ختم نبوت اور احادیث نبویہ حدیث نمبر 4
”عن ابی ھریرۃ ؓ یحدث عن النبی ﷺ قال کانت بنواسرائیل تسوسھم الا نبیاء کلماھلک نبی خلفہ نبی وانہ لانبی بعدی وسیکون خلفاء فیکثرون۰
صحیح بخاری ص 491 ج1 واللفظ لہ‘ صحیح مسلم ص 126 ج 2‘ مسند احمد ص 297 ج 2“
(حضرت ابوہریرہ ؓ رسول اکرم ﷺ سے بیان کرتے ہیں کہ حضور ﷺ نے فرمایا کہ بنیاسرائیل کی قیادت خود ان کے انبیاء کیا کرتے تھے۔ جب کسی نبی کی وفات ہوتی تھی تو اس کی جگہ دوسرا نبی آتا تھا۔ لیکن میرے بعد کوئی نبی نہیں۔ البتہ خلفاء ہوں گے اور بہت ہوں گے۔)
بنی اسرائیل میں غیر تشریعی انبیاء آتے تھے۔ جو موسیٰ علیہ السلام کی شریعت کی تجدید کرتے تھے۔ مگر آنحضرت ﷺ کے بعد ایسے انبیاء کی آمد بھی بند ہے۔