• Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے طریقہ کے لیے فورم کے استعمال کا طریقہ ملاحظہ فرمائیں ۔ پھر بھی اگر آپ کو فورم کے استعمال کا طریقہ نہ آئیے تو آپ فورم منتظم اعلیٰ سے رابطہ کریں اور اگر آپ کے پاس سکائیپ کی سہولت میسر ہے تو سکائیپ کال کریں ہماری سکائیپ آئی ڈی یہ ہے urduinملاحظہ فرمائیں ۔ فیس بک پر ہمارے گروپ کو ضرور جوائن کریں قادیانی مناظرہ گروپ
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے لیے آپ کو اردو کی بورڈ کی ضرورت ہوگی کیونکہ اپ گریڈنگ کے بعد بعض ناگزیر وجوہات کی بنا پر اردو پیڈ کر معطل کر دیا گیا ہے۔ اس لیے آپ پاک اردو انسٹالر کو ڈاؤن لوڈ کر کے اپنے سسٹم پر انسٹال کر لیں پاک اردو انسٹالر

سیف چشتیائی صفحہ نمبر139

ام ضیغم شاہ

رکن عملہ
منتظم اعلی
ناظم
مہمان
رکن ختم نبوت فورم
پراجیکٹ ممبر
جاوے ،سبحان اللہ ماشاء اللہ نظر بددور،
قولہ:،اسی صفحہ 60میں "جسم کثیف کے اٹھایا جانے کو بعیدسمجھا ،من جملہ مؤیدات اپنی سے شمار کرتے ہیں،
اقول:۔رفع جسمی کے کئی ایک واقعات پہلے علامہ سیوطی کی کتاب سے نقل کیے گئے ہیں،عقل اگربعید جانتا ہے تو جسم کثیف کے بالطبع جانے کو بلندی کی طرف ،نہ یہ کہ اگرجسم ثقیل کو کوئی بالقسر یعنی حرکت طبعی وارادی کے اوپر لے جاوے تو نہیں کہا جا سکتا ۔یہ استبعاد صرف قادیان ہی میں محصور ہے،معراج جسمانی آنحضرتﷺ کا اس استبعاد کو قادیان تک پہنچانے کےلیے کافی ہے۔
قولہ:۔صفحہ 61،اس تفسیر وتقریر سے جو صراحۃ
اقول:۔قولہ تعالیٰ ماصلبوہ صراحۃ یہود ونصاریٰ کا مع اتباعہما مکذب ہے۔کیونکہ یہ صراحۃ مسیح کے مصلوب ہونے کی نفی کررہا ہے ۔لہذا مضمون اناجیل سے مطابقت نہیں رکھتا،
قولہ :۔صفحہ 61،اور حضرت اقدس نے صفحہ 378سے صفحہ 382کہیں تحریر نہیں فرمایا کہ معنی صلب کے ہڈی توڑنی ہے۔صرف مضمون ہڈی نہ توڑے جانے کا نقل کیا ہے۔
اقول:۔سید احمدصاحب اورمرزا صاحب اور مصنف تفسیر حضرت شاہی تینوں اس پر متفق ہیں کہ مسیح سولی دیا گیا ہے لہذا ان کو وما صلبوہ کے معنی میں گڑبڑ کرنا ضروری ہوا۔خواہ معنی صلب کے لغتہ ہڈی توڑنا کہیں یا نہ۔مرزا صاحب نے تو وہی راستہ لیا جو امروہی صاحب نے ذکر کیا ہے ،مرزا صاحب ازالہ اوہام کے صفحہ 378سطرچوتھی میں لکھتے ہیں،منشاء ماصلبوہ کے لفظ سے یہ ہرگز نہیں ہے کہ مسیح صلیب پر چڑھایا نہیں گیا ،بلکہ منشاء یہ ہے کہ جو صلیب پر چڑھنے کا اصل مدعا تھا یعنی قتل کرنا ،اس سے خدائے تعالیٰ نے مسیح کو محفوظ رکھا ،اورمصنف تفسیر حضرت شاہی نے تو معنی صلب کا ہڈی توڑنا لکھا ہے۔اس تفسیر کا صفحہ 19ملاحظہ ہوا۔نیز سید احمد صاحب کی تفسیر بھی اب سنئیے ،اس سے شمس الہدایت کی عبارت اس کی یہ ہے :۔
اس تفسیر سے جو نظم قرآنی سے سمجھی جاتی ہے ظاہر ہوگیا ہے کہ سید احمد صاحب اور مرزا صاحب اور مصنف تفسیر حضرت شاہی کو ماصلبوہ کے معنی میں جوان صاحبان نے روایات اناجیل کے ملاحظہ سےلیا ہےسخت دھوکا ہوا، میں پھر کہتا ہوں کہ اس میں کچھ شک نہیں۔کہ تینوں صاحبان کو ماصلبوہ کےمعنی میں سخت دھوکا ہوا۔یعنی صلب کے معنی سولی پرچڑھانا اس کو چھوڑنا پڑا۔جیسا کہ ابھی جو ازالہ اوہام کی عبارت نقل کی گئی ہے اس سےصاف ظاہر ہے ،شمس الہدایت کی عبارت (کہتے ہیں ماصلبوہ یعنی یہود نے مسیح کی ہڈی کو نہ توڑا )متعلق ہے تفسیر حضرت شاہی سے،جو مرجع قریب ہے ان کی یعنی سید احمدکی تفسیر کو ،صفحہ 19پر ملاحظہ کرنے سے ظاہر ہوتا ہے کہ انہوں نے صلیب کا معنی ہڈی توڑنے کا لیا ہے۔اور عبارت قاموس مسطورہ شمس الہدایت کے ساتھ استشہاد بھی پکڑاہے ۔
قولہ۔صفحہ 61حاصل مطلب دونوں جملوں کا ماقتلوہ وما صلبوہ بالصلیب ہی ہے۔
اقول:۔حاصل مطلب ما قتلوہ کا قتل بالصلیب کی نفی ،اور وما صلبوہ کا سولی پر چڑھانے کی نفی ،جیسا کہ اوپر مکرر رلکھ چکا ہوں ،ناظرین صفحہ 61کو صفحہ 62 کے نصف تک ملاحظہ فرماویں جس کو ادنیٰ طالب العلم بھی برعایت ہمارے بعض مضامین مسطورہ بالا کے جو اس تکملہ میں مکرر لکھے گئے ہیں ،تردید کرسکتا ہے۔
قولہ:۔صفحہ 62 مؤلف صاحب اس کا فیصلہ کریں کہ جب مرجع ضمیر ماقتلوہ کا آپ کے نزدیک جسم مع الروح ہے ،تو اس سے لازم آتا ہے کہ آپ کے عندیہ میں جسم کے ساتھ روح بھی قتل ہوجاتی ہے۔
 
Top