• Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے طریقہ کے لیے فورم کے استعمال کا طریقہ ملاحظہ فرمائیں ۔ پھر بھی اگر آپ کو فورم کے استعمال کا طریقہ نہ آئیے تو آپ فورم منتظم اعلیٰ سے رابطہ کریں اور اگر آپ کے پاس سکائیپ کی سہولت میسر ہے تو سکائیپ کال کریں ہماری سکائیپ آئی ڈی یہ ہے urduinملاحظہ فرمائیں ۔ فیس بک پر ہمارے گروپ کو ضرور جوائن کریں قادیانی مناظرہ گروپ
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے لیے آپ کو اردو کی بورڈ کی ضرورت ہوگی کیونکہ اپ گریڈنگ کے بعد بعض ناگزیر وجوہات کی بنا پر اردو پیڈ کر معطل کر دیا گیا ہے۔ اس لیے آپ پاک اردو انسٹالر کو ڈاؤن لوڈ کر کے اپنے سسٹم پر انسٹال کر لیں پاک اردو انسٹالر

سیف چشتیائی صفحہ نمبر92

ام ضیغم شاہ

رکن عملہ
منتظم اعلی
ناظم
مہمان
رکن ختم نبوت فورم
پراجیکٹ ممبر
ناپاک جھوٹ ہے۔
ایھا الناظرون محرر سطور کو اس تحریر میں اس کے صرف چند جہالات کو جو متعلق جواب کے ہیں ظاہر کرنا منظور ہے۔ورنہ کوئی فقرہ اس کاعلاوہ بطلان مضمون کے مخالف مصطلحات علوم آلیہ سے خالی نہیں،اوریہ بھی ناظرین کو معلوم ہو کہ امروہی کی لافوں کی طرف جن سے اس کی کتاب کے صفحوں کے صفحے بھرے ہوئے ہیں متوجہ ہوکر تضیع اوقات نہ کریں گے بلکہ من حسن اسلام المر ،ترک لایعنیہ کے مطابق ہمارا مختصر سا مضمون اس کے صفحات لاف آمودہ کا جواب ہوگا۔ غرض تو صرف اسی قدر ہے کہ امروہی صاحب کا فخر وناز و سردار ، ان اغلوطات پر جو اس نےلکھے ہیں جاتا رہے ، ہاں بعض جگہ مطاعن آمودہ اشعار و فقرات اسکے بالقلب اسی پروارد کیے جائیں۔شعر ؎
اشد الغم عندی فی السرور
تیقن عنہ صاحبہ انتقالا

قولہ ۔صفحہ 9 پھر آپ کا شمس الہدایت کیونکر اب طلوع ہوسکتا ہے ۔مگر جب سورج کا غروب ہوجاتا ہے تو پھر بعد انقضائے لیل بدعت کے شمس مجدد کا طلوع کیا کرتا ہے۔
اقول۔شمس الہدایت کے غروب اورلیل بدعت کے زمانہ میں جب جھوٹے نبی اورمحرف مفسر پیدا ہوئے تو پھر حسب قول آپ کے شمس مجدد یعنی علماء اسلام اوران کی تصنیفات کا طلوع ہونا ضروری تھا،انہی علماء حدیث مجددین وقت کے بارہ میں شیخ اکبرؒ فتوحات کے تین سوبارھویں باب میں فرماتے ہیں ، وما فازبھذہ الرتبۃ ویحشر یوم القیامۃ مع الرسل الاالمحدثون الذین یروون الاحادیث بالاحادیث بالاسانید المتصلۃ بالرسول علیہ السلام فی کل امۃ فلھم حظ فی الرسالۃ وھم نقلۃ اوحی وھوورثۃ الانبیاء الخ یہ سب کچھ تو محدیثین بنے ۔پھر آپ لوگ کیا ٹھہرے فتدبر ۔
قولہ ۔صفحہ22کے الفاظ مشہورہ کنت سمعہ کی بھی صحت لفظی نہیں کرسکی ۔
اقول ۔ ذراصحیح بخاری ہی کے شروع کو کھول کر دیکھو۔ کیا بی یسمع ک روایت موجود نہیں ۔کاش اگرآپ کو فتوح الغیب سیدنا الغوث الاعظمؒ بھی زیر نظر ہوتی تو بے جامواخذہ نہ فرماتے ۔دیکھو فتوح الغیب صفحہ31سطر3۔ وفی لفظ اٰخر فبی یسمع وبی یبصروبی یبطش وبی یعقل بلکہ بی یسمع کی روایت تو فحول شریعت وطریقت کی کلاموں میں بہت شہرت پذیر ہے ۔ مگر آپ کی بلا جانے۔دیکھو صحائف السلوک میں صفحہ 139پر مستغرق بحر شہود حضرت خواجہ نصیر الدین چراغ دہلی قدس سرہ لکھتے ہیں:۔اے دوست اوراجزبدونتواں دید ونتواں شناخت ۔لایحمل عطایا ہم الا مطایا ہم زیراچہ باءستتم جزرخش رستم بی یسمع وبی یبصروبی یبطش۔ بیت ؎
بہت شور سنتے تھے پہلو میں دل کا
جو چیراتو اک قطرہ خون نکلا

قولہ؛ صفحہ22 اورآپ نے کون کون سے گروہ اہل اللہ مشاہیر یامستورین کو دیکھا ، الی ان قال ہم نے جس گدی نشین کو دیکھا ۔ شرک وبدعت ومحرمات ومنتہیات شرعیہ میں مبتلا دیکھا۔
اقول۔صرف علم ظاہری ہی کی وجہ سے ایسے شہبازوں کا پہچاننا مشکل ہے ۔ خصوصا جب علمی لیاقت کا بھی یہ حال ہوجو
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
یعنی احادیث صحیحہ کو باسند روایت کرنے والے محدثین حضرات کو یہ شان وشرف حاصل ہوا کہ وہ ناقلین وحی اوروارث انبیاء علیہم السلام ہوئے ان کا حشر انبیاء علیہم السلام کے ساتھ ہوگا۔
 
آخری تدوین :
Top