• Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے طریقہ کے لیے فورم کے استعمال کا طریقہ ملاحظہ فرمائیں ۔ پھر بھی اگر آپ کو فورم کے استعمال کا طریقہ نہ آئیے تو آپ فورم منتظم اعلیٰ سے رابطہ کریں اور اگر آپ کے پاس سکائیپ کی سہولت میسر ہے تو سکائیپ کال کریں ہماری سکائیپ آئی ڈی یہ ہے urduinملاحظہ فرمائیں ۔ فیس بک پر ہمارے گروپ کو ضرور جوائن کریں قادیانی مناظرہ گروپ
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے لیے آپ کو اردو کی بورڈ کی ضرورت ہوگی کیونکہ اپ گریڈنگ کے بعد بعض ناگزیر وجوہات کی بنا پر اردو پیڈ کر معطل کر دیا گیا ہے۔ اس لیے آپ پاک اردو انسٹالر کو ڈاؤن لوڈ کر کے اپنے سسٹم پر انسٹال کر لیں پاک اردو انسٹالر

سیف چشتیائی صفحہ نمبر188

ام ضیغم شاہ

رکن عملہ
منتظم اعلی
ناظم
مہمان
رکن ختم نبوت فورم
پراجیکٹ ممبر
واجماع صحابہ وغیرہم کے قبض جسمی کا ثابت کردیا ہےجس پر لغت بھی شاہد کیونکہ توفیٰ بمعنیٰ کی تصریح لغت میں موجود ہے۔اور خصوصیت قید جسمی کی خصوص مقام سے مستفاد ہے۔اور اسی معنی کی طرف امام فخرالدین رازیؒ نے صحست کی نسبت کی ہے۔ انی متوفیک التوفیٰ اخذ الشئی وافیا الی قولہ رفع بتمامہ الی السماء بروحہ وبحمدہ ۔ پھر اس کے مابعد لکھا ہے وھوجنس تحتہ انواع بعضھابالموت وبعضھابالاصعاد الی السماء (تفسیر کبیر) وقال ابن جریر توفیہ ھورفعہ ۔(ابن کثیر )اورلغت میں تصریح کی گئی ہے کہ توفیٰ کا اطلاق میت پر بعد تحقق موت مجاز ہوتاہے نہ حقیقت ،چنانچہ تاج العروس میں ہے۔ ومن المجازادرکتہ الوفات ای الموت والمنیۃ وتوفی فلان اذامات وتوفاہ اللہ عزوجل اذاقبض نفسہ وفی الصحاح روحہ اس عبارت میں تو فاہ اللہ کے محاورہ کو معنی موت میں مجاز لکھا ہے۔جس سے ثابت ہوا کہ فلما توفیتنی میں معنیٰ موت کالینا مجاز ہے۔اور چونکہ احادیث نزول واجماع کی روسے ارادہ معنی حقیقی یعنی قبض کا متعین اور مجازی یعنی موت کا بغیر تقدیم وتاخیر متوفیک ورافعک میں ممتنع ہےتوقرآن اور حدیث اور اقوال صحابہ وتابعین وغیرہم ولغت سے ثابت ہوا کہ توفیٰ اللہ فلانا کا محاورہ نفس قبض میں بھی مستعمل ہوتا ہے۔مجمع البحار میں ہے وقد یکون الوفاۃ قبضالیس بموت ،چنانچہ یہی سورہ انعام اورزمر کی آیات سےمراد ہے ۔اب ہم زور سے کہہ سکتے ہیں کہ توفیٰ کا استعمال حقیقیۃ نفس قبض میں ہے ۔اور موت اور نیند میں مجازا۔توارادہ موت یا نیند بغیرقرینہ صارفہ کے جائز نہ ہوگا،25مقام میں سے دومقام متنازعہ فیہ یعنی متوفیک وتوفیتنی میں بعد لحاظ خصوص المحل توعلت موجبہ لارادۃ المعنی الحقیقی موجود ہے۔باقی 23تئیس مقامات میں بعد قیام قرینہ کسی جگہ موت ،کسی جگہ نیند ،کسی جگہ کچھ اورمراد ہے،دیکھو لسان العرب وتفاسیر ،محاورہ مذکورکا استعمال استیفاء عمر میں بھی ثابت ہے۔ مجمع البحار میں متوفیک اے متوفیٰ کونک فی الاض اورتکملہ مجمع البحار میں توفیٰ کے محاورہ کا استعمال بھی استیفاء عمر میں معلوم ہوتاہے ، توفیٰ اصحابہ الذین اکلوامن الشاۃظاہرہ لایلائم ماروی انہ لم یصب احدامنھم شئیی ، اس سے ثابت ہوا کہ توفیٰ کا معنی کمال عمر بھی ہے۔
بڑے افسوس کی بات ہے کہ ہم سے تو اس معنی کےلینے پر شواہد لیے جاتے ہیں۔جس کے ارادہ پرسارے عالم کا بغیر ازچند جہلا کے اتفاق ہے۔اور معنی حقیقی بھی بحسب تصریح کتب لغت وہی ہے ۔اور اپنی خبر ہی نہیں کہ سراسر جہالت وتحریف ومخالف اجماع واستنباطات فاسدہ وغلط بیانی سے کام لیا گیا ہے ،یہاں تک کہ آئمہ دین کی طرف خلاف مذہب ان کا منسوب کیا گیا ہے۔اور غیر اجماعی کو اجماعی وبالعکس ٹھہرایاگیا ہے آپ کا یہ سوال کہ ایک آیت بھی سواء آیت متنازعہ فیہا کے بطور نظیر کے ایسی پیش کریں جس میں کسی مفسر نے اس قسم کے محاورہ کے معنی سواء قبض روح کےلیے ہوں۔اس کے بالمقابل ہماری درخواست کہ ایسی نظیر ہم پیش کریں گے۔مگر پہلے آپ کسی آیت میں من جملہ 23آیت کے توفیٰ کے وقوع کا محل ایسا شخص بتادیں ،جس کے زندہ اٹھایا جانے پر احادیث صحیحہ متواترہ واجماع امت شاہد ہوں ،تاکہ وہاں پر بھی قرینہ موجبہ للیعتین کی وجہ سے معنی قبض جسمی کا لیویں ۔کیونکہ ہمارے ارادہ کی مدار تواسی پر ہے۔مکرر لکھا جاتا ہے کہ اس سوال کی نظیر یہ ہے ۔کوئی کہے مثلا سب جگہ قرآن میں آدمی کا پیدا ہونانطفہ سے مذکور ہے۔جس پر قانون قدرت کے نظائر متکثرہ بھی شاہد ہیں تومحل متنازعہ خلقہ من تراب میں بلاتاویل آدم کا مٹی سے پید اہونا جب مسلم ہوسکتا ہےکہ آدم کے بغیر کسی اور کا پیدا ہونا مٹی سے کسی آیت میں دکھایا جاوے ،ورنہ ایک شخص کا مخالف ہونا اپنے نوع سے پیدائش میں کیا معنے رکھتا ہے۔اور ادھر ولن تجد لسنۃ اللہ تحویلا۔فاطر۔33،بھی موجود ہے لہذا خلقہ من تراب واجب التاویل ٹھہرا۔
ناظرین قادیانی وامروہی صاحبان کے استدلالات اسی قسم کے ہیں ۔الحاصل محل نزاع میں چونکہ خصوصیت محل ہی موثر ہے تعیین معنی قبض جسمی میں ،لہذا نظائر کا مطالبہ جہالت ہے۔ہاں اس نزاع کا فیصلہ ایک آسان طریق سے ہوسکتا ہے۔اثبات خصوصیات کے
 
Top