• Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے طریقہ کے لیے فورم کے استعمال کا طریقہ ملاحظہ فرمائیں ۔ پھر بھی اگر آپ کو فورم کے استعمال کا طریقہ نہ آئیے تو آپ فورم منتظم اعلیٰ سے رابطہ کریں اور اگر آپ کے پاس سکائیپ کی سہولت میسر ہے تو سکائیپ کال کریں ہماری سکائیپ آئی ڈی یہ ہے urduinملاحظہ فرمائیں ۔ فیس بک پر ہمارے گروپ کو ضرور جوائن کریں قادیانی مناظرہ گروپ
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے لیے آپ کو اردو کی بورڈ کی ضرورت ہوگی کیونکہ اپ گریڈنگ کے بعد بعض ناگزیر وجوہات کی بنا پر اردو پیڈ کر معطل کر دیا گیا ہے۔ اس لیے آپ پاک اردو انسٹالر کو ڈاؤن لوڈ کر کے اپنے سسٹم پر انسٹال کر لیں پاک اردو انسٹالر

سیف چشتیائی صفحہ نمبر83

ام ضیغم شاہ

رکن عملہ
منتظم اعلی
ناظم
مہمان
رکن ختم نبوت فورم
پراجیکٹ ممبر
نکلا ہوگا۔اس پرلکھا ہوا ہوگا۔البیعۃللہ ۔بیعیت اللہ کے واسطے ہے۔
2۔امام مہدی کے سرپر ایک بادل سایہ کرےگا،اس میں سے ایک پکارنے والا پکارےگا، ھذاالمھدی خلیفۃ للہ فاتبعوہ، یہ مہدی خلیفہ خدا کا ہے ۔اس کا اتباع کرو۔
3۔وہ ایک سوکھی خشک زمین میں لگائیں گے ہری ہوجاوے گی،اوراس میں برگ وبارآوے گا۔
4۔وہ کعبہ کے خزانہ کو نکال کر تقسیم کردیں گے۔
5۔دریا ان کےلیے یوں پھٹ جائے گاجیسا کہ بنی اسرائیل کےلیے پھٹ گیا تھا۔
6۔ان کے پاس تابوت سکینہ ہوگا۔جسے دیکھ کر یہود ایمان لائیں گے۔مگرچند۔
7۔امام مہدی ؑ اہل بیت نبوی سے ہوں گے، عن ابن مسعود رضی اللہ عنہ قال رسول اللہ ﷺ لا تذھب الدنیا ولا تنقضیٰ حتی یملک رجل ممن اھل بیتی یواطئی اسمہ اسمی ۔ ابوداؤد ۔ترمذی ، دنیا ختم نہ ہوگی جب تک میری اہل بیت سے ایک شخص جس کا نام میرے نام پر محمدہوگا۔دنیا کا مالک نہ ہوجائے ۔ابوداؤد کی دوسری روایت میں ہے یواطی اسمہ اسمی واسم ابیہ اسم ابی ۔ اس کانام میرے نام پر اور اس کے باپ کا نام میرے باپ کے نام پر ہوگا۔ یعنی محمد بن عبداللہ المھدی من عترتی من ولد فاطمہ ۔ ابوداؤد ۔حاکم ۔ابن ماجہ۔عن ام سلمہ ۔مہدیﷺ میرے کنبہ میں سے فاطمہ رضی اللہ عنہ کی اولاد سے ہوں گے۔
8۔ان کامولد مدینہ طیبہ ہے۔رواہ ابو نعیم عن علی کرم اللہ وجہہ ۔
9۔مہاجر یعنی جگہ ہجرت ان کی بیت المقدس ہوگی۔
10۔حلیہ ان کا یہ ہے:۔گندم رنگ کم گوشت ۔میانہ قد۔کشادہ پیشانی ۔ بلند بینی۔کمان ابرو۔دونوں ابرو میں فرق ۔ بزرگ اور سیاہ چشم ۔سرمگیں آنکھ ۔ دانت روشن اورجداجدا ۔دہنے رخسار پرتل سیاہ ۔چہرہ نورانی ایسا روشن جیسا کوکب دری ۔ ریش پرانبوہ کشادہ ران۔عربی رنگ۔اسرئیل بدن۔زبان میں لکنت ۔جب بات کرنے میں دیر ہوگی توران چپ پر ہاتھ ماریں گے۔ کف دست میں نبی ﷺ کی نشانی ہوگی ۔ یہ سب احادیث مؤلفات نواب محمد صدیق حسن سےلی گئی۔ناظرین کو معلوم ہو کہ یہ پشیین گوئی اور ایسی ہی مسیح موعود والی اورایسی ہی دجال شخصی کی ان سب میں آنحضرتﷺ نے مفصل طور پر حلیہ کا بیان فرمایا۔ جس میں کسی قسم کا اشتباہ نہ ہو۔ گویا یہ پشیین گوئی درپشیین گوئی ہے۔ یعنی غلام احمد قادیانی یا امثال اس کےمسیح موعود ہونے یا مہدی موعود ہونے کا دعویٰ کرے گے۔اور بالخصوص غلام احمد قادیانی دجال شخصی کا منکر ہوگا۔ گویا آپ نے پہلے ہی مفصل ہی حلیہ بیان فرما کر ان کی تکذیب پر علامات سمجھا دئیے۔ کیونکہ ظاہر ہے کہ اگران خلل اندازوں کا آنحضرتﷺ کو علم اور اندیشہ نہ ہوتا تو بیان میں اتنے اہتمام کی ضرورت ہی کیا ہے۔ ضرورت کی وجہ تو یہی ہے کہ یہ مدعیان اوران کے مؤیدان جیسے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
قادیانی صاحب اشتہار مذکور میں لکھتے ہیں کہ مہدی موعود کے فاطمی ہونے کی کیا ضرورت ہے۔ اجی حضرت ضرورت تو اس لیے ہوئی کہ مخبر صادق ﷺ نے خبر دی ہے ۔ آپ فرمائیے کہ مغل بچہ ہونے کی کیا ضرورت ہے؟پھر فرماتے ہیں مہدی موعود بجائے نواسہ ہونے کے آپ ک کا بیٹا ہونا چاہیے تھا۔ کیوں حضرت! کوئی چار کونسلی مضمون تونہیں ۔ بلکہ آپ ﷺ کو جیسا بذریعہ وحی معلوم ہوا۔ اسی طرح بیان فرمایا ۔ آپ فرمائیے کہ فاطمی ہونے کی منافات کیا ہے۔ مہدویت ۔ بلکہ تبلیغ واحیا ء ودین کا زیادہ مستحق اوروارث فاطمی ہی ہے۔
 
Top