• Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے طریقہ کے لیے فورم کے استعمال کا طریقہ ملاحظہ فرمائیں ۔ پھر بھی اگر آپ کو فورم کے استعمال کا طریقہ نہ آئیے تو آپ فورم منتظم اعلیٰ سے رابطہ کریں اور اگر آپ کے پاس سکائیپ کی سہولت میسر ہے تو سکائیپ کال کریں ہماری سکائیپ آئی ڈی یہ ہے urduinملاحظہ فرمائیں ۔ فیس بک پر ہمارے گروپ کو ضرور جوائن کریں قادیانی مناظرہ گروپ
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے لیے آپ کو اردو کی بورڈ کی ضرورت ہوگی کیونکہ اپ گریڈنگ کے بعد بعض ناگزیر وجوہات کی بنا پر اردو پیڈ کر معطل کر دیا گیا ہے۔ اس لیے آپ پاک اردو انسٹالر کو ڈاؤن لوڈ کر کے اپنے سسٹم پر انسٹال کر لیں پاک اردو انسٹالر

سیف چشتیائی صفحہ نمبر77

ام ضیغم شاہ

رکن عملہ
منتظم اعلی
ناظم
مہمان
رکن ختم نبوت فورم
پراجیکٹ ممبر
طلاق نامہ لکھ کربھیج دے، اور اگر فضل احمد طلاق نامہ لکھنے میں عذرکرے تواس کوعاق کیا جاوے اوراپنے بعد اس کووارث نہ سمجھا جاوے، اورایک پیسہ وراثت کا اس کو نہ ملے، سوامید رکھتا ہوں کہ شرعی طور پراس کی طرف سےطلاق نامہ لکھا آجاوے گا جس کا مضمون یہ ہوگا کہ اگر مرزا احمد بیگ محمدی کا غیر کے ساتھ نکاح کرنے سے باز نہ آوے تو پھر اسی روز سے جو محمدی کا کسی اور سےنکاح ہوگا اور اسطرف عزت بی بی پر فضل احمد کی طلاق پڑجاوے گی ، سویہ طلاق ہے اور مجھے اللہ تعالیٰ کی قسم ہےکہ بجز قبول کرنےکے کوئی راہ نہیں، اوراگر فضل احمد نےنہ مانا تومیں فی الفور اس کوعاق کردوں گا ، اور پھر وہ میری وراثت سے ایک دانہ نہیں پاسکتا ، اور اگر آپ اس وقت اپنے بھائی کو سمجھا لو توآپ کے لیے بہتر ہوگا، مجھے افسوس ہےکہ میں نے عزت بی بی ک بہتری کےلیے ہر طرح سے کوشش کرنا چاہا تھا، اورمیری کوشش سے سب نیک بات ہوجاتی ، مگر آدمی پر تقدیر غالب ہے،یاد رہے کہ میں نے کوئی بات کچی نہیں لکھی۔ مجھے قسم ہے اللہ تعالیٰ کی کہ میں ایسا ہی کروں گا، اورخداتعالیٰ میرے ساتھ ہے ، جس دن نکاح ہوگا اس دن عزت بی بی کا نکاح باقی نہ رہے گا،
راقم مرزا غلام احمد لودھیانہ ،اقبال گنج ،4مئی1891ء
تیسرا خط مرزاجی نے اپنی بہو سےلکھا کر بھجوایا جویہ ہے:۔
ازطرف عزت بی بی بطرف والدہ:۔
اس وقت بربادی نے تاکید سے کہا ہے ، اگر نکاح رک نہیں سکتا پھر بلاتوقف عزت بی بی کےلیے کوئی قادیان سے آدمی بھیج دوتاکہ اسکو لے جاوے۔
چوتھا خط یہ ہے:۔
مشفقی مکرمی اخویم مرزااحمد بیگ صاحب سلمہ تعالیٰ
السلام علیک ورحمۃ اللہ وبرکاتہ۔ قادیان میں جب واقعہ ہائلہ محمود فرزندآن مکرم کی خبر سنی تھی تو بہت درد اور رنج اور غم ہوا ۔لیکن بوجہ اس کےکہ یہ عاجز بیمار تھا اور خط نہیں لکھ سکتا تھا،اس لیے عزیز پر اسی سے مجبور رہا۔ صدمہ وفات فرزندان حقیقت میں ایک ایسا صدمہ ہے کہ شاید اس کے برابر دنیا میں اورکوئی صدمہ نہ ہوگا ، خصوصا بچوں کی ماؤں کےلیے سخت مصیبت ہوتی ہے۔خداوندتعالیٰ آپ کو صبر بخشے اور اس کا بدل صاحب عمر عطاکرے، اورعزیز مرزا محمد بیگ کو عمردراز بخشے کہ وہ ہر چیز پر قادر ہے۔ جو چاہتا ہے کرتا ہے ۔ کوئی بات اس کے آگے انہونی نہیں ۔ آپ کے دل میں گواس عاجز کی نسبت کچھ غبار ہو لیکن خداوند علیم جانتا ہے کہ اس عاجز کادل بکلی صاف ہے،اور خدائے قادر مطلق سے آپ کےلیے خیروبرکت چاہتا ہوں، میں نہیں جانتا کہ میں
 
Top