• Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے طریقہ کے لیے فورم کے استعمال کا طریقہ ملاحظہ فرمائیں ۔ پھر بھی اگر آپ کو فورم کے استعمال کا طریقہ نہ آئیے تو آپ فورم منتظم اعلیٰ سے رابطہ کریں اور اگر آپ کے پاس سکائیپ کی سہولت میسر ہے تو سکائیپ کال کریں ہماری سکائیپ آئی ڈی یہ ہے urduinملاحظہ فرمائیں ۔ فیس بک پر ہمارے گروپ کو ضرور جوائن کریں قادیانی مناظرہ گروپ
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے لیے آپ کو اردو کی بورڈ کی ضرورت ہوگی کیونکہ اپ گریڈنگ کے بعد بعض ناگزیر وجوہات کی بنا پر اردو پیڈ کر معطل کر دیا گیا ہے۔ اس لیے آپ پاک اردو انسٹالر کو ڈاؤن لوڈ کر کے اپنے سسٹم پر انسٹال کر لیں پاک اردو انسٹالر

سورۃ بنی اسرائیل آیت نمبر 15 اور قادیانی تحریف کا جواب

محمد اسامہ حفیظ

رکن ختم نبوت فورم
سورۃ بنی اسرائیل آیت نمبر 15 اور قادیانی تحریف کا جواب

از
محمد اسامہ حفیظ
آیت
مَنِ اہۡتَدٰی فَاِنَّمَا یَہۡتَدِیۡ لِنَفۡسِہٖ ۚ وَ مَنۡ ضَلَّ فَاِنَّمَا یَضِلُّ عَلَیۡہَا ؕ وَ لَا تَزِرُ وَازِرَۃٌ وِّزۡرَ اُخۡرٰی ؕ وَ مَا کُنَّا مُعَذِّبِیۡنَ حَتّٰی نَبۡعَثَ رَسُوۡلًا
جو شخص سیدھی راہ پر چلتا ہے تو وہ خود اپنے فائدے کے لیے چلتا ہے ، اور جو گمراہی کا راستہ اختیار کرتا ہے وہ اپنے ہی نقصان کے لیے اختیار کرتا ہے ۔ اور کوئی بوجھ اٹھانے والا کسی دوسرے کا بوجھ نہیں اٹھائے گا ۔ اور ہم کبھی کسی کو اس وقت تک سزا نہیں دیتے جب تک کوئی پیغمبر ( اس کے پاس ) نہ بھیج دیں ۔
قادیانی اس آیت سے استدلال کرتے ہیں کہ اللہ اس وقت تک عذاب نہیں بھیجتا جب تک ایک نبی نہ بھیج دے۔ یعنی حضور علیہ صلاۃ و سلام کے بعد بھی عذاب آئے ہیں اللہ کی طرف سے جس سے ثابت ہوتا ہے کہ نبوت جاری ہے۔
جواب نمبر 1
اس آیت کے یہ معنی ہیں کہ اللہ تعالیٰ کسی قوم کو غفلت اور بے خبری میں ہلاک نہیں کرتا بلکہ بذریعہ رسول کے ان کو آگاہ اور مطلع کر دیتا ہے۔ تاکہ وہ گمراہی کو چھوڑ کر ہدایت کا راستہ اختیار کریں تا کہ دنیوی عذاب سے نجات مل جائے اور اگر وہ رسول کی نافرمانی کریں ان کے کہنے پر نہ چلیں تو پھر ہلاک کیے جاتے ہیں اور اس کی تائید میں یہ آیت صریح موجود ہے
ذٰلِکَ اَنۡ لَّمۡ یَکُنۡ رَّبُّکَ مُہۡلِکَ الۡقُرٰی بِظُلۡمٍ وَّ اَہۡلُہَا غٰفِلُوۡنَ
یہ اس وجہ سے ہے کہ آپ کا رب کسی بستی والوں کو کفر کے سبب ایسی حالت میں ہلاک نہیں کرتا کہ اس بستی کے رہنے والے بے خبر ہوں
سورۃ الانعام آیت نمبر 131
اس کا یہ مطلب ہرگز نہیں کہ رسول کے آنے سے پہلے تو لوگ امن میں رہتے ہیں اور ان کی آمد کے ساتھ ساتھ عذاب کا سلسلہ شروع ہو جاتا ہے گویا ان کا آنا رحمت کیا ہوا الٹا زحمت بن گیا۔
اس کا مطلب یہ نکالنا نبوت جاری ہے دجل کے سوا اور کچھ بھی نہیں۔
جواب نمبر 2
آیت کا مفہوم تو صرف اس قدر ہے کہ اللہ تعالی کے رسول آ کر حجت پوری کرتے ہیں مگر منکرین مخالفت کرتے ہیں جس کی وجہ سے عذاب نازل ہوتا ہے کیونکہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم تمام جہان اور سب وقتوں کے لئے ایک ہی نبی ہیں ( چشمہ معرفت : خزائن جلد 23 صفحہ 388) اس لیے یہ تمام عذاب اسی رسالت کاملہ کی مخالفت کے باعث ہے۔
نیز جو عذاب مرزا صاحب کے دعویٰ کرنے سے پہلے دنیا پر آئے وہ کس کے انکار کی وجہ سے آئے؟ اگر وہ حضورصلی اللہ علیہ وسلم کی مخالفت کی وجہ سے آئے تو اس زمانہ کے عذابوں کو کیوں مرزا صاحب کی مخلافت کا نتیجہ قرار دیا جاتا ہے؟ کیا اللہ تعالی نے کوئی حد مقرر کی ہے کہ 13 سو سال تک جو عذاب آئیں گے وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے انکار کی وجہ سے آئیں گے اور اس کے بعد جو آئیں گئے وہ کسی اور رسول کے انکار کی وجہ سے آئیں گے؟ اور اگر موجودہ عذاب مرزا صاحب کے انکار کی وجہ سے آرہے ہیں تو اس کی کوئی حد مقرر ہونی چاہیے کہ ان کی وجہ سے کتنے عرصہ تک عذاب آئیں گے۔
ثابت ہوا کہ موجودہ عذاب حضور علیہ السلام کی مخالفت کی وجہ سے ہے مذکورہ بالا آیت کسی نئے نبی کو نہیں چاہتی کیونکہ حضور علیہ الصلاۃ والسلام "كافة الناس" کے لئے ہیں اور آپ کے آنے سے حجت پوری ہوگی۔
جواب نمبر 3
اس آیت سے مرزا صاحب نے امت میں خلافت ثابت کی ہے کہ اب امت میں خلیفیے ہوں گے مرزا صاحب نے اسے اجرائے نبوت کی دلیل نہیں کہا ( شہادت القرآن : خزائن جلد 6 صفحہ 352) اور اب مرزا صاحب کی امت اسے اجراء نبوت کی دلیل بنا رہی ہے۔ فيا للعجب
جواب نمبر 4
عموماً دنیا میں مصائب آتے ہی رہتے ہیں تو کیا ہر وقت کوئی نہ کوئی نبی ماننا ضروری ہو گا؟ اگر ہر عذاب کے موقع پر کوئی نبی یا رسول ہونا ضروری ہے تو بتایا جائے کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد جس قدر مصائب اور عذاب آئے وہ کن رسولوں کے باعث آئے ؟
1۔ حضرت فاروق اعظم رضی اللہ تعالی عنہ کی خلافت میں مرض طاعون پڑی جس کی وجہ سے ہزاروں صحابہ شہید ہوئے یہ کس نبی یا رسول کے انکار کی وجہ سے ہوا۔
2۔ ٨٠ ہجری میں بہت سخت زلزلہ آیا تھا جس میں ہزاروں انسان مر گئے اور سکندریہ کے منارے گر گئے قادیانی بتائیں کہ یہ کس نبی کے انکار کی وجہ سے ہوا؟
3۔ 425 ہجری میں تمام دنیا میں زلزلے آئے اس کی شدت کا یہ عالم تھا کہ انطاکیہ میں پہاڑ سمندر میں گر پڑا لاکھوں انسان تباہ ہوئے یہ سب کس رسول کی تکذیب کے باعث ہوا ؟
4۔اندلس اور بغداد کی تباہی کے وقت کون سا رسول تھا؟
5۔انگلستان کا خطرناک طاعون 1348 میں کس رسول کے باعث آیا ؟
6۔چنگیز و ہلاکو کے زمانہ میں لاکھوں قتل ہوئے کس نبی کی تکذیب کی وجہ سے؟
جواب نمبر 5
اگر 13 سو سال تک جو عذاب آتے رہے وہ حضور پاک صلی اللہ علیہ وسلم کی تکذیب کے باعث آتے رہے تو قیامت تک جو عذاب آئیں گے وہ بھی حضور علیہ صلاۃ و سلام کی تکذیب کے باعث ہی آئیں گے یہ کہنا کہ اب کسی اور رسول کے باعث عذاب آتے ہیں یہ معنی رکھتا ہے کہ حضور علیہ السلام کا زمانہ ختم ہو گیا اگر مرزائی اس کا کھلا اعلان کریں تو ان کو جواب دیا جائے گا۔
جواب نمبر 6
1_ مولانا محمد حسین بٹالوی
2_ مولانا ثناءاللہ امرتسری
3_ ڈاکٹر عبد الحکیم خان پٹیالوی
4_مولانا پیر مہر علی شاہ گولڑوی
5_مرزا سلطان محمد ساکن پٹی
6_ مولانا صوفی عبد الحق غزنوی
جو مرزا قادیانی کے اشد ترین مخالف تھے مرزا قادیانی کی تقدیر کے باعث ان لوگوں پر عذاب کیوں نہ آیا؟ قادیانی جواب دیں
جواب نمبر 7
وَ مَا کُنَّا مُعَذِّبِیۡنَ حَتّٰی نَبۡعَثَ رَسُوۡلًا سے اگر یہ ثابت کیا جائے کہ اور نبی آ سکتا ہے تو
وَ اِنۡ مِّنۡ اُمَّۃٍ اِلَّا خَلَا فِیۡہَا نَذِیۡرٌ
کا تقاضا اور سنت الہی یہی ہونی چاہیے کہ ہر بستی میں رسول آئے۔اگر قادیانی یہ کہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی نبوت کافة للناس ہیں تو پھر سارے عالم میں جہاں عذاب آئے گا وہ بھی حضور علیہ الصلاۃ والسلام کی تکذیب کے باعث ہی آئے گا۔
جواب نمبر 8
عذاب کا باعث صرف نبوت کا انکار نہیں بلکہ اور بھی بے شمار وجوہات عذاب کی ہو سکتی ہیں مثلاً ظلم سے عذاب آتا ہے، زنا سے عذاب آتا ہے، جھوٹی قسم سے عذاب آتا ہے وغیرہ
 
Top