• Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے طریقہ کے لیے فورم کے استعمال کا طریقہ ملاحظہ فرمائیں ۔ پھر بھی اگر آپ کو فورم کے استعمال کا طریقہ نہ آئیے تو آپ فورم منتظم اعلیٰ سے رابطہ کریں اور اگر آپ کے پاس سکائیپ کی سہولت میسر ہے تو سکائیپ کال کریں ہماری سکائیپ آئی ڈی یہ ہے urduinملاحظہ فرمائیں ۔ فیس بک پر ہمارے گروپ کو ضرور جوائن کریں قادیانی مناظرہ گروپ
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے لیے آپ کو اردو کی بورڈ کی ضرورت ہوگی کیونکہ اپ گریڈنگ کے بعد بعض ناگزیر وجوہات کی بنا پر اردو پیڈ کر معطل کر دیا گیا ہے۔ اس لیے آپ پاک اردو انسٹالر کو ڈاؤن لوڈ کر کے اپنے سسٹم پر انسٹال کر لیں پاک اردو انسٹالر

قادیانیوں کو مسلمان سمجھنے والو، آنکھیں کھول کر دیکھو

شفیق احمد

رکن ختم نبوت فورم
قادیانیوں کو مسلمان سمجھنے والو، آنکھیں کھول کر دیکھو:01

قادیانی/ مرزائی خود کو سچا مسلمان سمجھتے ہیں اور اگر کوئی مسلمان ان کو کافر کہے تو یہ لوگ قرآن و حدیث کی خودساختہ تاویلات کے ذریعےخود کو مسلمان ثابت کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ سوشل میڈیا پر یہ ٹولہ نبی کریم ﷺ کی ایک حدیث شیئر کر رہا ہےکہ جس میں آپﷺ نے فرمایا کہ "مسلمان کسی دوسرے مسلمان کو کافر کہنے میں احتیاط برتے ورنہ کفر کہنے والے کی طرف لوٹ جاتا ہے" قادیانی کہتے ہیں کہ اس حدیث کی رو سے کسی مسلمان کو کافر کہنا گناہ ہے.قادیانی اس حدیث کو بنیاد بنا کر پاکستانی پارلیمنٹ کے 1974 کے اس فیصلے کو بهی شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہیں کہ جس میں قادیانیوں کو بااتفاق کافر قرار دیا گیا.

قادیانیوں کا یہ فلسفہ جهوٹ کا پلندہ ہے کیونکہ اس حدیث سے صرف یہ ثابت ہوتا ہے کہ مسلمانوں کو کافر کہنا درست نہیں، جهوٹے نبیوں اور ان کے پیروکاروں کو اس حدیث کی رو سے مسلمان تصور کرنا اسلام کی عمارت ڈھانے کے مترادف ہے. حتی کہ قادیانیوں کا جهوٹا نبی مرزا قادیانی بهی دعوی نبوت سے پہلے جهوٹے نبیوں کو کافر قرار دیتا تها. مرزا قادیانی لکھتا ہے. ""سیدنا و مولانا حضرت محمد ﷺ ختم المرسلین کے بعد کسی دوسرے مدعی نبوت اور رسالت کو کاذب اور کافر جانتا ہوں۔""(مجموعہ اشتہارات 1صفحہ 214،215).

حیرت انگیز بات یہ ہے کہ خود کو اس معاملے میں مظلوم اور مسلمانوں کو ظالم مشہور کرنے والا یہ منافق گروہ مسلمانوں کو پکا کافر سمجھتا ہے۔ مرزاقادیانی لکھتا ہے کہ ""خداتعالیٰ نے مجھ پر ظاہر کیا ہے کہ ہر ایک شخص جس کو میری دعوت پہنچی ہے اور اس نے مجھے قبول نہیں کیا وہ مسلمان نہیں ہے""(تذکرہ ص519 طبع چہارم) قادیانی خودساختہ خلیفہ ثانی اور مرزا قادیانی کا بیٹا مرزا بشیرالدین محمود لکھتا ہے"" کل مسلمان جو حضرت مسیح (مرزا قادیانی) کی بیعت میں شامل نہیں خواہ انہوں نے حضرت کا نام بھی نہ سنا وہ کافر اور دائرہ اسلام سے خارج ہیں""(آئینہ صداقت صفحہ 110) مرزا قادیانی کا بیٹا مرزا بشیر احمد جس کو قادیانی قمرالانبیاء کہتے ہیں ہرزہ سرائی کرتے ہوئے لکھتا ہے""حضرت مسیح موعود (مرزاقادیانی) نے غیر احمدیوں کے ساتھ وہی سلوک جائز رکھاہے جو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے عیسائیوں کے ساتھ رکھا ہے (کلمۃ الفضل ص169,170)""

موجودہ قادیانی ٹولہ ذاتی مفاد کے حصول کے لیے اور اپنے مذہب کی تبلیغ کی خاطر سادہ لوح مسلمانوں کو صریح دھوکہ دیتے ہوئے کہتا ہے کہ ہم تو تمہیں کافر نہیں سمجھتے تو پلیز ہم کو بھی کافر مت کہو لیکن مرزا قادیانی اینڈ سنز کے صاف اعترافات سے قادیانیوں کی بدنیتی اور فریب کاری کهل کر سامنے آتی ہے کہ یہ مرتد گروہ کس طرح چہرے پر منافقت کا ماسک سجائے مسلمانوں کی صفوں میں موجودہے ۔ مذکورہ بالا ان گھٹیا اور نیچ عبارات سے یہ نتیجہ اخذ کرنا محال نہیں کہ قادیانی ذریت پوری امت مسلمہ کو کافر سمجھتی ہے لیکن عجیب بات ہےکہ یہ مرتد ین ان احادیث کے مفہوم کا پوری شدت سے پرچار کرتے ہیں کہ جس میں نبی کریم ﷺ نے امت مسلمہ کو تاکید فرمائی کہ ایک دوسرے کو کافر مت کہواور خود ان احادیث کو پس پشت ڈال کر یہ چالباز اور مکار قادیانی تمام مسلمانوں کو عیسائیوں کی صف میں لا کھڑا کرتے ہیں۔

دکھ کی بات یہ ہے کہ بعض پاکستانی سیاستدان اور لبرل دانشور قادیانیوں کو اس معاملے میں حق بجانب سمجھتے ہیں اور میڈیا پر اس باطل نظریہ کا کھلم کھلا پرچار کرتے ہیں کہ قادیانی ہم جیسے ہی مسلمان ہیں ۔ اسلامی تعلیمات سے ناواقف اور قادیانی پروپیگنڈہ سے متاثر ان مقتدر ہستیوں کے وہم و گمان میں بھی نہیں کہ جس گروہ کو یہ مسلمان کہلوانے کیلئے ایڑی چوٹی کا زور لگا رہے ہیں وہ ٹولہ تو ان سب کو کافر نہیں بلکہ پکا کافر اور عیسائی سمجھتا ہے۔
 
Top