حضرت ام حرام رضی اللہ عنھا نبی کریم ﷺ کی رضاعی خالہ جان تھیں
ہم جب مرزائیوں کو مرزا قادیانی کی غیر محرم خواتین کے ساتھ میل جول کے واقعات کو بیان کرتے ہیں تو مرزائی جھٹ سے حضرت ام حرام رضی اللہ عنھا کا واقع پیش کر دیتے ہیں کہ یہ دیکھو جی مسلمانوں کے نبی ﷺ بھی حضرت ام حرام کے گھر آیا جایا کرتے تھے اور ان سے سر کی جوئیں نکلوایا کرتے تھے ۔ یہ مرزائیوں کی محض اسلام دشمنی کا منہ بولتا ثبوت ہے حالانکہ حضرت ام حرام رضی اللہ عنہا میرے آقا ﷺ کی محرم تھیں اور رضاعی خالہ جان تھیں جبکہ مرزا قایدانی غیر محرم عورتوں سے ٹانگیں بھی دبواتا تھا اور غیر محرم عورتیں مرزا قادیانی کے سامنے ننگی ہو کر غسل بھی کیا کرتی تھیں ۔
