• Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے طریقہ کے لیے فورم کے استعمال کا طریقہ ملاحظہ فرمائیں ۔ پھر بھی اگر آپ کو فورم کے استعمال کا طریقہ نہ آئیے تو آپ فورم منتظم اعلیٰ سے رابطہ کریں اور اگر آپ کے پاس سکائیپ کی سہولت میسر ہے تو سکائیپ کال کریں ہماری سکائیپ آئی ڈی یہ ہے urduinملاحظہ فرمائیں ۔ فیس بک پر ہمارے گروپ کو ضرور جوائن کریں قادیانی مناظرہ گروپ
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے لیے آپ کو اردو کی بورڈ کی ضرورت ہوگی کیونکہ اپ گریڈنگ کے بعد بعض ناگزیر وجوہات کی بنا پر اردو پیڈ کر معطل کر دیا گیا ہے۔ اس لیے آپ پاک اردو انسٹالر کو ڈاؤن لوڈ کر کے اپنے سسٹم پر انسٹال کر لیں پاک اردو انسٹالر

عیسیٰ علیہ اسلام کا کرہ ناریہ سے گزر کیسے ؟؟

خادمِ اعلیٰ

رکن عملہ
ناظم
رکن ختم نبوت فورم
پراجیکٹ ممبر
سوال : حضرت عیسیٰ علیہ اسلام کا کرہ زمرہریر سے گزر کیسے ؟؟

جواب1 :
حضرت عیسیٰ علیہ اسلام ناری کروں سے گزر کر آسمان پر ایسے ہی چلے گئے جیسے حضرت موسیٰ علیہ اسلام چلے گئے اور جیسے موسیٰ علیہ اسلام زندہ ہیں ویسے ہی عیسیٰ علیہ اسلام زندہ ہیں .
مرزا غلام قادیانی لکھتا ہے کہ :
ترجمہ " یہ وہی موسیٰ مرد خدا ہے جس کی نسبت قران میں اشارہ ہے کہ وہ زندہ ہے اور ہم پر فرض ہو گیا کہ ہم اس بات پر ایمان لاویں کہ وہ زندہ آسمان میں ماجود ہے اور ان پر موت نہیں آئی اور وہ مردوں میں سے نہیں " ( خزائن جلد 8 صفحہ 69،68 )
ایک اور جگہ ان کے بارے میں لکھتا ہے کہ :
ترجمہ " بلکہ حیات کلیم اللہ ( موسیٰ علیہ اسلام ) نص قرآن سے ثابت ہے کیا تو نے قران میں نہیں پڑھا اللہ تعالیٰ کا قول ہے کہ اپ صلی اللہ علیہ وسلم شک نہ کریں ان سے ملاقات سے یہ آیت موسیٰ علیہ اسلام کے بارے میں نازل ہوئی ، یہ آیت دلیل صریح ہے موسیٰ علیہ اسلام کی حیات پر . اس لئے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی موسیٰ علیہ اسلام سے ( معراج میں ) ملاقات ہوئی ، اور اگر ( موسیٰ علیہ اسلام فوت شدہ ہوتے ) تو مردے زندوں سے نہیں ملا کرتے ، ایسی آیت تو عیسیٰ علیہ اسلام کے بارے میں نہیں ، بلکہ مختلف مقامات پر ان کی وفات کا ذکر ہے . ( خزائن جلد 7 صفحہ 222،221 )
جواب 2 :
مرزا غلام قادیانی خود تسلیم کرتا ہے کہ آسمان پر بجسد عنصری جانا ناممکن نہیں بلکہ ممکن ہے
مرزا غلام قادیانی لکھتا ہے کہ :
" ہماری طرف سے یہ جواب کافی ہے کہ اول تو خدا کی قدرت سے کچھ بعید نہیں کہ انسان مع جسم عنصری آسمان پر چڑھ جائے " ( خزائن جلد 23 صفحہ 228 )
جواب 3 :
مرزا غلام قادیانی پر تعجب ہے کہ بابا گرو نانک کے چولہ کا آسمان پر سے اترنا تو ان کے نزدیک تسلیم ہوسکتا ہے اور اس کو آگ نہیں جلاتی ، لیکن حضرت مسیح علیہ اسلام کے جانے یا آنے سے کرہ زمہریر یا کرہ ناریہ مانع ہے ؟
مرزا غلام قادیانی لکھتا ہے کہ :
" بعض لوگ انگد کے جنم ساکھی کے اس بیان پر تعجب کریں گے یہ چولہ آسمان سے نازل ہوا اور خدا نے اپنے ہاتھ سے لکھا ہے ، مگر خدا تعالیٰ کی بے انتہا قدرتوں پر نظر کرکے کچھ تعجب کی بات نہیں کیونکہ اس کی قدرتوں کی کسی نے حد بست نہیں کی " ( خزائن جلد 10 صفحہ 157 )
جواب 4 :
حضرت عیسیٰ علیہ اسلام کا آسمان پر جانا اور پھر نازل ہونا مرزا غلام قادیانی خود انجیل کے حوالے سے تسلیم کرتا ہے ، مرزا غلام قادیانی لکھتا ہے کہ :
" اور منجملہ انجیلی شہادتوں کے جو ہم کو ملی ہیں ، انجیل متی کے مندرجہ ذیل آیت ہے " اور اس وقت انسان کے بیٹے کا نشان آسمان پر ظاہر ہوگا اور اس وقت دنیا کی ساری قومیں چھاتی پیٹیں گی اور انسان کے بیٹے کو بڑی قدرت اور جلال کے ساتھہ آسمانوں کے بادلوں پر آتے دیکھیں گے دیکھو متی باب 24 آیت 30 " ( خزائن جلد 15 صفحہ 38 )
جواب 5 :
اللہ تعالیٰ حضرت عیسیٰ علیہ اسلام کو زندہ بجسد عنصری آسمانوں پر لے گئے اور ناری کرہ ان کے لئے رکاوٹ نہ بنا اللہ تعالیٰ نے اس ناری کرہ کو اسی طرح ٹھنڈا کر دیا جس طرح حضرت آدم علیہ اسلام اور حضرت حوا علیہ اسلام کے لئے ٹھنڈا کر دیا اور انہیں جنت سے زمین پر اتارا ، اور جس طرح حضرت ابراہیم علیہ اسلام کے لئے اللہ تعالیٰ نے آگ کو ٹھنڈا کر دیا اسی طرح حضرت عیسیٰ علیہ اسلام کے لئے بھی ناری کرہ کو ٹھنڈا کر دیا .
مرزا غلام قادیانی لکھتا ہے کہ :
" ابراہیم علیہ اسلام چونکہ صادق اور خدا تعالیٰ کا وفادار بندہ تھا ، اس لئے ہر ایک ابتلاء کے وقت خدا نے اسکی مدد کی جبکہ وہ ظلم سے آگ میں ڈالا گیا . خدا نے آگ کو اس کے لئے سرد کر دیا " ( خزائن جلد 22 صفحہ 52 )
مرزا غلام قادیانی مزید لکھتا ہے کہ :
" اسی کا تو تھا معجزانہ اثر کہ نانک بچا جس سے وقت خطر
بچا آگ سے اور بچا آب سے اسی کے اثر سے نہ اسباب سے
(خزائن جلد 10 صفحہ 162 )
جواب 6 :
" مرزا غلام قادیانی کے بقول انسان تو چاند پر بھی نہیں جاسکتا ، آسمان تک کیسے چلا گیا ؟؟
مرزا غلام قادیانی لکھتا ہے کہ :
" نیا اور پرانا فلسفہ بالا تفاق اس بات کو محال ثابت کرتا ہے کہ کوئی انسان اپنے اس جسم خاکی کے ساتھہ کرہ زمہریر تک پہنچ سکے ، بلکہ علم طعبی کی نئی تحقیقاتیں اس بات کو ثابت کر چکی ہیں کہ بعض بلند پہاڑوں کی چوٹیوں پر پہنچ کر اس طبقہ کی ہوا ایسی مضر صحت معلوم ہوتی ہے کہ جس سے زندہ رہنا ممکن نہیں . پس اس جسم کا کرہ ماہتاب یا کرہ آفتاب تک پہنچنا کس قدر لغو خیال ہے " ( خزائن جلد 3 صفحہ 126 )
قادیانی حضرات سے درخواست ہے کہ وہ یہ حقیقت تسلیم نہ کریں کہ انسان چاند پر جاسکتا ہے کیونکہ اگر وہ اس سچ کو تسلیم کریں گے تو مندرجہ بالا تحریر کے مطابق انکے مرزا صاحب جھوٹے ثابت ہوتے ہیں .
جواب 7 :
حضرت عیسیٰ علیہ اسلام پر آسمان سے مائدہ کا نازل ہونا قران کریم میں صراحتاََ مذکور ہے .
إِذْ قَالَ الْحَوَارِيُّونَ يَا عِيسَى ابْنَ مَرْيَمَ هَلْ يَسْتَطِيعُ رَبُّكَ أَنْ يُنَزِّلَ عَلَيْنَا مَائِدَةً مِنَ السَّمَاءِ . قَالَ عِيسَى ابْنُ مَرْيَمَ اللَّهُمَّ رَبَّنَا أَنْزِلْ عَلَيْنَا مَائِدَةً مِنَ السَّمَاءِ تَكُونُ لَنَا عِيدًا لِأَوَّلِنَا وَآخِرِنَا وَآيَةً مِنْكَ ۖ وَارْزُقْنَا وَأَنْتَ خَيْرُ الرَّازِقِينَ . قَالَ اللَّهُ إِنِّي مُنَزِّلُهَا عَلَيْكُمْ . ( سورۂ المائدہ 115،114،112 )
پس اس مائدہ کا نزول بھی کرہ ناریہ سے ہو کر ہوا ہے . مرزا غلام قادیانی کے زعم فاسد اور خیال باطل کی بنا پر اگر وہ نازل ہوا ہو گا تو طبقہ ناریہ کی حرارت اور گرمی سے جل خاکستر ہوگیا ہوگا ؟
نعوز باللہ من هذه الخرافات

یہ سب شیاطین الانس کے وسوسے ہیں اور انبیاء ومرسلین کی آیات نبوت اور معجزات رسالت پر ایمان نہ لانے کے بہانے ہیں .
جواب 8 :
جس طرح نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا معراج میں اور روح القدوس کا طبقہ ناریہ اور کرہ مہریریہ سے گزر کر آسمان سے زمین پر اور زمین سے آسمانوں میں جانا تسلیم ہے تو سیدنا روح اللہ کے لئے یہ کرے کیسے مانع ہیں ؟؟
خلاصہ بحث :
اللہ رب العزت عام قوانین فطرت کے خلاف بھی کام کرتے ہیں یہ اس کے خاص نوامس فطرت ہیں یہ بات مرزا غلام قادیانی کے ہاں بھی مسلم ہے . اگر مرزا غلام قادیانی کی پیش کردہ مثالیں درست ہوں تو پھر ناری کروں کی مجودگی کے باوجود حضرت آدم علیہ اسلام کا اترنا اور حضرت عیسیٰ علیہ اسلام کا رفع ونزول بھی عام قانون قدرت کے خلاف ممکن ہے ، اگر قادیانیوں نے یہی کہنا ہے کہ کوا سفید ہے حضرت عیسیٰ علیہ اسلام کرہ ناری سے کیسے گزر گئے ؟ تو قادیانی ہم سے سوال سے کرنے قبل یہ اعلان کریں کہ مذکورہ حوالوں میں مرزا غلام قادیانی یکے بعد دیگرے کئی جھوٹ بولے ہیں .
 
Top