• Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے طریقہ کے لیے فورم کے استعمال کا طریقہ ملاحظہ فرمائیں ۔ پھر بھی اگر آپ کو فورم کے استعمال کا طریقہ نہ آئیے تو آپ فورم منتظم اعلیٰ سے رابطہ کریں اور اگر آپ کے پاس سکائیپ کی سہولت میسر ہے تو سکائیپ کال کریں ہماری سکائیپ آئی ڈی یہ ہے urduinملاحظہ فرمائیں ۔ فیس بک پر ہمارے گروپ کو ضرور جوائن کریں قادیانی مناظرہ گروپ
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے لیے آپ کو اردو کی بورڈ کی ضرورت ہوگی کیونکہ اپ گریڈنگ کے بعد بعض ناگزیر وجوہات کی بنا پر اردو پیڈ کر معطل کر دیا گیا ہے۔ اس لیے آپ پاک اردو انسٹالر کو ڈاؤن لوڈ کر کے اپنے سسٹم پر انسٹال کر لیں پاک اردو انسٹالر

سیف چشتیائی صفحہ نمبر86

ام ضیغم شاہ

رکن عملہ
منتظم اعلی
ناظم
مہمان
رکن ختم نبوت فورم
پراجیکٹ ممبر
نزول مسیح ابن مریمؑ کی متعلقہ احادیث
اب ناظرین نزول بن مریم ک احادیث کوبھی ملاحظہ فرما دیں۔
1۔آنحضرت ﷺ نے فرمایا میرے اورعیسیٰ کے درمیان کوئی نبی نہیں ہوا، اور وہ تم میں نزول فرماویں گے۔جب ان کو دیکھوتو(اس حلیہ سے) پہچان لو،قددرمیانہ ۔رنگ سرخ وسفید، لباس زردی مائل۔ گویا ان کے سرسے باوجود تر نہ کرنے کےپانی ٹپکتا ہوگا۔ وہ دین اسلام کےلیے لوگوں سے جنگ قتال کریں گے، صلیب کو توڑیں گے۔خنزیر کو قتل کریں گے،خدائے تعالیٰ ان کے زمانہ میں تمام مذاہب کو محو کردے گا۔صرف اسلام باقی رہے گا۔ وہ دجال کو ہلاک کریں گے۔ اور زمین پر چالیس سال تک قیام فرمائیں گے۔ اورپھر وفات پائیں گے۔اور مسلمان ان کے جنازہ کی نماز پڑھیں گے۔
2۔آنحضرتﷺ نے فرمایا، میری امت کی ایک جماعت ہمیشہ حق پر لڑتی رہے گی ۔ اور قیامت تک غالب رہے گی۔ پس عیسیٰ ابن مریم اتریں گے تو امیر جماعت کہے گا۔ آئیے نماز پڑھایئے،وہ فرمائیں گے نہیں، تم ایک دوسرے کے امام ہو۔خدانے اس امت کو یہ بزرگی دی ہےکہ پیغمبر بنی اسرائیل امت محمدیﷺ کے پیچھے اقتداء کریں گے، مسلم کی یہ حدیث ج وبروایت جابر ہے واضح طور پر بیان کرتی ہے مسلم کی دوسری حدیث کو جو بروایت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ مروی ہے۔ کیف اذا انزل فیکم ابن مریم اما مکم منکم یعنی امامکم منکم سے دوسرا شخص عیسی ٰ بن مریم کا مغائر مراد ہے ۔ نہ جیسا کہ مرزا جی نے اپنے مطلب کےلیے وھوامامکم نکال کر امام بھی وہی ابن مریم یعنی مثیل ابن مریم ٹھہرایا ہے۔
3۔آنحضرت ﷺ نے فرمایا ۔ میں شب معراج میں ابراہیمؑ وعیسیٰؑ وموسیٰ ؑ سےملا ۔قیامت کے بارہ میں گفتگو ہونے لگی ، فیصلہ حضرت ابراہیم کے سپرد ہوا۔ انہوں نےکہا مجھے اس کی کچھ خبر نہیں ، پھر حضرت موسیٰ ؑ پر بات ڈالی گئی۔انھوں نےکہا۔مجھے اس کی کچھ خبر نہیں ، پھر حضرت عیسیٰ پر اس کا تصفیہ رکھا گیا۔ انہوں نے قیامت کے وقت کے دقت کی خبر توخدائے تعالیٰ کے سوا کسی کو بھی نہیں، ہاں خدائے تعالیٰ نے میرے ساتھ یہ عہد کیا ہے کہ قیامت سے پہلے دجال نکلے گا۔اور میرے ہاتھ میں شمشیر بزندہ ہوگی۔ جب وہ مجھےدیکھے گا تو پگھلنے لگے گا۔جیسے رانگ پگھل جاتا ہے ۔ناظرین ذرا مرزا جی سے پوچھیں ۔کہ کیا شب معراج میں آپ ہی تھے۔ اوراگر آپ کے عیسیٰ بن مریم نے نزول بروزی بصورت قادیانی سے خبر دی توآنحضرتﷺ نے اپنے نزول بروزی بصورت قادیانی سے جیسا کہ آپ کا مزعوم ہے کیونکہ نہ خبر دی۔
4۔آنحضرت ﷺ نے فرمایا، مجھے خداپاک کی قسم ہے جس کے ہاتھ میں میری جان ہے بے شک قریب ہے کہ ابن مریمؑ میں حاکم عادل ہوکر اتریں گے۔ صلیب کو توڑیں گے۔ خنزیر کو قتل کریں گے ۔جزیہ کو اٹھائیں گے۔ مال کی کثرت
 
Top