• Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے طریقہ کے لیے فورم کے استعمال کا طریقہ ملاحظہ فرمائیں ۔ پھر بھی اگر آپ کو فورم کے استعمال کا طریقہ نہ آئیے تو آپ فورم منتظم اعلیٰ سے رابطہ کریں اور اگر آپ کے پاس سکائیپ کی سہولت میسر ہے تو سکائیپ کال کریں ہماری سکائیپ آئی ڈی یہ ہے urduinملاحظہ فرمائیں ۔ فیس بک پر ہمارے گروپ کو ضرور جوائن کریں قادیانی مناظرہ گروپ
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے لیے آپ کو اردو کی بورڈ کی ضرورت ہوگی کیونکہ اپ گریڈنگ کے بعد بعض ناگزیر وجوہات کی بنا پر اردو پیڈ کر معطل کر دیا گیا ہے۔ اس لیے آپ پاک اردو انسٹالر کو ڈاؤن لوڈ کر کے اپنے سسٹم پر انسٹال کر لیں پاک اردو انسٹالر

سیف چشتیائی صفحہ نمبر189

ام ضیغم شاہ

رکن عملہ
منتظم اعلی
ناظم
مہمان
رکن ختم نبوت فورم
پراجیکٹ ممبر
بالمقابل امتناع خصوصیت پیش کریں۔اور وہ مستلزم ہے انکار احادیث صحیحہ واجماع وتصریحات علماء وکتب لغت کو ،
اخیر میں امروہی صاحب نے آیت متنازعہ فیہا میں معنی قبض کا تومان لیا ہے مگر قبض مع الامساک کو بہ نسبت قبض مع الارسال کے ناقص ٹھہرانےکی وجہ سے استلزام رفع جسمی کا قول نہیں کیا ۔اور ظاہر ہے کہ دلائل خصوصیت محل بعد الاقرار بمعنی القبض کے جبرا استلزام مذکور کو تسلیم کراتے ہیں ۔فتسلیم معنی القبض بالاستیعاب اقرار بالرفع الجسمی من حیث لایشعر ،اور ہم نے شمس الہدایت میں توفیٰ کا معنی مطلق قبض لکھا ہے ۔پس ہم پر یہ الزام کہ توفیٰ کامعنیٰ قبض روح مان لیا ہے بالکل بہتان ہے۔دیکھو شمس الہدایت کا صفحہ53۔
قولہ:۔صفحہ 150کا حاصل ۔وہی بہتان بہ نسبت کتاب اللہ ومحقیقین علماء اسلام وصوفیا ءکرام کے کہ یہ سب بروز کے مثبت ہیں،
اقول:۔بالکل لغواور جہالت ہے چنانچہ پہلے بیان ہوچکا ہے عود ایلیا میں توکتاب سلاطین سے تمسک ،اور صعود ایلیا سے انکار ،جو دونوں اسی میں مذکور ہیں یہی مطلب ہے شمس الہدایت کا،
قولہ:۔صفحہ 151کاحاصل :۔شمس الہدایت کی عبارت (یامسیح کے مصلوب ہونے میں پہلے اناجیل رابعہ سے کام لے کرالیٰ قولہ منحرف نہیں ہوئے)اس پر امروہی صاحب لکھتے ہیں لعنۃ اللہ علی الکاذبین۔مسیح کے مقتول بالصلیب ہونے کا توہم رد ہی کررہے ہیں ،تمام رسائل میں اس کا رد موجود ہے۔
اقول:۔ امروہی صاحب کامطلب یہ ہے کہ قادیانی صاحب نے مسیح کا مصلوب ہونا اناجیل سے نہیں لیا ۔کیونکہ مسیح کے مقتول بالصلیب ہونے کاتووہ رد ہی کررہے ہیں۔ہاں صرف صلیب پر چڑھایا جانا مسیح کا اور پھر قتل بالصلیب سے محفوظ رہنا لیا ہے ،مگر وہ بھی قرآن مجید سے گویا قادیانی صاحب پر دووجہ سے بہتان باندھاگیا ،ایک یہ کہ اس نے مسیح کو مصلوب نہیں کیا ،معہذا اس کی طرف یہ ناگفتہ قول منسوب کیا گیا ۔دوسری وجہ کہ اس نے صلیب پر چڑھایا جانا مسیح کا اور پھر محفوظ رہنا اناجیل سے نہیں لیا ۔یہ ناکردہ گناہ بھی اس پر عائد کیا جاتا ہے ۔لہذا ہم مفتری کاذب پر لعنت اللہ علی الکاذبین کہنے کا استحقاق رکھتے ہیں،بعد تشریح غرض امروہی صاحب کے جوابامعروض ہے کہ ازالہ اوہام حصہ اول کے صفحۃ 381پر ملاحظہ ہوکہ قادیانی صاحب لکھتے ہیں (سوانہوں نے تین مصلوبوں کو صلیب پر سے اتارلیا )پھر اسی صفحہ پر ہے (بالاتفاق مان لیا گیا ہے کہ وہ صلیب اس قسم کی نہیں تھی جیسا کہ آج کل کی پھانسی ہوتی ہے اور گلےمیں رسہ ڈال کر ایک گھنٹہ میں کام تمام کیا جاتا ہے )پھر اسی صفحہ میں ہے (جن کی وجہ سے چند منٹ میں ہی مسیح کو صلیب پر سے اتار لیاگیا )اور پھر صفحہ 382سطر11پر لکھتے ہیں ـ(پس اس طور سے مسیح زندہ بچ گیا)ناظرین عبارات مسطورہ بالا سے معلوم کرسکتے ہیں کہ شمس الہدایت کے دونوں الزام قادیانی صاحب پر واقعی اور سچے ہیں،کیونکہ ازالہ میں اناجیل ک روایات سے یہ مضمون لیا گیا ہے ،اور زندہ مسیح پر مصلوب کا اطلاق بھی کیا گیا ہے۔لہذا شمس الہدایت کا انتساب صحیح اور بجا ٹھہرا،اور لسان العرب کی نقل الٹی قادیانی پر پڑی ،اب ہم ترکی بہ ترکی لعنت نہیں دیتے بلکہ بجائے لعنۃ اللہ علی الکاذبین کسے کہتے ہیں یغفراللہ للخاطئین ،اس مقام پر امروہی صاحب نے لسان العرب کا حوالہ دے کر اپنے مرشدصاحب کو بچانا چاہا ،مگر یہ معلوم نہیں کہ لن یصلح العطار ماافسدہ الدھر ،اس کو جانے دیجئے اپنی فکر کیجئے پاداش لعنت بہ لعنت توہم نے معاف کیا ،مگر یہ گل دیگر شگفت کیا ہے جو آپ اسی مقام پر لکھتے ہیں ـدیکھو بحث حرف لکن کے جو واسطے دفع کرنے وھم ناشی عن الکلام السابق کے آتا ہے کمامر)کیا صلیبی واقعہ بغیر قتل کی واقعیت کےآپ قرآن مجید سے ثابت کر سکتے ہیں،ہر گز نہیں ،کمامر ،الغرض اناجیل کو بوجہ خود غرضی کے مانتے بھی ہیں،اور اسی وجہ سے پھر منحرف بھی ہوتے ہیں ،اور جھٹ قرائن قویہ بھی پید ا کرلیتے ہیں،کیا یہ چند اصول آپ کے (قرائن قویہ)قانون قدرت)(تعارض)اور ساقط )بے محل روافض کے تقیہ کے طرح نہیں
 
Top