• Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے طریقہ کے لیے فورم کے استعمال کا طریقہ ملاحظہ فرمائیں ۔ پھر بھی اگر آپ کو فورم کے استعمال کا طریقہ نہ آئیے تو آپ فورم منتظم اعلیٰ سے رابطہ کریں اور اگر آپ کے پاس سکائیپ کی سہولت میسر ہے تو سکائیپ کال کریں ہماری سکائیپ آئی ڈی یہ ہے urduinملاحظہ فرمائیں ۔ فیس بک پر ہمارے گروپ کو ضرور جوائن کریں قادیانی مناظرہ گروپ
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے لیے آپ کو اردو کی بورڈ کی ضرورت ہوگی کیونکہ اپ گریڈنگ کے بعد بعض ناگزیر وجوہات کی بنا پر اردو پیڈ کر معطل کر دیا گیا ہے۔ اس لیے آپ پاک اردو انسٹالر کو ڈاؤن لوڈ کر کے اپنے سسٹم پر انسٹال کر لیں پاک اردو انسٹالر

سیف چشتیائی صفحہ نمبر80

ام ضیغم شاہ

رکن عملہ
منتظم اعلی
ناظم
مہمان
رکن ختم نبوت فورم
پراجیکٹ ممبر
سوال:۔
بعدآنحضرتﷺ کے کوئی نبی یارسول صاحب شرع جدید نہیں ہوسکتا ۔کما قال الشیخ الکبر فی الباب الثالث والسبعین وھذا معنیٰ قولہ ﷺ ان الرسالۃ والنبوۃ قد انقطعت فلا رسول بعدی ولا نبی ای لانبی بعدی یکون علی شرع یخالف شرع ۔ اورقادیانی نبوت اوررسالت غیر تشریعیہ کا مدعی ہے۔
جواب:۔
پہلے گزرچکا ہے کہ آنحضرتﷺ نے علی کرم اللہ وجہہ کو ہارون علیہ السلام سے تشبیہ دے کر (الاانہ لانبوۃ بعدی)کے ساتھ نبوت کی نفی کردی مع آں کہ نبوت غیر تشریعی تھی یعنی موسوی شریعت سے الگ کوئی شرع ان کے پاس نہیں تھی ۔اس سے صاف ظاہر ہے کہ بعد آنحضرتﷺ کے۔کوئی نبی غیر مشرعی بھی نہیں ہوسکتا رہا ۔ شیخ اکبر کا حوالہ سو وہ قادیانی کومضر ہے مفید نہیں ، کیونکہ وہ اسی باب میں عیسیٰ بن مریم کو بعینہ بغیر کسی مثیل کے زندہ بجسدہ العنصری زمین پر اتارتے ہیں،دیکھو اسی باب کا صفحہ6جس میں لکھتے ہیں۔ ابقی اللہ بعد رسول اللہ ﷺ من الرسول الاحیاء باجساد ھم فی ھذا الدارالدنیا ثلٰثۃ الی ان قال وابقی فی الارض ،الیاس وعیسیٰ وکلاھما من المرسلین ، اور نیز حضرت شیخ گوکہ بعد آنحضرتﷺ کے مقام نبوت کے تحقق کا قول فرماتے ہیں مگر نبی کہلوانے اور کہنے کو جائز نہیں رکھتے ،چنانچہ اسی باب کے صفحہ 4پر لکھتے ہیں۔فسددناباب اطلاق النبوۃ علی ھذا المقام ۔اورنیز فتوحات کے فصل تشہد میں فرماتے ہیں،(فانہ لوعطف علیہ لسلم علی نفسیہ من جھۃ النبوۃ وھو باب قدستدہ اللہ کماسدباب الرسالۃ عن کل مخلوق بعد رسول ﷺ الی یوم القیامۃ)یعنی آنحضرتﷺ کےبعد نبوت اوررسالت کا درواز سب مخلوق پربند کیا گیا۔
سوال:۔
قادیانی کی اس قدر مغلظہ قسمیں کس طرح جھوٹی سمجھی جاویں۔
جواب:۔
پہلے ملہمین ومحدثین لکھ گئے ہیں کہ کبھی شیطان انسان کے قلب پر بہکانے کےلیے کوئی مضمون خاص ڈالتا ہے اورکبھی امر عام جس سے نتائج عجیبہ وغریبہ نکلواتا ہے ، جیسا کہ مانحن فیہ میں قادیانی صاحب نتائج نکال رہے ہیں، قال الشیخ لاکبر
 
Top