• Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے طریقہ کے لیے فورم کے استعمال کا طریقہ ملاحظہ فرمائیں ۔ پھر بھی اگر آپ کو فورم کے استعمال کا طریقہ نہ آئیے تو آپ فورم منتظم اعلیٰ سے رابطہ کریں اور اگر آپ کے پاس سکائیپ کی سہولت میسر ہے تو سکائیپ کال کریں ہماری سکائیپ آئی ڈی یہ ہے urduinملاحظہ فرمائیں ۔ فیس بک پر ہمارے گروپ کو ضرور جوائن کریں قادیانی مناظرہ گروپ
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے لیے آپ کو اردو کی بورڈ کی ضرورت ہوگی کیونکہ اپ گریڈنگ کے بعد بعض ناگزیر وجوہات کی بنا پر اردو پیڈ کر معطل کر دیا گیا ہے۔ اس لیے آپ پاک اردو انسٹالر کو ڈاؤن لوڈ کر کے اپنے سسٹم پر انسٹال کر لیں پاک اردو انسٹالر

سیف چشتیائی صفحہ نمبر117

ام ضیغم شاہ

رکن عملہ
منتظم اعلی
ناظم
مہمان
رکن ختم نبوت فورم
پراجیکٹ ممبر
اقول:۔ان سب آیات میں کوئی قرینہ بالخصوص جسم عنصری مع الروح لینے پر موجود نہیں۔ بخلاف مانحن فیہ محل نزاع میں۔ کیونکہ سیاق وسباق اور صلب وقتل قطعی طور پرقرینہ ہے ۔ عیسیٰ بن مریم سے جسم عنصری لینےکےلیے۔
قولہ۔ صفحہ36۔ مثل مصنف مفردات راغب اصفہانی وغیرہ نے معنی رفع کے التقریب لکھے ہیں ۔
اقول ۔ یہ معنی وہی معنی ہے جس کو ماموس نے لکھا، اوریہاں پر بھی وہی لغزش ہے جو قاموس کی عبارت میں آپ لوگوں نے کھائی یعنی تقریب اعزاز کا معنی وہاں ہی ہوگا۔ جہاں رفع کا صلہ الی ہو لفظا یا تقدیرا ، نہ یہ کہ جہاں صلہ رفع کا الی"ہو۔وہاں پر بلا تخلف معنیٰ اعزاز ہی کا لیا جاوےاگرچہ قرینہ صارفہ بھی موجود ہو۔
قولہ:۔صفحہ 37۔لفظ رفع"کو بھی مخالفین نے جو بل رفعہ اللہ"میں رفع جسمی سمجھ رکھا ہے اسی قبیل سے ہے جو بیا ن کرچکا ہوں ۔یعنی یہ بڑی جہالت ہے کہ جو بعض جگہ پر معنی رفع کے رفع جسمی لیےگئے ہیں ، توان کو علت موجبہ اس بات کا قرار دینا کہ رفع اللہ الیہ"میں بھی رفع جسمی ہی مراد ہے۔
اقول :۔جناب من کیا ہانکے جارہے ہو،کس جگہ شمس الہدایت کے مصنف نے رفع جسمی لینے کےلیے صرف یہی وجہ لکھی ہے ۔ کہ بعض مواقع میں رفع سے رفع جسمی کامراد ہونا علت موجبہ ہے رفع جسمی ہی کے لینے کےلیے ہر محل میں ، اب تک نہیں سمجھے کہ رفع جسمی لینے کے لیے تو ماقبل بل اور مابعد اس کے تضاد کاہونا ۔جو اوپر بالتفصیل شمس الہدایت میں لکھا گیا ہے ، قطعی دلیل اور برہان قاطع ہے آپ نے بحوالہ تورایت جو تضاد کا تحقیق رفع اعزاز تکریم کی صورت میں لکھا تھا اس کا تاروپود کس طرح پبلک کے سامنے اکھاڑ کر رکھا گیا ہے ۔ بلکہ منقول ومعقول دونوں کی قلعی کھل گئی ہے۔ الغرض جو کچھ آپ نے تغیر وتبدل شمس الہدایت کے قوانین میں بحسب زعم خود اثباتاللمدعیٰ یا تردید اللقضیۃ کیا، اس میں آپ کی غلطی اور جہالت روزروشن کی طرح ناظرین پر ظاہر ہوچکی ہے۔
قولہ:۔صفحہ37۔منہیہ میں آپ لکھتے ہیں،یہ سب محاورات جو مولف نے اس جگہ پرذکر کیے ہیں ۔ کسی میں رفع جسمی نہیں ہے۔ بلکہ رفع روحانی ہے۔ فھذہ المحاورات دلیل لنالالکم وعلیکم لاعلینا۔
اقول۔من جملہ ان محاورات کے جو شمس الہدایت میں لکھے ہوئے ہیں، '
ایک تو یہ ہے فرفعہ الی یدہ ای رفعہ الی غایۃ طول یدہ الیراہ للناس فیفطرون مجمع البحار یعنی اس پانی کو آنحضرتﷺ اوپر اٹھایا ۔تاکہ دیکھ کر افطار کریں۔ حضرت جی اب فرمائیے۔کہ اس پانی کی روح کو آپﷺ نے اٹھا کرلوگوں کے سامنے دکھلایا ،یا خود اس پانی کو ،
دوسرا محاورہ ۔ یرفع الحدیث الی عثمان ،
تیسرا، یرفعہ الی النبی ﷺ
چوتھا۔یرفع الیہ عمل اللیل قبل عمل النھار ای الی خزائنہ لیضبط الی یوم الجزاء مجمع البحار،مطلق اعمال انسان کےلیے ، خواہ وہ ذکر وتسبیح ہوں یا غیر ان کے ، حق سبحانہ وتعالیٰ بحسب تفاوت مراتب نیۃ العامل صورتیں اورشکلیں پیدا کر دیتا ہے ، اور ان اشکال کےلیے ایک جسم ہوتا ہے اور ایک روح ، چنانچہ حضرت شیخ قدس سرہ،تلویحات واسرار اقطاب کے بیان میں فرماتے ہیں،۔ واماالحروف اللفظیۃ انھا تتشکل فی الھواء ولھذا تتصل بالسمع علی صورۃ مانطق المتکلم فاذاتشکلت فی الھواقامت بھا ارواحھا، اسکے بعد فرماتے ہیں ، ثم بعد ذالک تلتحق بسائر الامم فیکون شغلھا
 
Top