• Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے طریقہ کے لیے فورم کے استعمال کا طریقہ ملاحظہ فرمائیں ۔ پھر بھی اگر آپ کو فورم کے استعمال کا طریقہ نہ آئیے تو آپ فورم منتظم اعلیٰ سے رابطہ کریں اور اگر آپ کے پاس سکائیپ کی سہولت میسر ہے تو سکائیپ کال کریں ہماری سکائیپ آئی ڈی یہ ہے urduinملاحظہ فرمائیں ۔ فیس بک پر ہمارے گروپ کو ضرور جوائن کریں قادیانی مناظرہ گروپ
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے لیے آپ کو اردو کی بورڈ کی ضرورت ہوگی کیونکہ اپ گریڈنگ کے بعد بعض ناگزیر وجوہات کی بنا پر اردو پیڈ کر معطل کر دیا گیا ہے۔ اس لیے آپ پاک اردو انسٹالر کو ڈاؤن لوڈ کر کے اپنے سسٹم پر انسٹال کر لیں پاک اردو انسٹالر

سیف چشتیائی صفحہ نمبر89

ام ضیغم شاہ

رکن عملہ
منتظم اعلی
ناظم
مہمان
رکن ختم نبوت فورم
پراجیکٹ ممبر
آپ نے مرزاصاحب کے عکس کھینچنے کوحرام ٹھہرا کرگوکہ لغیرہ سہی بت خانہ میں جانے کے ساتھ تشبیہ دی تو اس کو نتیجہ یہ نکلا کہ جیسا کہ بت شکنی کےلیےجائز،اوربت پرستی یعنی بتوں کی تعظیم کرنے کےلیے حرام ہے،ایسا ہی مرزاصاحب کی تصویر کی طرف جانا تصویر شکنی کے لیےجائز اورتصویر پرستی یعنی اس کی تعظیم کرنے کےلیے حرام ہوگا۔اورظاہر ہے کہ تصویر کا بنانا اور اس کا رکھنا تعظیم اوربرکت جوئی کےلیے ہے نہ اس کے توڑنے اورتحقیرکےلیے
آذروبوجہل دربت خانہ رفت ہریکے راقصد بدآں بت پرست
بت تراشی آذرااز تعظیم بود سجدہ بوجہل از تکریم بود
مولانا رومؒ صاحب کا شعر یہاں پربے موقعہ تھا ؎بہ بینم تفاوت رہ از کجاست تابکجا
قولہ۔ص4یامثلا قادیان کا جانب شرقی دمشق ہونا جو علم جغرافیہ سے ہم نے ثابت کردیا ہے۔وہ تمام نقشہ جات میں ہوالکھا ہواہے۔کیا اب اس کو کوئی ردکرسکتا ہے کلاوحاشاوغیرہ وغیرہ
اقول۔شرقی دمشق چونکہ نواس بن سمعان والی حدیث کا ٹکڑا ہے۔اورمرزا جی اس حدیث کی نسبت لکھے چکے ہیں کہ اس کے مضامین عقل،شرع،توحید،کے خلاف ہوگا۔دوسرا جب کہا جاوے،شرقی دہلی یا شرقی لاہور ،تو دہلی یا لاہور کے مضافات قریبہ سے کوئی جگہ جو جانب شرقی میں واقع ہو۔مراد ہوتی ہے۔نہ یہ کہ ہزارہا کوس کے فاصلہ پر جو کہ شرق میں واقع ہو وہ مراد لی جائے۔
ولنعم ماقیل ؎
چہ عذرہائے موجہ زبہر خود گفتی بچش لعاب دہانت کہ قند میخائی
تمام عرصہ قیامت مگس فروگیرد اگر چنیں بہ قیامت شکر فروش آئی
نیز دمشق سے اگر خط مستقیم سیدھا جانب شرق کو کھینچا جائے تو لاہور بلکہ جموں وغیرہ بھی راستہ میں نہیں پڑتا ۔دیکھو نقشہ ایشیاء مرتبہ ومروجہ مدارس سرکاری ، دمشق سے جانب شرق اگر ایک خط مستقیم کھینچاجائے توحسب ذیل مشہور مقامات سے عبور کرے گا، تبریز ،بحیرہ خرزیاجیل ، شمالی حصہ ترکستان ،سلسلہ کوہ الطائی۔صحرائے منگولیا ،صوبہ منچوریا۔ا ب آپ اگرچشم حق بین کو کھول کر بنظر انصاف ملاحظہ کریں تو آپ کو معلوم ہوجائے گا، کہ خط مذکور قادیان سے بجانب شمال ہزار میل سے بھی زیادہ فاصلہ پرگزرتا ہے پس مرزا صاحب کو تو اس کی ہوا کا پہنچا بھی ناممکن ہے۔اب انصاف فرمائیے کہ کیا حضرت سعدی رحمۃ اللہ علیہ کا یہ قول آُ کےدعوٰ ی کی پوری دلیل نہیں ہے؟
؎ ترمیم نرسی بہ کعبہ اے اعرابی کیں راہ کہ تو میروی بہ ترکستان است
خط سیدھا فی طور پر چھوڑ دو اور کروبتہ ارض کا لحاظ کرو تو بھی دمشق اور قادیان ایک محاذات میں واقع نہیں ہوتے بلکہ قادیان سے بجانب شمال عبور کرے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
یعنی جن لوگوں کو جن سے عقیدت ہوتی ہے۔ان کی تصویر عموما بغرض تعظیم وتبرک رکھتے ہیں اور شرعا تصویر کی تعظیم اور اسے متبرک سمجھنا حرام ہے۔
 
Top