• Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے طریقہ کے لیے فورم کے استعمال کا طریقہ ملاحظہ فرمائیں ۔ پھر بھی اگر آپ کو فورم کے استعمال کا طریقہ نہ آئیے تو آپ فورم منتظم اعلیٰ سے رابطہ کریں اور اگر آپ کے پاس سکائیپ کی سہولت میسر ہے تو سکائیپ کال کریں ہماری سکائیپ آئی ڈی یہ ہے urduinملاحظہ فرمائیں ۔ فیس بک پر ہمارے گروپ کو ضرور جوائن کریں قادیانی مناظرہ گروپ
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے لیے آپ کو اردو کی بورڈ کی ضرورت ہوگی کیونکہ اپ گریڈنگ کے بعد بعض ناگزیر وجوہات کی بنا پر اردو پیڈ کر معطل کر دیا گیا ہے۔ اس لیے آپ پاک اردو انسٹالر کو ڈاؤن لوڈ کر کے اپنے سسٹم پر انسٹال کر لیں پاک اردو انسٹالر

حیات مسیح علیہ اسلام عقل میں نہیں آتا ؟

خادمِ اعلیٰ

رکن عملہ
ناظم
رکن ختم نبوت فورم
پراجیکٹ ممبر
سوال : حیات مسیح علیہ اسلام عقل میں نہیں آتا ؟

جواب 1 :
مرزا غلام قادیانی کہتا ہے کہ :
" عقل انسان کو خدا سے نہیں ملاتی بلکہ خدا سے انکار کراتی ہے " ( ملفوظات جلد 4 صفحہ 293 )

جواب 2 :
گو قران کی آیتوں ، حدیثوں اور آثار صحابہ رضی اللہ عنہم وتابعین رضی اللہ عنہم اور اجماع امت یہ ہے کہ عیسیٰ علیہ اسلام زندہ ہیں اور اصالتاََ نزول فرمائیں گے .
لیکن قادیانیوں کی عقلوں میں نہیں سماتا تو اس کے جواب میں ہم ان کے مرشد کا یہ حکم ان کو سنا دیتے ہیں کہ :
" اگر قران وحدیث کے مقابل پر ایک جہان عقلی دلائل کا دیکھو تو ہرگز اس کو قبول نہ کرو اور یقیناً سمجھو کہ عقل نے لغزش کھائی ہے " ( خزائن جلد 3 صفحہ 552 )
ایک اور جگہ مرزا غلام قادیانی لکھتا ہے کہ :
" سلف خلف کے لئے بطور وکیل کے ہوتے ہیں اور انکی شہادتیں آنے والی ذریت کو ماننی پڑتی ہیں " ( خزائن جلد 3 صفحہ 293 )

جواب 3 :
کیا حضرت ابراھیم علیہ اسلام کے لئے آگ کا سرد ہو جانا عقل میں آتا ہے ؟؟
مرزا غلام قادیانی لکھتا ہے کہ :
" ابراہیم علیہ اسلام چونکہ صادق اور خدا تعالیٰ کا وفادار بندہ تھا ، اس لئے ہر ایک ابتلاء کے وقت خدا نے اسکی مدد کی جبکہ وہ ظلم سے آگ میں ڈالا گیا . خدا نے آگ کو اس کے لئے سرد کر دیا " ( خزائن جلد 22 صفحہ 52 )

جواب 4 :
کیا حضرت یونس علیہ اسلام کا مچھلی کے پیٹ میں زندہ رہنا عقل میں آتا ہے ؟؟
مرزا غلام قادیانی لکھتا ہے کہ :
" جیسے یونس ( علیہ اسلام ) نبی 3 دن مچھلی کے پیٹ میں زندہ رہا اور مرا نہیں " ( خزائن جلد 3 صفحہ 303 )

جواب 5 :
قادیانی حضرات بتائیں کہ کیا حیات موسیٰ علیہ اسلام ان کی عقل میں آتا ہے ؟ جیسا کہ مرزا غلام قادیانی حضرت موسیٰ علیہ اسلام کی حیات کا قائل ہے ، مرزا غلام قادیانی لکھتا ہے کہ :
ترجمہ " یہ وہی موسیٰ مرد خدا ہے جس کی نسبت قران میں اشارہ ہے کہ وہ زندہ ہے اور ہم پر فرض ہو گیا کہ ہم اس بات پر ایمان لاویں کہ وہ زندہ آسمان میں ماجود ہے اور ان پر موت نہیں آئی اور وہ مردوں میں سے نہیں " ( خزائن جلد 8 صفحہ 69،68 )
ایک اور جگہ ان کے بارے میں لکھتا ہے کہ :
ترجمہ " بلکہ حیات کلیم اللہ ( موسیٰ علیہ اسلام ) نص قرآن سے ثابت ہے کیا تو نے قران میں نہیں پڑھا اللہ تعالیٰ کا قول ہے کہ اپ صلی اللہ علیہ وسلم شک نہ کریں ان سے ملاقات سے یہ آیت موسیٰ علیہ اسلام کے بارے میں نازل ہوئی ، یہ آیت دلیل صریح ہے موسیٰ علیہ اسلام کی حیات پر . اس لئے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی موسیٰ علیہ اسلام سے ( معراج میں ) ملاقات ہوئی ، اور اگر ( موسیٰ علیہ اسلام فوت شدہ ہوتے ) تو مردے زندوں سے نہیں ملا کرتے ، ایسی آیت تو عیسیٰ علیہ اسلام کے بارے میں نہیں ، بلکہ مختلف مقامات پر ان کی وفات کا ذکر ہے . ( خزائن جلد 7 صفحہ 222،221 )

قادیانی اعتراض :
قادیانی حضرات کہتے ہیں کہ خدا نے خود فرمایا ہے کہ " وَلَنْ تَجِدَ لِسُنَّةِ اللَّهِ تَبْدِيلًا " ( سورۂ الاحزاب 62 ) کہ اللہ اپنی سنت کے خلاف نہیں کرتا .
جواب 6 :
مرزا غلام قادیانی لکھتا ہے کہ :
" لیکن جہاں کوئی پیچ پڑ جاتا ہے اور دین پر اعتراض وارد ہوتا ہے وہاں تو خدا تعالیٰ اپنا قانون بھی بدل دیتا ہے اور معجزہ نمائی کرتا ہے " ( ملفوظات جلد 7 صفحہ 283،282 )
ایک اور جگہ پر مزید لکھتا ہے کہ :
" اس قدر زور سے صدق اور وفا کی راہوں پر چلتے ہیں کہ انکے ساتھہ خدا کی ایک الگ عادت ہوجاتی ہے گویا ان کا خدا ایک الگ خدا ہے جس سے دنیا بے خبر ہے ، اور ان سے خدا تعالیٰ کہ وہ معاملات ہوتے ہیں جو دوسروں سے وہ ہرگز نہیں کرتا جیسا کہ ابراہیم علیہ اسلام " ( خزائن جلد 22 صفحہ 52 )

جواب 7 :
اگر سنت اللہ کا یہی معنی ہے تو قادیانی حضرات بتائیں کہ :
پہلے سب مخلوق مخض عدم میں تھے پھر پیدا کرکے کیوں سنت کو بدلا اور پھر پیدا کرکے مار دلانے سے سنت کو بدلا اور پھر قیامت کو زندہ کرکے سنت کو بدلے گا ؟؟
آدم علیہ وسلم وحوا علیہ اسلام کو بے ماں وباپ کے پیدا کیا اور عیسیٰ علیہ اسلام کو بےباپ پیدا کیا باقی تمام انسانوں کو ماں وباپ سے پیدا کیا تو یہ بھی سنت جاریہ کے خلاف ہے ؟؟
اور انبیاء علیھم السلام کے معجزات سب خارق عادت ہی ہوتے ہیں ؟؟

اگر قادیانی حضرات یہ کہیں کہ یہ مجموعہ حالت کا من حیث المجموع سنت اللہ ہے .
تو ہم کہتے ہیں کہ
کسی کو مار کر زندہ کرنا اور بعض کو بطور خارق عادت زندہ کرنا اور کسی کو آسمان پر نہ اٹھانا اور کسی کو اٹھا لینا
یہ بھی مجموعہ سنت اللہ ہے

چناچہ عامر بن فہیرہ رضی اللہ عنہ کا بیرمعونہ کے دن شہید ہونے کے بعد بجسد عنصری آسمان کی طرف اٹھہ جانا پھر زمین پر آجانا درج ہے ( صحیح بخاری صفحہ 587 جلد 2 باب غزوة الرجیع وبیرمعونة )
 
Top