• Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے طریقہ کے لیے فورم کے استعمال کا طریقہ ملاحظہ فرمائیں ۔ پھر بھی اگر آپ کو فورم کے استعمال کا طریقہ نہ آئیے تو آپ فورم منتظم اعلیٰ سے رابطہ کریں اور اگر آپ کے پاس سکائیپ کی سہولت میسر ہے تو سکائیپ کال کریں ہماری سکائیپ آئی ڈی یہ ہے urduinملاحظہ فرمائیں ۔ فیس بک پر ہمارے گروپ کو ضرور جوائن کریں قادیانی مناظرہ گروپ
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے لیے آپ کو اردو کی بورڈ کی ضرورت ہوگی کیونکہ اپ گریڈنگ کے بعد بعض ناگزیر وجوہات کی بنا پر اردو پیڈ کر معطل کر دیا گیا ہے۔ اس لیے آپ پاک اردو انسٹالر کو ڈاؤن لوڈ کر کے اپنے سسٹم پر انسٹال کر لیں پاک اردو انسٹالر

شان سیدہ عائشہ صدیقہ (رضی اللہ عنہا) اور منافقین

در صدف ایمان

رکن ختم نبوت فورم
✍تحریر: دُرِّ صدف ایمان

یہ تحریر پچھلے رمضان میں جنید جمشید کی مذمت میں لکھی گئی تھی....

آج یوم عائشہ صدیقہؓ ہے اور اس موقع پر میں نے چاہا کہ شان عائشہ بیان کی جائے لیکن جب قلم اٹھا کر الفاظ بیان کرنا چاہے تو معلوم ہوا کہ شان سیدہ عائشہ ؓ کس قدر وسعت رکھتی ہے کہ نا قابل میں، نا ممکن صفحہ قرطاس ہے اور سچ تو یہ ہے کہ عائشہ صدیقہؓ کا تعارف محتاجِ تعارف نہیں ہے اور نہ ان کی شان لفظوں سے بیان کر دی جائے،یہ ممکن ہے۔ اب ایسی ہستی جس کی شان بیان نہ کر سکتے ہوں کیونکہ شان ہی اتنی بلند و اعلیٰ ہے اور اس میں بظاہر کوئی تعجب خیز بات بھی نہیں ہے کہ عائشہ صدیقہؓ کون ہیں؟ اس نبی ﷺ کی محبوب زوجہ جس نبی ﷺ کی ذات نے دنیا کو بدل دیا، جس نبی ﷺ کی مبارک محبت نے سنگ دلوں کو مومنین کے زم دل بنا دئیے، شرک کے گھروں کو ایمان کا گہوارا بنا دیا۔ عائشہ صدیقہؓ ان نبی ﷺ کی ہی اہلیہ ہیں جنہوں نے پتھروں کو بھی کلمہ پڑھا دیا تھا۔ بلاشبہ تعجب کی بات نہیں کہ شان سیدہ عائشہؓ نا قابل بیان ہے۔ تعجب تو اس بات پر ایسی شان والی عائشہؓ کے بارے میں منافقین جب بھی بدگویاں کرتے تھے دامن عفت پر الزام لگاتے تھے اور آج بھی منافقین بد گوئی کرتے ہیں اب ان منافقوں سے میرا یہاں یہ سوال ہے کہ جس مبارک ذات نبی ﷺ نے دنیا بدل دی جو کافر تھے انہیں صحابہ کر درجہ دے دیا، اس نبی ﷺ کی ذات مبارک عورت کو نہیں بدل سکتی؟؟؟ ایسی منافق تبلیغی جماعتوں پر ہزار لعنت بھیجتے ہوئے اور ان کی قسمت پر افسوس کرتے ہوئے شان سیدہ عائشہ کو لاکھوں سلام پیش کرتے ہوئے میں کلام حق میں یہ ضرور کہوں گی منافق جماعتوں کے پیروکار عائشہ صدیقہؓ اس گھرانے میں پیدا ہوئیں اس باپ کے گھر جو صدیق اکبر ہیں جو افضل البشر بعد الانبیاء ہیں۔ جن کے عتیق ہونے کی گواہی خود رسول ﷺ نے دی ایسی ہی اعلیٰ ذات کی دختر ہیں عائشہ صدیقہؓ ۔ وہی عائشہ صدیقہؓ جن کی وجہ سے مسلمانوں نے بہت سے معاملات میں آسانی حاصل کی۔وہی عائشہ صدیقہؓ جن کے علم کو بڑے بڑے علماء بیان نہیں کر پا رہے۔ وہی عائشہ صدیقہؓ جن کے پاس دامن کے لیے خود قرآن گواہی دیتا ہے۔ وہی سیدہ عائشہؓ جن کے بارے میں ایک نہیں ، دو نہیں بلکہ پوری 17 آیات نازل ہوئیں۔

یہ الگ بات ہے کہ منافقوں کی زبان اس وقت بھی شان سیدہ کے بار ے میں گستاخیاں کر رہی تھی اور آج بھی ان منافقین کی اولاد تبلیغی جماعتوں کی صورت میں اپنے آباؤ اجداد والا کام ہی کرتی نظر آرہی ہیں۔ منافق جب بھی بکواس کرتے تھے آج بھی کر رہے ہیں۔ یہ وہی منافقین ہیں جو دو دو کتابیں پڑھ کر اپنے آپ کو بہت بڑا دین کاپیروکار سمجھنے لگتے ہیں پھر ایسے منافقین کے منافق دوغلے حمایتی کھڑے ہو کر ان کو نیک ثابت کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ کہتے ہیں کہ اللہ کے نیک بندے کو لوگوں نے تنگ کر دیا ہے اب تبلیغی جماعتوں سے میرا سوال ہے کہ شان سیدہ عائشہؓ کا مذاق اڑانا کونسی اور کہاں کی نیکی ہے؟ اب جو سمجھ دار ہیں وہ تو میری بات کا مفہوم سمجھ ہی جائیں گے جو بہت غمگین لہجہ بنا کر اپنے منافق کی طرف داری کرتے ہوئے کہتے ہیں، غلطی تو سب سے ہی ہو جاتی ہے معافی تو مانگ لی تو ایسے ہی منافقین سے میرا ایک اور سوال ہے تمہاری ماں کا باہر سے کوئی آ کر مذاق اڑائے ، کچھ کہہ دے ، دل میں درد اٹھے گا یا نہیں؟؟؟ اگر ماں کو کہا جائے اور درد نہ اٹھے تو پھر تم جیسا بے غیرت کوئی نہیں۔ یہی بات تو میں کہنا چاہتی ہوں ان منافق جماعتوں سے کہ تمہاری دوغلی جماعتیں ہمیشہ سے بے غیرت ہیں جب ہی تو حمایتی بے غیرتی سے کھڑے ہوتے ہیں ۔ پر ہم مسلمان ہیں اور مسلمان بے غیرت نہیں ہوتے اور یہ غیرت مندی اور عزت و محبت ہی ہے کہ جو شان سیدہ عائشہ کے بارے میں کلمہ بد کہے گا اس کا قلع قمع پھر لمحہ لمحہ ہو گا۔ اس کی زبان کی آگ بجھا کر اس کے تعزیے ٹھنڈ ے کر دئیے جائیں گے۔

ہاں ہاں یہ پیغام منافق جماعتوں کے سربراہوں اور پیروکاروں کیلئے ہی ہے جو ان منافقین کی طرف داریاں کرتے ہیں جو یہ کہتا ہے کہ عائشہ صدیقہ Attention مانگتی تھی۔ کاش وہ منافق شان عائشہ صدیقہ کے وسیلے سے ایمان مانگ لیتا تو یقیناًمل جاتا اس جماعت کو ہی میرا یہ پیغام ہے کہ ہم غیرت مند مسلمان ان میں سے ہیں جو اقبال کے اس شعر کی تعبیر ہیں۔

✒؂ یہ فاقہ کش موت سے ڈرتا نہیں
روح محمدی اس کے بدن سے نکال دو
 
Top