• Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے طریقہ کے لیے فورم کے استعمال کا طریقہ ملاحظہ فرمائیں ۔ پھر بھی اگر آپ کو فورم کے استعمال کا طریقہ نہ آئیے تو آپ فورم منتظم اعلیٰ سے رابطہ کریں اور اگر آپ کے پاس سکائیپ کی سہولت میسر ہے تو سکائیپ کال کریں ہماری سکائیپ آئی ڈی یہ ہے urduinملاحظہ فرمائیں ۔ فیس بک پر ہمارے گروپ کو ضرور جوائن کریں قادیانی مناظرہ گروپ
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے لیے آپ کو اردو کی بورڈ کی ضرورت ہوگی کیونکہ اپ گریڈنگ کے بعد بعض ناگزیر وجوہات کی بنا پر اردو پیڈ کر معطل کر دیا گیا ہے۔ اس لیے آپ پاک اردو انسٹالر کو ڈاؤن لوڈ کر کے اپنے سسٹم پر انسٹال کر لیں پاک اردو انسٹالر

سیف چشتیائی صفحہ نمبر157

ام ضیغم شاہ

رکن عملہ
منتظم اعلی
ناظم
مہمان
رکن ختم نبوت فورم
پراجیکٹ ممبر
نہیں ،کیونکہ خود اس کا اقرار ہے کہ ہماری تاویلات قائل یعنی آنحضرتﷺ وتابعین وغیرہم کی غرض کے برخلاف ہیں،تاہم باصرار ان احباب کے جو پہلے مرزا صاحب وامروہی کی علمیت کے بڑے معتقد تھے۔ہم کوبغیر کسی قدر تضیع وقت کے خلاصی نہیں،قادیان کے مشن جیسا کوئی اورمشن غیرمہذب وناتراشیدہ دیکھنے میں نہیں آیا،منقول ومعقول دونوں ان کی لغزش آمودہ اورکجی اورجہالات مرکبہ سے بھری ہوئی ہیں ،جن کی اصلاح ودرستی بجز اس کےمتصور نہیں کہ از سر نوان کو علوم نقلیہ وآلیہ کی تعلیم دی جائے ،اور جہالات مرکوزہ کے نکالنے کےلیے لڑکوں کی طرح ان کی پیٹھوں پر پتھر رکھے جاویں،اتنی نالائقی کے باوجود پھر بھی کوئی بشر عامی سےلے کرنبئ تک ان سے نہیں بچتا، ؎
نہ دشمن برست اززبانش نہ دوست
اخیر میں جاکر استحالہ عقلی کو مشعل راہ بنالیتے ہیں،اس میں بھی لغزش سے خالی نہیں،کیونکہ استبعاد عقلی کو استحالہ عقلی سمجھ کر نصوص بینہ کا انکار مثل " سبحان اللہ الذی اسری بعبدہ لیلا، الخ اور وماقتلوہ یقینا بل رفعہ اللہ الیہ اور سائر آیات بینات کردیتے ہیں،
قولہ:۔صفحہ 79،اس قول میں بھی مثل سابق کے کلام ہے۔
اقول:۔ہماری جانب سے بھی مثل سابق ہی کے سلام ہے،
قولہ:۔صفحہ 79۔اورنیز اس عبارت میں یہ جملہ کہ فیقتل مسیح الضللۃ قابل غور ہے۔
اقول:۔جناب عالی حسب ارشاد غور تو کریں گے،مگر آخر میں وہی آش درکاسہ نظرآرہی ہے،
قولہ:۔کیونکر مؤلف صاحب اور ان کے ہم مشرب دجال کے شخص واحد قرار دینے میں بڑا زور لگاتے ہیں۔
اقول:۔کیوں نہ لگائیں آخر " اٰمن الرسول بما انزل الیہ من ربہ والمومنون ،بقرہ،اور الاونی اوتیت القرآن ومثلہ معہ کے ساتھ ایمان رکھتے ہیں،اورچونکہ آنحضرت ﷺ بھی مع صحابہ کرام ابن صیاد کے دجال ہونے کے بارہ میں کچھ عرصہ متردددرہے جس سے صاف پایا جاتاہے کہ آپﷺکے خیال شریف اور صحابہ عظام رضی اللہ عنہ کے فہم مبارک میں دجال شخص معین ہی تھا،توپھر مؤلف بمعہ اپنےہم مشربوں یعنی کل اہل اسلام کے کیوں نہ زور لگائیں،
قولہ:۔اگرہم تسلیم بھی کرلیں کہ دجال شخص واحد ہی ہے۔لیکن اس کی جماعت اور ذریات کا کثیر ہونا منافی اس کی وحدت شخصی کو نہیں۔
اقول:۔ہم کب کہتے ہیں کہ منافی ہے ۔ہم تو صرف اتنا ہی معروض کرتے ہیں کہ وہ شخص واحد جس کو آپ نے تسلیم کرلیا ہے۔ابھی ظاہر نہیں ہوا،
قولہ:۔ کہ کثیر ہونا اس کا اس عبارت سے بھی ثابت ہے۔
اقول:۔عبارت تویہ ہے " فیقتل مسیح الضللۃ "یعنی مسیح ابن مریم بعد النزول ،گمراہوں کے مسیح کو جوعبارت ہے دجال سے ،قتل کرے گااس عبارت سے تو کثیر ہونا اس مسیح الضللہ کا یعنی دجال کاثابت نہیں ہوتا ۔بلکہ اس کے تابعین کا جو گمراہ ہوں گے ان کا کثیر ہونا ثابت ہوتاہے یعنی اس دجال کے تابعین بہت لوگ ہوں گے،الغرض دجال واحد شخص ہی رہا ۔اور تابعین اس کے بہت ہوئے۔سواس کے ہم بھی قائل ہیں ،میں نے پہلے ہی سے گزارش کردی تھی کہ حسب ارشاد " مسیح الضللۃ "میں غور توکریں گے،مگر آخیر میں وہی آش در کاسہ ہوگی،آگے چلیے
۔
 
Top