• Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے طریقہ کے لیے فورم کے استعمال کا طریقہ ملاحظہ فرمائیں ۔ پھر بھی اگر آپ کو فورم کے استعمال کا طریقہ نہ آئیے تو آپ فورم منتظم اعلیٰ سے رابطہ کریں اور اگر آپ کے پاس سکائیپ کی سہولت میسر ہے تو سکائیپ کال کریں ہماری سکائیپ آئی ڈی یہ ہے urduinملاحظہ فرمائیں ۔ فیس بک پر ہمارے گروپ کو ضرور جوائن کریں قادیانی مناظرہ گروپ
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے لیے آپ کو اردو کی بورڈ کی ضرورت ہوگی کیونکہ اپ گریڈنگ کے بعد بعض ناگزیر وجوہات کی بنا پر اردو پیڈ کر معطل کر دیا گیا ہے۔ اس لیے آپ پاک اردو انسٹالر کو ڈاؤن لوڈ کر کے اپنے سسٹم پر انسٹال کر لیں پاک اردو انسٹالر

عیسیٰ علیہ السلام اور امام مہدی رضوان کس فرقہ پر عمل کریں گے ؟

غلام نبی قادری نوری سنی

رکن ختم نبوت فورم
عیسیٰ علیہ السلام اور امام مہدی رضوان کس فرقہ پر عمل کریں گے ؟
سوال
:
اس وقت مسلمانوں کے بہت سے فرقے موجود ہیں ، عیسیٰ علیہ السلام جب تشریف لائیں گے تو کس فرقہ پر عمل کریں گے ؟ جواب : قرآن مجید میں ہے کہ الله رب العزت قیمت کے روز حضرت عیسیٰ علیہ السلام پر اپنے انعامات کا ذکر فرمائیں گے ، " اِذۡ عَلَّمۡتُكَ الۡـكِتٰبَ وَالۡحِكۡمَةَ وَالتَّوۡرٰٮةَ وَالۡاِنۡجِيۡلَ‌ " " ٤: ١١٠ "

کتاب و حکمت سے مراد قرآن و سنّت ہے ، جیسا کہ قرآن مجید میں متعدد مقامات میں اس کی مثالیں موجود ہیں ، اب ظاہر ہے کہ تورات و انجیل کی ان کو اس وقت ضرورت تھی جب حضرت عیسیٰ علیہ السلام ' رسولا الی بنی اسرائیل ' تھے ، دوبارہ نزول میں السماء پر منجانب الله کتاب و سنّت سکھایا جاتے گا ، لہذا جب آپ دوبارہ تشریف لایں گے تو شریعت موسوی پر نہیں بلکہ شریعت محمدی صلی اللہ علیہ وسلم یعنی قرآن و سنّت پر عمل پیرا ہوں گے ، کو کہ شریعت محمدی صلی اللہ علیہ وسلم آجانے کے بعد شریعت موسوی قبل عمل نہیں رہی .....................-----...................
باقی رہی یہ بات کہ حضرت عیسیٰ علیہ السلام اور امام مہدی رضوان کس فرقہ کس فرقہ سے ہوں گے تو اس کا جواب یہ ہے کہ .... سیدنا حضرت عیسیٰ علیہ السلام الله کے جلیل و قدیر نبی ہیں جن کی تشریف آوری کی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے خبر دی ، ان کے آنے سے ہر قسم کی فرقہ بندی ختم ہوجاے گی ، ... اس لئے ان کی تشریف آوری پر پوری امّت اتحاد و اتفاق کا ایسا منظر ہوگا کہ ....اس وقت تمام اختلاف اور بحثیں ختم ہوجائیں گی .....ایسا اتفاق کا منظر کے بچے سانپ کے ساتھ کھیلیں گے ....شیر بکریوں کے ساتھ چرے گا - لہذا ان کی آمد پر اتفاق ہوگا نہ کے اختلاف .. پس سیدنا حضرت عیسیٰ علیہ السلام ایسے مقام پر فائز ہوں گے کہ پوری دنیا ان کی پیروی کرے گی

، جیسا کہ ' یھلک الملل کلھا الا ملة واحد ة ' کا تقاضہ ہے ، لہذا ان کے آنے پر تفرقہ بازی ختم ہوگی نہ کہ وہ خود تفرقہ کا شکار ہوں گے ، اسی طرح امام مہدی رضوان کی بیت ، بیت الله میں ہوگی ، آج بھی بیت الله شریف میں حاضر ہونے والوں کا عموما منظر یہ ہے کہ ایک ہی امام کے پیچھے سب فقہی ، مسلک اور تمام ممالک والے صف آرا ہوتے ہیں تو عیسیٰ علیہ السلام اور امام مہدی رضوان آمد پر امّت کی ایسی صف بندی ہوگی ، کے اس میں کسی کو کوئی دراڑ تک نظر نہ آے گی ، .. کا الجسد الواحد کا منظر ہوگا ، ... غرض ان کی آمد پر اتفاق ہوگا ، اس وقت اتحاد کا نہ ہونا غلام احمد قادیانی کے کذب کی صریح دلیل ہے ، بلکہ اس کے ماننے والوں کا لاہوری اور قادیانی گروپ میں تقسیم ہونا ، ' ظلمات یعضھا فوق یعض' کا مصداق ہے ، .....-.....
نوٹ :
مندرجہ بالا سوال کے جواب پر احمدی حضرات کے اعتراضات کہ ...... ١....حضرت عیسیٰ علیہ السلام کو قرآن و سنّت کا علم کیسے حاصل ہوگا ؟ ٢....اگر بذریعہ وحی ہوگا تو باب وحی و نبوت بند نہ ہوا ؟
 
Top