• Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے طریقہ کے لیے فورم کے استعمال کا طریقہ ملاحظہ فرمائیں ۔ پھر بھی اگر آپ کو فورم کے استعمال کا طریقہ نہ آئیے تو آپ فورم منتظم اعلیٰ سے رابطہ کریں اور اگر آپ کے پاس سکائیپ کی سہولت میسر ہے تو سکائیپ کال کریں ہماری سکائیپ آئی ڈی یہ ہے urduinملاحظہ فرمائیں ۔ فیس بک پر ہمارے گروپ کو ضرور جوائن کریں قادیانی مناظرہ گروپ
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے لیے آپ کو اردو کی بورڈ کی ضرورت ہوگی کیونکہ اپ گریڈنگ کے بعد بعض ناگزیر وجوہات کی بنا پر اردو پیڈ کر معطل کر دیا گیا ہے۔ اس لیے آپ پاک اردو انسٹالر کو ڈاؤن لوڈ کر کے اپنے سسٹم پر انسٹال کر لیں پاک اردو انسٹالر

ختم نبوت اسلام کا مرکزی اوراتفاقی عقیدہ ہے ۔عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت

محمدابوبکرصدیق

ناظم
پراجیکٹ ممبر
عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت مسلم ٹاؤ ن لاہور
پریس ریلیز

ختم نبوت اسلام کا مرکزی اوراتفاقی عقیدہ ہے ۔عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت
عقیدہ ختم نبوت اور ناموس رسالت کا تحفظ تمام اہل اسلام کی مشترکہ ذمہ داری ہے
عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے رہنما ؤں کا خطبات جمعہ میں خطاب
لاہور( )عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی رہنما مولانا عزیزالرحمن ثانی ،مولانا قاری علیم الدین شاکر،مولانا عبدالنعیم ،مولانا عمرحیات ،مولانا محبوب الحسن طاہر،مولانا خالد عابدنے میں خطبات جمعہ میں بیان کرتے ہوئے کہا کہ ختم نبوت اسلام مرکزی اور اتفاقی عقیدہ ہے ۔عقیدہ ختم نبوت اور ناموس رسالت کا تحفظ تمام اہل اسلام کی مشترکہ ذمہ داری ہے، عقیدہ ختم نبوت پر ایمان رکھے بغیر کوئی آدمی مسلمان نہیں ہو سکتا۔ختم نبوت پر ایمان رکھنے کے ساتھ ساتھ قادیانی گروہ سے لاتعلقی انتہائی ضروری ہے۔ عقیدہ ختم نبوت دین کا اساسی اور بنیادی عقیدہ ہے ،قرآن میں ایک سو مرتبہ اور احادیث میں دوسو دس مرتبہ عقیدہ ختم نبوت کی اہمیت اور فضیلت کو بیان کیا گیا ہے۔عقیدہ ختم نبوت اور ناموس رسالت کی حفاظت کے لیے امت مسلمہ نے ہمیشہ عملی اتحاد واتفاق کا مظاہرہ کیا ہے عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کے لیے بارہ سو صحابہ کرام نے جام شہادت نوش کیا ہے،جن میں سات سو صحابہ کرام قرآن کے حافظ تھے اورستربدری صحابہ بھی ان شہداء ختم نبوت میں شامل تھے۔ علماء کرام نے کہا کہ تحفظ ناموس رسالت قانون میں تبدیلی ہرگزبرداشت نہیں کریں گے۔علماء کرام نے کہاکہ اسلام کے نام پر بننے والے ملک میں ناموس رسالت ایکٹ کے خلاف ہر سازش کا مقابلہ کیا جائے گا ۔آئین کی دفعہ295-C تحفظ ناموس رسالت ایکٹ کیخلاف کسی قسم کی کوئی سازش برداشت نہیں کریں گے ۔علماء نے کہا کہ ناموس رسالت قانون کیخلاف یہودی و قادیانی لابی سازشوں میں مصروف عمل ہے،ماضی میں بھی ایسی ناپاک کوشش کی گئی لیکن ان طاغوتی قوتوں کا تمام مکاتب فکر کے علماء کرام نے ڈٹ کر مقابلہ کیا اور تحفظ ناموس رسالت ایکٹ کی حفاظت کی۔اسلامیان پاکستان ناموس رسالت ایکٹ کیخلاف کوئی بھی سازش ہر گز برداشت نہیں کرینگے۔

جاری کردہ
مولانا عبدالنعیم
آفس عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت لاہور
رابطہ نمبر: 0300481840

 
Top