• Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے طریقہ کے لیے فورم کے استعمال کا طریقہ ملاحظہ فرمائیں ۔ پھر بھی اگر آپ کو فورم کے استعمال کا طریقہ نہ آئیے تو آپ فورم منتظم اعلیٰ سے رابطہ کریں اور اگر آپ کے پاس سکائیپ کی سہولت میسر ہے تو سکائیپ کال کریں ہماری سکائیپ آئی ڈی یہ ہے urduinملاحظہ فرمائیں ۔ فیس بک پر ہمارے گروپ کو ضرور جوائن کریں قادیانی مناظرہ گروپ
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے لیے آپ کو اردو کی بورڈ کی ضرورت ہوگی کیونکہ اپ گریڈنگ کے بعد بعض ناگزیر وجوہات کی بنا پر اردو پیڈ کر معطل کر دیا گیا ہے۔ اس لیے آپ پاک اردو انسٹالر کو ڈاؤن لوڈ کر کے اپنے سسٹم پر انسٹال کر لیں پاک اردو انسٹالر

حیات عیسی علیہ السلام پر احادیث ( آسمان سے نازل ہونے کے بارے میں امامکم منکم والی حدیث)

محمدابوبکرصدیق

ناظم
پراجیکٹ ممبر
حیات عیسی علیہ السلام پر احادیث ( آسمان سے نازل ہونے کے بارے میں امامکم منکم والی حدیث)

حدیث نمبر:۵…
’’ عن ابی ہریرہؓ قال قال رسول اﷲﷺ کیف انتم اذا نزل ابن مریم من السماء فیکم وامامکم منکم
(کتاب الاسماء والصفات ص۴۲۴، باب قول اﷲ عزوجل انی متوفیک ورافعک الیّ رواہ البیہقی)‘‘
(عسل مصفی ج۲ ص۱۵۶)

تصدیق نمبر:۱… اس حدیث کے راوی قادیانیوں کے مسلم امام ومجدد صدی چہارم امام بیہقیؒ ہیں۔ پس یہ حدیث یقینا صحیح ہے۔
تصدیق نمبر:۲… اس حدیث کو مرزاخدا بخش قادیانی نے اپنی کتاب (عسل مصفی ج۲ ص۱۵۶) پر صحیح تسلیم کیا ہے۔ مگر ’’ من السمائ ‘‘ کے الفاظ ہضم کر گیا ہے۔ یہ قادیانی دیانت کا ثبوت ہے۔
’’(امام ) بیہقی نے ابوہریرہؓ سے روایت کی ہے کہ رسول اﷲﷺ نے فرمایا۔ (مارے خوشی کے) تمہاری کیسی حالت ہوگی۔ اس وقت جب کہ ابن مریم آسمان سے تم میں نازل ہوگا۔ درآنحالیکہ تمہارا امام تمہیں میں سے ایک شخص ہوگا۔‘‘
ناظرین! امام بیہقیؒ نے خود اپنی اسناد سے اس حدیث کو روایت کیا ہے اور ’’ من السمائ ‘‘ کے الفاظ کا اضافہ کر کے قادیانی نبی کے سینکڑوں برس بعد آنے والے اعتراضات کا جواب شارع علیہ السلام کی اپنی زبان مبارک سے اپنی صحیح میں درج کردیا۔ مرزاقادیانی اپنے منصب کا ثبوت یوں دیتے ہیں۔
۱… ’’صحیح حدیثوں میں تو آسمان کا لفظ بھی نہیں۔‘‘

(ازالہ خورد ص۶۰، خزائن ج۳ ص۱۳۲)
۲… ’’اور یہ بھی سوچ لو کہ صحیح حدیثوں میں آسمان سے اترنے کا بھی کہیں ذکر نہیں۔‘‘
(ازالہ خورد ص۲۸۳، خزائن ج۳ ص۲۴۴)
۳… ’’تمام حدیثیں پڑھ کر دیکھ لو کسی صحیح حدیث میں آسمان کا لفظ نہیں پاؤ گے۔‘‘
(چشمہ معرفت ص۲۲۰، خزائن ج۲۳ ص۲۲۹)
ناظرین! مرزاقادیانی دین سے ناواقف مسلمانوں کو اپنے دجل وفریب میں اسی طرح کے چیلنج دے کر لے آتے تھے۔ اس حدیث کی صحت میں حسب قانون مرزا کوئی عذر نہیں۔ کیونکہ اس کو امام وقت ومجدد امام بیہقیؒ نے قبول کر کے اپنی صحیح میں درج فرمایا ہے۔ دوسرے اسی ازالہ میں مرزاقادیانی لکھتے ہیں۔ ’’صحیح مسلم کی حدیث میں جو یہ لفظ موجود ہے کہ حضرت مسیح علیہ السلام جب آسمان سے اتریں گے تو ان کا لباس زردرنگ کا ہوگا۔‘‘
(ازالہ اوہام ص۸۱، خزائن ج۳ ص۱۴۲)
تعجب ہے کہ مرزاقادیانی اس کتاب میں صحیح حدیث میں ’’آسمان سے‘‘ کے الفاظ کے ہونے سے انکار بھی کرتے ہیں۔ حالانکہ خود ہی اسی کتاب میں اس چیلنج سے پہلے ان الفاظ کا صحیح حدیث میں ہونا قبول بھی کر رہے ہیں۔ فیا للعجب ! غالباً مراق کا نتیجہ ہے۔
نوٹ: آسمان سے نازل ہونے کی بحث مزید آگے لائیں گے۔
 
Top