• Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے طریقہ کے لیے فورم کے استعمال کا طریقہ ملاحظہ فرمائیں ۔ پھر بھی اگر آپ کو فورم کے استعمال کا طریقہ نہ آئیے تو آپ فورم منتظم اعلیٰ سے رابطہ کریں اور اگر آپ کے پاس سکائیپ کی سہولت میسر ہے تو سکائیپ کال کریں ہماری سکائیپ آئی ڈی یہ ہے urduinملاحظہ فرمائیں ۔ فیس بک پر ہمارے گروپ کو ضرور جوائن کریں قادیانی مناظرہ گروپ
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے لیے آپ کو اردو کی بورڈ کی ضرورت ہوگی کیونکہ اپ گریڈنگ کے بعد بعض ناگزیر وجوہات کی بنا پر اردو پیڈ کر معطل کر دیا گیا ہے۔ اس لیے آپ پاک اردو انسٹالر کو ڈاؤن لوڈ کر کے اپنے سسٹم پر انسٹال کر لیں پاک اردو انسٹالر

حیات عیسی علیہ السلام پر احادیث (خنجر نکالیں گے اور دجال کو قتل کر دیں گے)

محمدابوبکرصدیق

ناظم
پراجیکٹ ممبر
حیات عیسی علیہ السلام پر احادیث (خنجر نکالیں گے اور دجال کو قتل کر دیں گے)
حدیث نمبر:۱۸…
’’ رواہ احمد عن عثمان بن ابی العاصؓ وھو فی المسجد مع جماعۃ قال سمعت رسول اﷲﷺ یقول فیخرج الدجال… ومع الدجال سبعون الفاً… وینزل عیسیٰ ابن مریم عند الصلوٰۃ الفجر فیقول لہم امیرہم یا روح اﷲ تقدم صل لنا فیقول ہذہ الامۃ امراء بعضہم علیٰ بعض فیتقدم امیرہم فیصل حتیٰ اذا قضے صلوٰتہ اخذ عیسیٰ حربتہ فیذہب نحو الدجال… فیقتلہ ‘‘
(رواہ احمد فی المسند احمد ج۴ ص۲۱۶،۲۱۷، والحاکم فی المستدرک ج۵ ص۶۷۴، حدیث نمبر۸۵۲۰)
تصدیق:

۱… امام احمد قادیانیوں کے مسلم امام ومجدد صدی دوم تھے۔ وہ بھلا کوئی غلط حدیث روایت کرسکتے ہیں؟
۲… اس حدیث کو قادیانیوں کے مسلم امام ومجدد صدی چہارم امام حاکم نے بھی روایت کیا ہے۔
’’حضرت عثمان بن ابی العاصؓ نے ایک جماعت کثیر کے سامنے مسجد میں بیان کیا کہ سنا میں نے رسول کریمﷺ کو یہ فرماتے ہوئے… دجال نکلے گا… اور اس کے ساتھ ستر ہزار یہودی ہوں گے… اس وقت نازل ہوگا عیسیٰ علیہ السلام بیٹا مریم کا صبح کی نماز کے وقت۔ پس مسلمانوں کا امیر حضرت عیسیٰ علیہ السلام سے کہے گا آگے آئیے۔ نماز پڑھائیے۔ پس حضرت کہیں گے کہ یہ شرف امت محمدی ہی کو حاصل ہے کہ اس میں سے بعض اس کے بعض پر امیر ہوتے ہیں۔ پس آگے بڑھے گا امیر مسلمانوں کا اور نماز پڑھائے گا۔ یہاں تک کہ جب نماز پڑھا چکے گا تو حضرت عیسیٰ علیہ السلام اپنا خنجر پکڑیں گے۔ پھر دجال کی طرف جائیں گے… پس اسے قتل کریں گے۔‘‘ (رواہ احمد)
نتائج وہی ہیں جو حدیث نمبر دو کے ذیل میں دکھائے گئے ہیں۔
 
Top