• Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے طریقہ کے لیے فورم کے استعمال کا طریقہ ملاحظہ فرمائیں ۔ پھر بھی اگر آپ کو فورم کے استعمال کا طریقہ نہ آئیے تو آپ فورم منتظم اعلیٰ سے رابطہ کریں اور اگر آپ کے پاس سکائیپ کی سہولت میسر ہے تو سکائیپ کال کریں ہماری سکائیپ آئی ڈی یہ ہے urduinملاحظہ فرمائیں ۔ فیس بک پر ہمارے گروپ کو ضرور جوائن کریں قادیانی مناظرہ گروپ
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے لیے آپ کو اردو کی بورڈ کی ضرورت ہوگی کیونکہ اپ گریڈنگ کے بعد بعض ناگزیر وجوہات کی بنا پر اردو پیڈ کر معطل کر دیا گیا ہے۔ اس لیے آپ پاک اردو انسٹالر کو ڈاؤن لوڈ کر کے اپنے سسٹم پر انسٹال کر لیں پاک اردو انسٹالر

سیف چشتیائی صفحہ نمبر75

ام ضیغم شاہ

رکن عملہ
منتظم اعلی
ناظم
مہمان
رکن ختم نبوت فورم
پراجیکٹ ممبر
کے بعض الہامات میں جو پہلے سے شائع ہوچکے تھے یہ شرط تھی کہ توبہ اورخوف کے وقت کے موت میں تاخیر ڈال دی جائےگی ، سوافسوس کہ احمد بیگ کو اس شرط سے فائدہ اٹھانا نصیب نہ ہوا، کیونکہ اس وقت اس کی بد قسمتی سے اس نے اوراسکے تمام عزیزوں نے پیشگوئی کوانسان مکر اور فریب پر حمل اورٹھٹھا اورہنسی شروع کردی ، اور وہ ہمیشہ ٹھٹھا اورہنسی کرتے تھے کہ پیشگوئی کے وقت نےمنہ دکھلادیا اور احمد بیگ ایک محرقہ تپ کے ایک دو دن کے حملہ سے ہی اس جہاں سے رحلت کرگیا ، تب تو ان کی آنکھیں کھل گئیں اورداماد کی بھی فکر پڑٰی اور خوف اورتوبہ اور نماز وروزہ میں عورتیں لگ گئیں ، اور داماد ڈرکے ان کے کلیجے کانپ اٹھے ، پس ضرور تھاکہ اس درجہ کے خوف کے دقت خدا اپنی شرط کےموافق عمل کرتا سووہ لوگ سخت احمق اورنادان اورکاذب اورظالم ہیں جو کہتے ہیں کہ داماد کی نسبت پیشگوئی پوری نہیں ہوئی بلکہ وہ بدیہی طور پر جہالت موجود کے موافق پوری ہوگئی اور دوسرے پہلو کی انتظار ہے۔"(سراج منیر حاشیہ صفحہ30)
مرزا جی کاغذ بھی کہ فلاں شخص دل میں توبہ کرگیا، نماز روزہ کا پابند ہوگیااس بے ایمان عطار کی بوتل سے کم نہیں جس کا ذکر ہم نے اوپر کیا ہے ، تعجب ہے کہ مرزاجی کےمقرب علم کےمدعی ایسی واہیات تاویلوں کو مان لیتے ہیں بلکہ ان کے نہ ماننے پر غراتے ہیں، ناظرین بغور اشتہار مذکور کو دیکھ سکتے ہیں خصوصا فقرہ زیر خط کو ملاحظہ فرماسکتے ہیں کہ اس کلام سے اصل غرض کیا ہے، یہ عجب (بے ادبی معاف)ڈھکوسلا ہےکہ ثوبان نہ مان میں تیرا مہمان ۔مخالف اسی طرح اپنی مخالف پر جما ہوا ہے، ذات شریف پر تبرے اور صلواتیں سناتا ہے، اورہاں بوجہ مسلمان ہونے کےنماز بھی پڑھتا ہوگاتو اس کانام خوف زدہ رکھا جاتا ہے، آتھم کے متعلق صفحہ(10الکتاب ہذا ایک حدیث کی شہادت سے ثابت کرآئے ہیں کہ اگر آپ کی پیشگوئی سے وہ بھی ڈرتا تووہ بھی رجوع مستلزم تاخیر عذاب نہ ہوتا، چہ جائیکہ وہ مخالف پر ویسا ہی تلا بیٹھا ہے کہ جیسا اس وقت تھابلکہ اس سے بھی زائد۔
اس پیش گوئی کےمتعلق جیسا کہ ہم لکھ آئے ہیں مرزا جی کی مساعئ جمیلہ خاص قابل ذکر ہیں ، اس ضمن میں بھی ان کے وہ خطوط ہم نقل کرتے ہیں جو انہوں نے اپنے رشتہ داروں کو اس نکاح کےمتعلق بھیجے تھے ، پہلاخط یہ ہے۔
مشفقی مرزا علی شیر بیگ صاحب سلمہ تعالیٰ؛
السلام علیکم ورحمۃ اللہ ۔ اللہ تعالیٰ خوب جانتا ہے کہ مجھ کو آپ سےکسی طرح فرق نہ تھا ، اور میں آپ کو ایک غریب طبع اور نیک خیال آدمی اور اسلام پر قائم سمجھتا ہوں۔ لیکن اب جو آپ کو ایک خبر سناتا ہوں آپ کو اس سے بہت رنج گزرے گا ۔مگر میں محض للہ ان لوگوں سے تعلق چھوڑنا چاہتا ہوں جو مجھے ناچیز بتاتے ہیں اوردین کی پرواہ نہیں رکھتے ، آپ کو معلوم ہے کہ مرزا احمد بیگ کی لڑکی کے بارے میں ان لوگوں کے ساتھ میری کس قدر عداوت ہورہی ہے، اب میں نے سنا ہے کہ عید کی دوسری یا تیسری تاریخ کو اس لڑکی کا نکاح ہونے والا ہے، اور آپ کے گھر کے لوگ اس مشورہ میں ساتھ ہیں۔ آٌپ سمجھتے ہیں کہ اس نکاح کے شریک میرے سخت لڑکی کا نکاح ہونے والا ہے ،اور آپ کے گھر کے لوگ اس مشورہ میں ساتھ ہیں۔ آپ سمجھتے ہیں کہ اس نکاح کے شریک میرے سخت دشمن ہیں، بلکہ میرے کیا دین اسلام کے سخت دشمن ہیں ، عیسائیوں کو ہنسانا چاہتے ہیں ، اور اللہ ورسول ﷺکی دین کی کچھ بھی پروانہیں رکھتے ، اوراپنی طرف سے میری نسبت ان لوگوں نے پختہ ارادہ کرلیا ہے، اس کوخوار کیا جائے ذلیل کیا جائے، روسیاہ کیا جائے، پہ اپنی طرف سے ایک تلوار چلانے لگے ہیں ، اب مجھ کو بچالینا اللہ تعالیٰ کا کام ہے ، اگر میں اس کاہوں گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اس سے صاف معلوم ہے کہ صرف نکاح پر صدق کذب موقوف تھا جو ہوچکا۔
 
Top