• Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے طریقہ کے لیے فورم کے استعمال کا طریقہ ملاحظہ فرمائیں ۔ پھر بھی اگر آپ کو فورم کے استعمال کا طریقہ نہ آئیے تو آپ فورم منتظم اعلیٰ سے رابطہ کریں اور اگر آپ کے پاس سکائیپ کی سہولت میسر ہے تو سکائیپ کال کریں ہماری سکائیپ آئی ڈی یہ ہے urduinملاحظہ فرمائیں ۔ فیس بک پر ہمارے گروپ کو ضرور جوائن کریں قادیانی مناظرہ گروپ
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے لیے آپ کو اردو کی بورڈ کی ضرورت ہوگی کیونکہ اپ گریڈنگ کے بعد بعض ناگزیر وجوہات کی بنا پر اردو پیڈ کر معطل کر دیا گیا ہے۔ اس لیے آپ پاک اردو انسٹالر کو ڈاؤن لوڈ کر کے اپنے سسٹم پر انسٹال کر لیں پاک اردو انسٹالر

جھوٹے مدعی نبوت "بابا زمان" کا انجام

Muhammad Bin Rashid

رکن ختم نبوت فورم
جھوٹے مدعی نبوت "بابا زمان" ملعون کا انجام:

اس ملعون اور زندیق کا اصل نام "بابا زمان ولد احمدخان" ہے، قوم "لنگڑیال" ، اس کی رہائش 175/&R ضلع بہاولنگر ہے. بابا زمان ملعون اپنی دعوت، خطبات، نجی و عوامی مجالس کے اندر اپنے آپ کو ایک پیر اور ولی کی حیثیت سے کرواتا رہا. اس ملعون بابا زمان کو بائیس سال قبل ایک قتل کے مقدمہ میں گرفتار کیا گیا تو اچانک جیل میں اسے" حضوری"(یعنی اللہ تعالٰی کی بارگاہ میں دائمی حاضری) حاصل ہونے لگی اور اسی دوران اس ملعون نے خدائی اور نبوت کے جھوٹے دعوے کئے. یہ ملعون اپنی مجلسوں اور تقریروں میں جو بھی کفریہ ملحدانہ اور زندقانہ زہر افشانی کرتا، اس کے نسبت العیاذباللہ اللہ تعالٰی کی ذات پاک اور ہمارے پیارے نبی حضرت محمد عربی صلی اللہ علیہ والہ و سلم اور معصوم فرشتوں کی طرف کرتا.
اللہ رب العزت کے فضل و کرم سے ہمارے مجاہدین ختم نبوت ہر میدان میں اور ہر موقع میں اس ملعون زمانہ کو ذلیل و رسوا کیا. گرفتاری سے لیکر فیصلے تک عدالت میں جتنی بھی بار پیشیاں ہوئیں، ان سب میں ہمارے مجاہدین ختم نبوت نے اس ملعون اور مردود اور کذاب اور دجال کو ذلیل و خوار کیا. اس کے ساتھ ساتھ ہمارے علماء کرام نے الحمدللہ بہت محنت اور جدوجہد کی اور ہر پیشی میں اس ملعون زمانہ کی ضمانت منسوخ کروائی. عاشقان رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور نائبین رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے سیشن کورٹ سے لیکر ہائیکورٹ تک اور ہائیکورٹ سے لیکر سپریم کورٹ تک آل ابلیس کا پیچھا کیا اور اللہ تعالٰی کے فضل و کرم سے اس ملعون زمانہ کو بہاولنگر کی سیشن کورٹ کے جج جسٹس چوہدری نذیر صاحب نے 30 ستمبر کو فیصلہ سناتے ہوئے تاحیات عمر قید اور ایک لاکھ جرمانہ کیا.

نوٹ:یہ ملعون بابا زمان ابھی تک جیل میں قید ہے اور کئیں بار اس ملعون کے چیلوں نے اس کی ضمانت کرانے کی کوشش بھی کی، لیکن اللہ تعالٰی کے فضل و کرم سے مجاہدین ختم نبوت ہر بار اس ملعون زمانہ کی ضمانت منسوخ کرائی، اور اس مقدمے کے مدعی جناب قاری احمد ولد محمد یعقوب صاحب ہارون آبادی ہیں. آپ حضرات سے خصوصی دعاؤں کی درخواست ہے کہ اللہ تعالٰی ہمارے اس عظیم مرد قلندر کو استقامت عطا فرمائے اور بابا زمان ملعون کو جلد از جلد واصل جہنم فرمائے آمین ثم آمین
 
Top