• Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے طریقہ کے لیے فورم کے استعمال کا طریقہ ملاحظہ فرمائیں ۔ پھر بھی اگر آپ کو فورم کے استعمال کا طریقہ نہ آئیے تو آپ فورم منتظم اعلیٰ سے رابطہ کریں اور اگر آپ کے پاس سکائیپ کی سہولت میسر ہے تو سکائیپ کال کریں ہماری سکائیپ آئی ڈی یہ ہے urduinملاحظہ فرمائیں ۔ فیس بک پر ہمارے گروپ کو ضرور جوائن کریں قادیانی مناظرہ گروپ
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے لیے آپ کو اردو کی بورڈ کی ضرورت ہوگی کیونکہ اپ گریڈنگ کے بعد بعض ناگزیر وجوہات کی بنا پر اردو پیڈ کر معطل کر دیا گیا ہے۔ اس لیے آپ پاک اردو انسٹالر کو ڈاؤن لوڈ کر کے اپنے سسٹم پر انسٹال کر لیں پاک اردو انسٹالر

سیف چشتیائی صفحہ نمبر52

ام ضیغم شاہ

رکن عملہ
منتظم اعلی
ناظم
مہمان
رکن ختم نبوت فورم
پراجیکٹ ممبر
ناظرین کو اب قادیانی دعویٰ کے دوسرے مقدمہ ذیل (موتیٰ مرنے کے بعد دوبارہ دینا میں نہیں آتے)کی طرف توجہ دلائی جاتی ہے، سومعلوم ہوا کہ اموات کا پھر دوبارہ زندہ ہونا اقوال ذیل سے ثابت ہے، قال اللہ تعالیٰ۔ أَوْ كَالَّذِي مَرَّ عَلَى قَرْيَةٍ وَهِيَ خَاوِيَةٌ عَلَى عُرُوشِهَا قَالَ أَنَّىَ يُحْيِـي هَـَذِهِ اللّهُ بَعْدَ مَوْتِهَا فَأَمَاتَهُ اللّهُ مِئَةَ عَامٍ ثُمَّ بَعَثَهُ قَالَ كَمْ لَبِثْتَ قَالَ لَبِثْتُ يَوْماً أَوْ بَعْضَ يَوْمٍ قَالَ بَل لَّبِثْتَ مِئَةَ عَامٍ فَانظُرْ إِلَى طَعَامِكَ وَشَرَابِكَ لَمْ يَتَسَنَّهْ۔(بقرہ،259)
حاصل اس کا یہ ہے کہ عزیزؑ نبی اللہ نے بطریق استبعاد وتعجب کے کہا جب وہ ایک شہر پر سے گزرے ، جس چھتوں پر اس کی دیواریں گری پڑی تھیں ، کہ ایسے مرے ہوئے اور ویران شدہ کو اللہ تعالیٰ کہاں سے زندہ کرے گا ، پس حضرت عزیز کوسو برس تک مردہ رکھ کر زندہ اٹھایا، اور فرمایا کہ تو کتنی دیر کہاں رہا ، کہا اس نےکہ ایک دن یا کچھ کم ، اللہ تعالی نے فرمایا نہیں بلکہ تو سو برس رہا ۔ اپنا کھانا اور پینا دیکھ کہ وہ سٹرا تونہیں، اور اپنے گدھے کو دیکھ کہ کس طرح اس کی ہڈیاں بوسیدہ ہوگئیں ، اور تجھے لوگوں میں ہم اپنی ایک نشانی بناتے ہیں ، اور دیکھ ہڈیاں ہم کس طرح پہلے ان کیاابھارتے ہیں اور پھر ان پر گوشت پہناتے ہیں، جب یہ حال حضرت عزیزؑ نے دیکھا تو کہا، میں نے جان لیا کہ بے شک اللہ تعالیٰ ہر چیز پر قادر ہے۔
قادیانی صاحب اس آیت کی تاویل یا تحریف اس طرح پر ازالہ میں لکھتے ہیں "خدائے تعالیٰ کے کرشمہ قدرت نے ایک لمحہ کے لیے عزیزؑ کو زندہ کرکے دکھلایا مگر وہ دنیا میں آنا صرف عارضی تھا اور دراصل عزیزؑ بہشت میں ہی موجود تھا"(ازالہ صفحہ 365)
جواب:۔ یہ بالکل تحریف ہے آیت مذکورہ کی کیونکہ سورۃ بقرہ کی آیت مذکورہ کے سیاق وسباق پر نظر ڈانے سے صاف معلوم ہوتا ہے کہ عزیز کی موت وحیات سے کلام ربانی کا مطلب حقیقی موت وحیات ہے، نہ مجازی، دیکھو حضرت ابراہیم کے قول ذیل کو ربی الذی یحی ویمیت (بقرہ258)اور ایسا ہی ارنی کیف تحی الموتیٰ (بقرہ 26)ایسا ہی حضرت عزیزؑ کے قول تعجب آمودہ "انی یحی ھذا اللہ بعد موتھا (بقرہ 259)کو جن سےتاویل مذکور بالکل تحریف سمجھی جاتی ہے، اور نیز وہ مکالمہ جو کہ مابین حق سبحانہ تعالی وعزیزؑ کے واقع ہوا، اس کا تمام ہونا ایک لمحہ اور ایک چشم زدن میں مستبعد خیال کیا جاتا ہے، قال البیضاوی وھو لما احیاہ اللہ بعد مائۃ عام املی علیھم التورئۃ حفظا فتعجبوامن ذلک ، اور نیز تاویل مذکور موجب تطبیق مابین آئیۃ او کالذی مر علی قر یۃ (بقرہ)ور آئیۃ وحرام علی قریۃ اھلکنٰھا انھم لایرجعون (انبیا95)کے نہیں ہو سکتی ، کیونکہ لمحہ بھر بھی دنیا میں آنا مرنے کےبعد اس کے منافی ہے ، اور اسی طرح آیت ثم بعثنٰکم من بعد موتکم لعلکم تشکرون (بقرہ56)قوم موسیؑ کے جلانے سے بعد الموت صریح طور پر خبر دے رہی ہے ارواسی طرح آیت" أَلَمْ تَرَ إِلَى الَّذِينَ خَرَجُواْ مِن دِيَارِهِمْ وَهُمْ أُلُوفٌ حَذَرَ الْمَوْتِ فَقَالَ لَهُمُ اللّهُ مُوتُواْ ثُمَّ أَحْيَاهُمْ" (بقرہ 243)نہایت صریح الفاظ سے بتلارہی ہے کہ اے محمدﷺ کیا تجھے معلوم نہیں وہ ہزاروں لوگ جو اپنے گھروں سےموت کے ڈر کے مارے نکلے اور کہا اللہ تعالیٰ نے ان کو مرجاؤ ، پھر ان کو اللہ تعالیٰ نے زندہ کیا ۔
جلالین میں ہے کہ یہ لوگ زندہ ہونے بعد مدت دراز تک زندہ رہے ، لیکن ان پر موت کا اثر باقی رہا ، جو کپڑا وہ پہنا کرتے تھے کفن کی طرح ہوجاتا تھا، اوریہ حالت ان کے تمام قبائل میں باقی رہی ، اور ایسا ہی ان چوبیس سرداران قریش کو جو بدر
 
Top