• Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے طریقہ کے لیے فورم کے استعمال کا طریقہ ملاحظہ فرمائیں ۔ پھر بھی اگر آپ کو فورم کے استعمال کا طریقہ نہ آئیے تو آپ فورم منتظم اعلیٰ سے رابطہ کریں اور اگر آپ کے پاس سکائیپ کی سہولت میسر ہے تو سکائیپ کال کریں ہماری سکائیپ آئی ڈی یہ ہے urduinملاحظہ فرمائیں ۔ فیس بک پر ہمارے گروپ کو ضرور جوائن کریں قادیانی مناظرہ گروپ
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے لیے آپ کو اردو کی بورڈ کی ضرورت ہوگی کیونکہ اپ گریڈنگ کے بعد بعض ناگزیر وجوہات کی بنا پر اردو پیڈ کر معطل کر دیا گیا ہے۔ اس لیے آپ پاک اردو انسٹالر کو ڈاؤن لوڈ کر کے اپنے سسٹم پر انسٹال کر لیں پاک اردو انسٹالر

سیف چشتیائی صفحہ نمبر143

ام ضیغم شاہ

رکن عملہ
منتظم اعلی
ناظم
مہمان
رکن ختم نبوت فورم
پراجیکٹ ممبر
کے منصوبہ قتل کودفع کیا ۔
اقول:، بفرض محال سولی پر چڑھانے والے قصہ کو جیسا کہ مرزا صاحب مع الاتباع کہتے ہیں کہ اخیر میں ان کے دلوں میں شبہ ڈالا گیا کہ مسیح مرگیاہے ،حالانکہ وہ فی الوقعہ زندہ تھا،تسلیم بھی کیا جاوے توپھر بھی اس سے یہ معلوم ہوتا ہے کہ حضرت عیسیٰ سولی پر نہیں چڑھائے گئے ،اور نہ آخیر میں یہود کے دلوں میں شبہ ڈال کر ان کوبچایا گیا۔بلکہ ان کو آسمان پر چڑھایا گیا ہے۔اور یہ احتیاط کی گئی ایک حواری پر شبہ کردیاگیا تھا،تاکہ یہود اس شبیہ کو قتل بالصلیب کرکے ندامت بعد حسرت اٹھائیں ،مگر درصورتے کہ حضرت عیسیٰ پہلے ہی سے دشمنوں کے ہاتھوں میں نہ دئیے جاتے،اورجوشبہ اخیر میں دشمنوں کے دلوں میں ان کے بچانےکےلیے ڈالا گیا تھا۔اسی قسم کا پہلے ہی سے ڈالا جاتا کیونکہ فاغشینھم فھم لایبصرون ،سنت اللہ کے برخلاف نہیں۔ تو کیا امروہی صاحب کے نزدیک تب بھی وہ یہود کے ہاتھوں میں آسکتے تھے؟اور بقول ان کے بدیں سبب اللہ تعالیٰ نے مسیح کو سولی دلاکر بعد ازاں انکے دلوں میں شبہ موت کا ڈال کر مسیح کوپوشیدہ کردیا ۔
قولہ:۔صفحہ 68۔اور پھر دوسرا سوال یہ ہے کہ بعد قتل بالصلیب ہونے کے اس شبیہ کی نعش کہاں دفن کی گئی ؟
اقول:۔ابھی تو آپ مسیح کی نعش کی تلاش میں ہیں ۔چونکہ باوجود نبی ہونے کے اس کے ابنیاء اولوالعزم میں سے اب تک اس کا پختہ پتہ نہیں ملا تھا، وہ شبیہ بے چارہ کس گنتی میں ہے۔ہاں مسیح کی نعش کا الہامی پتہ پہلے گلیل میں ملا تھا۔مگر اس الہام کو دوسرے الہام نے منسوخ کردیا ،جس سے کشمیر خاص سری نگر میں یوزاسف کے نام سے پتہ لگا ہے ۔پھر وہاں بھی وقت یہ ہے کہ مولوی نور احمد صاحب ساکن لکھوکھہ نے سب اہل کشمیر سےلکھوالیا ہے کہ ہم اباعن جدا سنتے چلے آئے ہیں کہ یہ کوئی اور شخص تھا،اور اس مضمون کو انہوں نے مزین بالمواہیر بھی کروالیا ہے ،غالبا چھپواکر شائع بھی کردیں گے۔قال اللہ تعالیٰ قتل الخراصون الذین ھم فی غمرۃ ساھون (الذریات ۔10۔11)یعنی اٹکل کے تکے چلانے والے قتل کیے جاویں جو غفلت میںبھولے ہوئے ہیں۔جناب من ،خدائی فیصلہ جو صریح لفظوں میں ہے ۔وما صلبوہ الخ اس کے چھوڑنے ہی سے تو یہ سرگردانی پیش آئی ،
قولہ:۔صفحہ68۔اگر آپ کے نزدیک اسی قبر میں دفن کیے گئے جس میں سے عیسائیوں نے تیسرے روز نکالے۔تو سوال یہ ہے کہ حضرت عیسیٰ کا رفع آسمان پر اور القاء شبہ حواریوں موجودین نے بچشم خود دیکھا تھا، تو باوجود معائنہ ان تماشہائے عجیب و غیریب کے پھر اس نعش شبیہ کو کس غرض سے قبر سے نکال لیا؟
اقول:۔روایات اناجیل کے مطابق جو ایک واقعہ ہوا ہے۔اس میں موئے شگافی یا دریافت ان لوگوں سے کرنی چاہیے جوکہ بر خلاف آیات قرآن کریم کے انہی روایات کو پیش نظر رکھتے ہیں۔ہم کوتو قرآن کریم سے اتنا ہی پتہ ملا کہ مسیح مقتول ومصلوب نہیں ہوا۔کوئی اور شخص تھا،رہا یہ کہ وہ شخص کون تھا،کیا نام رکھتا تھا،لاش اس کی کہاں ہے ۔اور کس غرض سے نکالی گئی ۔سوان امور کے متعلق قرآن کریم اور سنت نبویہ علی صاحبہا والسلام نے کوئی بحث نہیں کی بغیر اثر ابن عباس کے،سووہ بھی مجمل ،لہذا ہم کوبھی ان۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
1۔کیونکہ مخالف ہے صریح آیت وما صلبوہ سے
2۔یہ کلام الزامی ہے
3۔دیکھو ازالہ اوہام صفحہ 473
 
Top