• Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے طریقہ کے لیے فورم کے استعمال کا طریقہ ملاحظہ فرمائیں ۔ پھر بھی اگر آپ کو فورم کے استعمال کا طریقہ نہ آئیے تو آپ فورم منتظم اعلیٰ سے رابطہ کریں اور اگر آپ کے پاس سکائیپ کی سہولت میسر ہے تو سکائیپ کال کریں ہماری سکائیپ آئی ڈی یہ ہے urduinملاحظہ فرمائیں ۔ فیس بک پر ہمارے گروپ کو ضرور جوائن کریں قادیانی مناظرہ گروپ
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے لیے آپ کو اردو کی بورڈ کی ضرورت ہوگی کیونکہ اپ گریڈنگ کے بعد بعض ناگزیر وجوہات کی بنا پر اردو پیڈ کر معطل کر دیا گیا ہے۔ اس لیے آپ پاک اردو انسٹالر کو ڈاؤن لوڈ کر کے اپنے سسٹم پر انسٹال کر لیں پاک اردو انسٹالر

سیف چشتیائی صفحہ نمبر60

ام ضیغم شاہ

رکن عملہ
منتظم اعلی
ناظم
مہمان
رکن ختم نبوت فورم
پراجیکٹ ممبر
اور کس کا مخالف اور جاہلانہ چارکونسلی ہے، تاکہ اس سے حاضرین کو تقریرااور غائبین کو تحریرا سمجھا دیا جاوے کہ اس مسلک سے بچنا مسلمانوں کو نہایت ضروری ہے، مرزائیوں کو اس کم توجہی پر نہایت ہی افسوس آتا ہے کہ انہوں نے نبوت اور قرآن کا معیار انشا ء پردازی کو سمجھ رکھا ہے ، اور پھر انشاء پردازی بھی وہ جس کی لفظی اورمعنوی کمال کی قلعی کھل رہی ہے، بھلا مثلا اگر کوئی عربی زبان میں مضمون لکھ دے کہ نمازعبارت صرف توجہ الی اللہ سے ہے اور اوضاع معمولہ اہل اسلام کی کوئی حقیقت نہیں ، اور اپنے دعویٰ کی دلیل اس امر کو ٹھہرادے کہ میری طرح چونکہ کوئی شخص عربی نویس نہیں ، اور فی الواقع ایسا ہوبھی تو کیا کوئی عاقل ایسی ویسی دلیل سے اس کے دعویٰ کو مان سکتا ہےہرگز نہیں۔
قال۔ صفحہ 22، وکان یعلم انہ ان تخلف فلاغلبۃ ولا حجاس
اقول ۔ جب غیر مامور من اللہ حصول غلبہ کے لیے پیچھے نہ رہا تومامور من وجوہ مذکور بالا کی رو سے تخلف کسی طرح جائز نہ تھا ، اس سےمعلوم ہوا کہ معاملہ بالعکس ہے،
قال ۔ صفحہ 22۔ فکادکیدا،
اقول۔یہ کید چونکہ انھم یکیدون کیدا، (طارق15)کےمقابلہ میں تھا لہذا اس کو واکید کیدا کا ظہور سمجھنا چاہیے ۔ا سی لیے واللہ خیر الماکرین (العمران54)کےمطابق غالب رہا ، اورکیوں نہ ہوتا، کتب اللہ لاغلبن انا ورسلی ، ان اللہ قوی عزیز۔ (المجادلہ21)
قال۔صفحہ 23۔ ریحکم من کان لک عدواواشد بغضا من علماءالزمان۔
اقول۔ ان کی عداوت اس وقت نہیں سوجھی تھی جس وقت اشتہار دعوت میں آپ ہی نے ان لوگوں کو یعنی مولوی عبداللہ صاحب ومولوی عبدالجبار صاحب ومولوی محمد حسین صاحب کو حکم لکھا تھا ۔کیا اس وقت آپ نے اجابت دعوت کو غیر ممکن الوقوع سمجھا ہوا تھا، اس لیے تینوں صاحبوں کو لکھ مارا، اور جب سر پر آگئی تو اس وقت یہ حیلہ سوچ میں آیا کہ یہ علماء میرے دشمن ہیں ، یہ بھی ہم مسلم کرلیتے اگر انہیں ایام میں آپ عدم تشریف آوری کی وجہ بھی لکھ دیتے تاکہ ہم ان حضرات کے سوا تین اور اہل علم مقرر کر لیتے ، کیا آپ کو رجسٹری شدہ چٹھی حافظ محمد دین صاحب تاجر کتب لاہوری کی 25اگست سے پیشتر20یا21کو نہیں پہنچی تھی ،جس میں لکھا ہوا تھا کہ اگر آپ کو کسی شرط کی ترمیم کرانی ہو تو کرالیجئے ،ورنہ آپ کا کوئی عذر وحیلہ قابل اعتبار نہ ہوگا ، اگر آپ کو اشتراط تقریر یا علماء ثلثہ کا محکم ہونا گوارانہ تھا تو قطع حجت کےلیے فورا اشتہار اور چٹھی کے پہنچتے ہی خود اپنی دستخطی جواب یا اپنے نام کے اشتہار سے اس خاکسار کو واضح کردیتے کہ اس قید کو اٹھا دو ، تب ہم آسکتے ہیں، ورنہ نہیں، اگر آپ یہ خیال فرما دیں کہ ہمارے مرید مروہی نے یہ بات پہنچادی تھی تو ہماری طرف سے ہمارے مخلص حکیم سلطان محمود نے جواب ترکی بہ ترکی شائع کردیا تھا کہ اگر آپ تقریر کسی صورت میں تسلیم نہیں کر سکتے تو بعینہ پیش کردہ شرطیں آپ کی بلاکم وکاست محرر سطور منظور کر کے لاہور آتے ہیں ، آپ بھی تاریخ مقررہ پر لاہور آویں ۔ پھر کیا وجہ ہے کہ آپ مرید کی بات تو ہم پر حجت ہو اور ہمارے مخلص کی بات قابل التفات نہ ہو، بھلا میں آپ سے پوچھتا ہوں کہ اگرمعاملہ بالعکس ہوتا یعنی ہماری طرف سے اشتہار دعوت کا میں جواب نہ دیتا بلکہ آپ کی طرح بالکل خاموش ہوجاتا ، تومیں آپ کو قسم دیتا ہوں، انصاف سے کہوکہ اندریں صورت آپ معہ اپنے چیلوں چانٹوں کےمارے خوشی کے بغلیں نہ بجاتے اور اشتہاروں پر اشتہار نہ دیتے کہ دیکھو آسمانی نشان ظاہر ہوگیا ، پس چونکہ یہی نشان علماءاسلام کے حق میں ظاہر ہوچکاتو پھر آپ کیوں نہیں ضد کو چھوڑتے۔
 
Top