور اس کی والدہ پر احسان ہے کہ کروڑہا انسانوں کو یسوع کی ولادت کے بارے میں زبان بند کردی اور ان کو تعلیم دی کہ تم یہی کہو کہ وہ بے باپ پیدا ہوا۔‘‘
(ریویو آف ریلیجنز ج۱ نمبر۴ ص۱۵۹، اپریل ۱۹۰۲ئ)
’’خدا تعالیٰ نے یسوع کی قرآن شریف میں کچھ خبر نہیں دی کہ وہ کون تھا۔‘‘
(ضمیمہ انجام آتھم ص۹ حاشیہ، خزائن ج۱۱ ص۲۹۳)
نوٹ: مرزاقادیانی کے نزدیک یسوع مسیح حضرت عیسیٰؑ ابن مریم کے نام ہیں۔ چنانچہ مرزاقادیانی کی عبارت ملاحظہ ہو:
’’مسیح ابن مریم جس کو عیسیٰ اور یسوع بھی کہتے ہیں۔‘‘
(توضیح المرام ص۳، خزائن ج۳ ص۵۲)
 

محمدابوبکرصدیق

ناظم
پراجیکٹ ممبر
کافر بن جاتا ہے ، کافر نہیں بنتا، آخر سچی بات کون سی ہے۔؟.jpg
گیارہ لڑکے لڑکیاں.jpg
 
Top