• Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے طریقہ کے لیے فورم کے استعمال کا طریقہ ملاحظہ فرمائیں ۔ پھر بھی اگر آپ کو فورم کے استعمال کا طریقہ نہ آئیے تو آپ فورم منتظم اعلیٰ سے رابطہ کریں اور اگر آپ کے پاس سکائیپ کی سہولت میسر ہے تو سکائیپ کال کریں ہماری سکائیپ آئی ڈی یہ ہے urduinملاحظہ فرمائیں ۔ فیس بک پر ہمارے گروپ کو ضرور جوائن کریں قادیانی مناظرہ گروپ
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے لیے آپ کو اردو کی بورڈ کی ضرورت ہوگی کیونکہ اپ گریڈنگ کے بعد بعض ناگزیر وجوہات کی بنا پر اردو پیڈ کر معطل کر دیا گیا ہے۔ اس لیے آپ پاک اردو انسٹالر کو ڈاؤن لوڈ کر کے اپنے سسٹم پر انسٹال کر لیں پاک اردو انسٹالر

سیف چشتیائی صفحہ نمبر108

ام ضیغم شاہ

رکن عملہ
منتظم اعلی
ناظم
مہمان
رکن ختم نبوت فورم
پراجیکٹ ممبر
آئمہ اربعہ وسائر علماء اسلام محدثین ومفسرین کی (الیٰ یومنا ہذا)کے اوپر نظر ڈالنے سے صاف معلوم ہوتا ہے کہ کل محدثین اورآئمہ مذاہب اربعہ اوراصحاب روایت ودرایت اورصحابہ کرام جیسے حضرت عمررضی اللہ عنہ اور حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ اورحضرت علی رضی اللہ عنہ اور عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ اور ابوہریرہ رضی اللہ عنہ اور عبداللہ بن سلام رضی اللہ عنہ ااور ربیع رضی اللہ عنہ اورانسرضی اللہ عنہ اورکعب رضی اللہ عنہ اور حضرت وابوبکر رضی اللہ عنہ،چنانچہ ان کا اور حضرت رضی اللہ عنہ کاکلام بالتشریح اپنے مقام پر آئے گا۔اور جابر رضی اللہ عنہ اورثوبان رضی اللہ عنہ اور عائشہ رضی اللہ عنہا تمیم داری رضی اللہ عنہ اور بخاری ومسلم اور نسائی اور ابوداؤد اوربیہقی اورطبرانی اور عبدبن حمید اور ابن ابی شیبہ اورحاکم اورابن جریر اورابن مردویہ اوربزازشرح السنۃ وابو نعیم زالتہ اورشیخ سیوطی اورعلامہ ذہبی اورابن حجر عسقلانی اورقسطلانی اوراسحق بن بشیر اورابن ماجہ اور ابن مردویہ اور بزاز شرح السنۃ و ابو نعیم زالتہ اور شیخ سیوطی اور علامہ ذہبی اورابن حجر عسقلانی اور قسطلانی اور امام ابو حنیفہ اورکل آئمہ شفعویہ اورمالکیہ اور حنبلیہ اورشیخ اکبر صاحب فتوحات ومجدد وقت حضرت امام ربانی وسائر صوفیہ کرام اور تابعین جیسے ابن سیرین اور امام شوکانی اور ابن قیم وابن تیمیہ وغیرہ کا اس پر اجماع ہے کہ عیسیٰ نبی علیہ السلام زندہ آسمانوں پر اٹھائے گئے ، اور قبل از قیامت آسمانوں سے اتریں گے،قادیانی صاحب نے اس افتراء اورناپاک جھوٹ مسطورہ مکتوب عربی سے سفید کاغذوں کا منہ سیاہ کردیا ۔کہ اکثر اکابر امت اورآئمہ مسیح کے مرجانے کے قائل ہیں اور اس کی حیات پر اجماع نہیں بلکہ اس کی موت پر اجماع ہے ۔اور صحابہ اور تابعین اور آئمہ اورتبع تابعین اسکی موت کے قائل ہیں ، اور یہی مذہب مالک اور ابن حزم اور امام بخاری وغیرہ اکابر محدثین کا ہے، اور اسی پر اتفاق اکابر معتزلہ اور بعض اولیائے کرام کا ہے ۔اور رجوع کا لفظ کسی حدیث نبوی ﷺ میں نہیں ۔اور آسمان سے نزول کا لفظ بھی نہ کسی حدیث میں آیا اور نہ متقدمین کےملفوظات اورکلمات میں ، کیا تم ان الفاظ کو خائنوں کی طرح تراشتے ہو۔اور تم ہرگز ان الفاظ کو رسول کریم ﷺ اور متقدمین کی کلام یا توفی کے لفظ کو غیر معنیٰ موت میں نہ پا سکو گے۔ اگرچہ حسرت و ندامت کے ساتھ مرنا چاہو۔"
یہ ہے ترجمہ مکتوب عربی قادیانی کا صفحہ 151امروہی صاحب بھی مثل مشہور کے مصداق چھوٹے میاں واہ واہ ! اور بڑے میاں سبحان اللہ ۔
بھائی مسلمانو! تفسیروں میں مفسرین نے جس امرکو نصاریٰ کا قول یا کسی ایک مسلم کا یعنی وفات مسیح ٹھہرایا ہے۔اس جو قادیانی نے بمعہ چیلے چانٹوں اپنے کے مجمع علیہ اہل اسلام کا بنالیا ہے ۔دیکھو بیضاوی قیل اماتہ اللہ سبع ساعات ثم رفعہ اللہ الی السماء و الیہ ذھب النصاریٰ یعنی یہ قول کہ (عیسیٰ علیہ السلام رفع کے قبل سات ساعت تک مرے رہے )یہ نصاریٰ کا قول ہے ۔اور معالم وتفسیر ابن کثیر میں ہےکہ قال وھب توفی اللہ عیسیٰ ثلث ساعات من النھار ثم احیاہ ثم رفعہ اللہ الیہ وقال محمد بن اسحاق ان النصاریٰ یزعمون ان اللہ توفاہ سبع ساعات من النھار ثم احیاہ ورفعہ الیہ اور شیخ الاسلام حرانی کی عبارت جس میں قول بالوفات کو نصاریٰ کی طرف منسوب کیا ہے۔ابتداکتاب ہذا میں نقل کی گئی ہے ۔اور جیسے کہ حاکم نے مستدرک
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
1۔مرزا صاحب نے جو نزول بروزی کو صوفیہ کا مذہب لکھا ہے(ایام الصلح فارسی ص180) یا مروہی صاحب نے شمس بازغہ میں ۔ان دونوں نے نقل میں دھوکے اور دجل سے کام لیا ہے شیخ محمد اکرم صابری کی کتاب اقتباس الانوار سے نقل کرتے ہیں:۔وبعضیٰ برانند کہ روح عیسیٰ درمہدی بروز کندو نزول عبارت ازیں بروز است مطابق ایں حدیث لامھدی الا عیسیٰ ابن مریم ۔ بس حالانکہ اس کے بعد اسی کتاب میں لکھا ہوا ہے :۔ وایں مقدمہ بہ غایت ضعیف است (اقتباس الانوار صفحہ52) اور دوسری جگہ اسی کتاب اقتباس الانوار کے صفحہ 72میں لکھتے ہیں:۔یک فرقہ برآں رفتہ اند کہ مہدی آخر الزمان عیسیٰ بن مریم است وایں روایت بہ غایت ضعیف است ، زیراکہ اکثر احادیث صحیحہ ومتواترہ از حضرت رسالت پناہﷺ درود یافتہ کہ مہدی از نبی فاطمہ خواہد بود وعیسیٰ باواقتداکردہ نمازخواہد گذار دوجمیع عارفان صاحب تمکین برایں متفق اند ، چنانچہ شیخ محی الدین ابن عربی قدس سرہ درفتوحات مکی مفصل نوشتہ است کہ مہدی آخر الزمان ازآل رسول ﷺ من اولاد فاطمہ زہراظاہر شود واسم اواسم رسول اللہ ﷺ باشد ۔
 
Top