• Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے طریقہ کے لیے فورم کے استعمال کا طریقہ ملاحظہ فرمائیں ۔ پھر بھی اگر آپ کو فورم کے استعمال کا طریقہ نہ آئیے تو آپ فورم منتظم اعلیٰ سے رابطہ کریں اور اگر آپ کے پاس سکائیپ کی سہولت میسر ہے تو سکائیپ کال کریں ہماری سکائیپ آئی ڈی یہ ہے urduinملاحظہ فرمائیں ۔ فیس بک پر ہمارے گروپ کو ضرور جوائن کریں قادیانی مناظرہ گروپ
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے لیے آپ کو اردو کی بورڈ کی ضرورت ہوگی کیونکہ اپ گریڈنگ کے بعد بعض ناگزیر وجوہات کی بنا پر اردو پیڈ کر معطل کر دیا گیا ہے۔ اس لیے آپ پاک اردو انسٹالر کو ڈاؤن لوڈ کر کے اپنے سسٹم پر انسٹال کر لیں پاک اردو انسٹالر

سیف چشتیائی صفحہ نمبر150

ام ضیغم شاہ

رکن عملہ
منتظم اعلی
ناظم
مہمان
رکن ختم نبوت فورم
پراجیکٹ ممبر
حضرت عیسیٰ کو بحسب وعدہ الہیہ کے کوئی ضرر نہ پہنچتا کہ پہلے سے تودلاسا کا سلوک ہوچکا تھا ،اور امتنانا واذکففت بنی اسرائیل عنک بھی فرمایا گیاتھا،یہ کیسی مدد الہی پہنچی کہ ایک پیارے دوست کو صلیب پر چڑھا کرملونیت کو باکثر الاجزاء ثابت کردیا،صرف سرموئے سے بھی کم فرق رہ گیا ہوگا،کیونکہ صلیبی ملعونیت کا معیار جو ٹھہرے،کمی بیشی اس کے مطابق معیار کے ہونی چاہیے کیا اس پر امتنانا یہ بھی فرمایا گیا ،ومکرواومکر اللہ ۔واللہ خیر الماکرین ،(آل عمران،آیت 54)کیا ایسے قادر مطلق کو حامی وناصر کہاجاتا ہے کہ جو کسی ایسے خالص کو سولی سے قرین بہ قتل کرادے ،بلکہ مسیح کے صلیب پر چڑھانے سے تو یہ ثابت ہوتا ہے کہ یہود ہوتا ہے کہ یہود ہی خیرالماکرین تھے،کہ ان کی تدبیر حضرت عیسیٰ علیہ السلام اور اس کے خدا دونوں پر غالب رہی،
ناظرین رسالہ کےلیے ایک ضروری التماس ہے کہ وقت پڑھنے ہمارے رسالہ کے امروہی کے شمس کاسفہ کو بھی پاس رکھیں ،مگر خبردار ایسی تحریف کو قیمتا نہ لیویں ،الٹا فماربحت تجارہ والانقصان نہ ہو،ہم بھی چھپوا کر مفت تقسیم کریں گے،حسبۃ للہ وکفی ٰ باللہ شھیدا ،مسلمان بھائیو!جو کچھ یہاں جوابا ترکی بہ ترکی لکھا جاتاہے ،بمقابلہ انکی بے تہذیبیوں کے ہے۔جو علماء کرام کے حق میں عرصہ سے شائع کردی ہیں،ورنہ ہم تو اس طریق کو بالکل ناپسند کرتے ہیں،مگر کیا کیا جاوے،سنتے سنتے جی جل رہا ہے ،اگر صرف دشنام بازی پر ہی صبر فرماتے تو بھی ہر گز بالمقابل کچھ نہ کہاجاتا،لیکن کتاب اللہ اور احادیث رسول ﷺکی تحریف کا صدمہ نہیں اٹھایا جاتا،ہاں اگر عوام کالانعام ان پر اعتبار کرکے دھوکا نہ کھاتے توبھی کچھ ضرورت نہ تھی ،مگر سب سے بڑا غضب تویہ ہے کہ آنسو ٹپکتے ہوئے رونی شکلیں بنائی ہوئی جب سجدوں میں تلبیسی اصول سناتے ہیں۔اور علاوہ بریں انکے حسن اخلاق معاملات وعطیات میں(جس کو ترک الدین للدنیا کہئیے یا ترک الدنیا لاشاعۃ تحریف کتاب اللہ وسنت رسولہ سمجھئیے)توجھٹ بے تمیز لوگ دام میں پھنس جاتے ہیں۔مثلا جب وہ کہتے ہیں کہ مومنو کتنا غضب ہے کہ ہمارے مولانا بالفضل اولینا پیارے حبیب فخرالاولین والاخرین کو تو صرف 63سال عمر شریف ملے اور مسیح اسرائیلی کو دوہزار سال ،اور ابھی معلوم نہیں کہ وہ کب تک زندہ رہے،ہم محمدیوں کو اس کا بڑا افسوس ہے ،اور مارے اس تمنا کے کہ معاملہ بالعکس ہوتا،کلیجے پھٹ رہےہیں،ہمارا ایمان اور اخلاص یہ تقسیم کب گوارا کرسکتا ہے،"توسننے والے بودے ان کو کامل محب خیال کرتے ہیں ،ناظرین آپ صرف اتنا ہی خیال رکھیں کہ درازی عمر اور ایسے ہی سکونت آسمانوں کی اور بے پدرپیدا ہونا وغیرہ وغیرہ یہ ہرگز موجب فضلیت کا نہیں ،اوپر افضل الاولین والآخرین ﷺ کے ،اس کے وجوہ مفصلہ فتوحات وغیرہ سے معلوم ہوسکتے ہیں،ہمارا یہ کہنا کہ عیسیٰ بن مریم بے پدر پیدا ہوا ہےیا یہ کہنا مثلا کہ ان کی والدہ کا ذکر قرآن مجید میں آیا ہے ،اور اس نے وامہ صدیقہ کا شرف پایا ہے وغیرہ ،یہ اس لیے نہیں کہ ہم کسی کو آنحضرتﷺ سے افضل یا محبوب تر خیال کرتے ہیں۔یا ان امور کو باعث فضلیت کلیہ سمجھتے ہیں ،بلکہ محض اس خیا ل سے کہ اللہ جل شانہ نے اسی طور پر فرمایا ۔اورآنحضرتﷺنے اس کو مان کرہم کو بھی فرمایا کہ اس کے ساتھ ایمان لاؤ،اب ہم اگر یہ کہیں کہ ہم آنحضرتﷺ کے محب ہیں،ہم یہ گوارہ نہیں کرسکتے کہ مسیح اسرائیلی کی والدہ کا نام توقرآن میں بڑے زور سےلیا جاوے ،اور آپ ﷺ کی والدہ ماجدہ کا کہیں خالی نام بھی ہو تو اس خیال کا نتیجہ بجز کفر کے العیاذ باللہ اور کیا ہوگا،مومن کو پوری توجہ اس طرف دینی چاہیےکہ اللہ جل جلالہ
 
Top