• Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے طریقہ کے لیے فورم کے استعمال کا طریقہ ملاحظہ فرمائیں ۔ پھر بھی اگر آپ کو فورم کے استعمال کا طریقہ نہ آئیے تو آپ فورم منتظم اعلیٰ سے رابطہ کریں اور اگر آپ کے پاس سکائیپ کی سہولت میسر ہے تو سکائیپ کال کریں ہماری سکائیپ آئی ڈی یہ ہے urduinملاحظہ فرمائیں ۔ فیس بک پر ہمارے گروپ کو ضرور جوائن کریں قادیانی مناظرہ گروپ
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے لیے آپ کو اردو کی بورڈ کی ضرورت ہوگی کیونکہ اپ گریڈنگ کے بعد بعض ناگزیر وجوہات کی بنا پر اردو پیڈ کر معطل کر دیا گیا ہے۔ اس لیے آپ پاک اردو انسٹالر کو ڈاؤن لوڈ کر کے اپنے سسٹم پر انسٹال کر لیں پاک اردو انسٹالر

سیف چشتیائی صفحہ نمبر171

ام ضیغم شاہ

رکن عملہ
منتظم اعلی
ناظم
مہمان
رکن ختم نبوت فورم
پراجیکٹ ممبر
تم کب تک حق کو چھپاؤگے۔کب وہ وقت آئےگا،کہ تم یہود انہ خصلت کو چھوڑوگے۔اے ظالم مولویوتم پر افسوس ہےکہ تم نے جس بے ایمانی کا پیالہ پیا۔وہی عوام کالانعام کوبھی پلایا)
اب سنئیے فتوحات کے 36باب کا خلاصہ :۔شرع محمدیﷺ چونکہ شرائع سابقہ پر مشتمل اورسب کی جامع ہے لہذا تابع شرع محمدی ﷺپر بروقت عمل وسلوک بریں شرع شریف ،شرع عیسوی یا موسوی یا ابراہیمی وغیرہ کے اسرار واحوال بحسب اختلاف الاستعدادات مکشوف اور وارد ہوتے ہیں۔
محمدی ﷺدرویش وتابع کوموسوی المشرب یا عیسوی المشرب کہنااسی مقام سے ہے ۔یعنی اس نے عیسوی شریعت کے واردات درضمن اتباع شرع محمدیﷺ حاصل کیے ہیں ۔
سیدنا غوث اعظم جیلی قدس سرہ اس مقام سے خبر دیتے ہیں:۔ ؎
وکل ولی لہ قدم وانی
علی قدم النبی بدرالکمال
عیسیٰ ابن مریم کے حواری جیسے کہ عیسوئین کہلاتے ہیں ۔ایسے ہی شرع محمدی ﷺ کے متبعین میں سے بھی عیسوئیین ہوتے ہیں اور ہمارے زمانہ میں عیسیٰ ابن مریم کے حواریوں میں سے بعض لوگ زندہ ہیں،چنانچہ زریت بن برثملا مطلقا عیسوئیین کی علامات میں سے ہے کہ ان کی زبان پر بجز کلمہ خیر کے نہیں گذرتا ۔چنانچہ عیسیٰ ابن مریم نے خنزیر کو االخ یہ سلام بولا تھا،کسی نے اس کی وجہ دریافت کی،تو فرمایا کہ اعود لسانی قول الخیر۔اپنی زبان کو کلمئہ خیر کی عادت ڈالتا ہوں۔منجملہ ان علامات کے یہ بھی ہے کہ جس چیز کودیکھتے ہیں انکی بھلائی پر ان کی نظر پڑتی ہے۔
ناظرین یہ ہے خلاصہ فتوحات کے باب 36کا ۔اب امروہی صاحب سے دریافت فرماویں کہ کہاں ہے ذکر بروزکا ۔جس کا معنی بہ نقل عبارت حضرت مجدد صاحب لکھ چکا ہوا۔ہاں عیسوی المشرب لوگوں کا ذکر ہے جن میں نزول عیسیٰ بمعنی بروز"کے نہیں ،بروز تو الگ رہا صرف عیسوی المشرب کی علامات مذکورہ فی الباب قادیانی صاحب میں کہاں ہیں ۔البتہ بجائے کلمہ خیر کے دشنام بازی میں اول نمبر ہیں۔
فتوحات کے باب 37کا حاصل :۔عیسوی قطب جب چاہتا ہے کہ کسی شخص کو (جس کی استعداد کاعلم اس کو باعلام الہی ہوجاتا ہے)اپنے احوال میں سے کچھ عنایت کرے تو ان وجوہ مفصلہ ذیل سے دیتا ہے۔
1۔لمس ہاتھ لگانے سے
2۔معانقہ سے۔
3۔بوسہ دینے سے۔
4۔کپڑادینے سے۔
5۔یا اس کو کہتا ہے کہ اپنا کپڑا بچھا اورپھرہاتھ سے اس میں کچھ ڈالتا ہے ۔دیکھنے والے خیال کرتے ہیں کہ ہوا میں ہاتھ ڈال رہا ہے تو اس شخص میں حال عیسوی قطب کا سرایت کرجاتا ہے ۔منجملہ علامات ان کے بلاغت ہے گفتار میں ،اور باوجود امی ان پڑھ ہونے اس کے اعجاز قرآن کو جانتا ہے ۔معیا ر اس کا التزام حق کا ہے اقوال وافعال واحوال میں،نیز اس کو اسرار علم طبیعت وتالیف وتحلیل اس کے اور منافع اشیا ء کے معلوم ہوتے ہیں۔یہاں تک کہ راستہ میں چلتے ہوئے ہر ایک بوٹی اس کو اپنے منافع سے بول کر اطلاع دیتی ہے۔بعد اس کے اس کو اسماءالہیہ کا علم دیا جاتا ہے ۔اور نیز اس کو نشاء طبیعت و
 
Top