• Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے طریقہ کے لیے فورم کے استعمال کا طریقہ ملاحظہ فرمائیں ۔ پھر بھی اگر آپ کو فورم کے استعمال کا طریقہ نہ آئیے تو آپ فورم منتظم اعلیٰ سے رابطہ کریں اور اگر آپ کے پاس سکائیپ کی سہولت میسر ہے تو سکائیپ کال کریں ہماری سکائیپ آئی ڈی یہ ہے urduinملاحظہ فرمائیں ۔ فیس بک پر ہمارے گروپ کو ضرور جوائن کریں قادیانی مناظرہ گروپ
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے لیے آپ کو اردو کی بورڈ کی ضرورت ہوگی کیونکہ اپ گریڈنگ کے بعد بعض ناگزیر وجوہات کی بنا پر اردو پیڈ کر معطل کر دیا گیا ہے۔ اس لیے آپ پاک اردو انسٹالر کو ڈاؤن لوڈ کر کے اپنے سسٹم پر انسٹال کر لیں پاک اردو انسٹالر

لاثانی سرکار کی توھین رسالت ﷺ

مبشر شاہ

رکن عملہ
منتظم اعلی
پراجیکٹ ممبر
لاثانی سرکار کی توھین رسالت ﷺ
لاثانی معراج
ایک مرتبہ میرے آقا و مولا حضور نبی کریم ﷺ نے خواب میں اپنی زیارت پاک سے نوازا اور ارشاد فرمایا!
"آؤ" یہ ارشاد فرماتے ہی اپنے اس فقیر کو اپنے ساتھ لیا اور لمحہ بھر میں ساتوں آسمانوں سے بہت ہی زیادہ آگے لامکاں میں اللہ تعالیٰ کی بارگاہ کے انتہائی قریب مقام پر تشریف فرما ہوئے۔چند لمحوں بعد میرے آقا ﷺ نے اس فقیر کی توجہ ایک جانب کرواتے ہوئے ارشاد فرمایا! "ادھر دیکھو" ۔ دیکھا تو سامنے ایک بڑا سفید گاڑھے نور کا گولاتھا ۔ اس نور کے گولے کے گرد اس کا ہالہ بھی تھا۔ حضور ﷺ نے اس نور کے گولے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے ارشاد فرمایا! "یہ رب العالمین ہے"۔ (وارث فقر 42،43)
لاثانی حبیب اللہ ہے
الله جل شانہ کا فرمان ہوا ! "تم ہمارے حبیب ہو . کیا میں (الله جل شانہ تمہارا حبیب نہیں؟"۔(وارث فقر171)
"(٢٠١٣) ایک مرتبہ فرمان ہوا ! "محبوبوں میں حبیب کوئی ہوتا ہے اور وہ تم ہو ، محبوب ہر زمانے میں ہوتا ہے لیکن حبیب نہیں . حبیب کوئی کوئی ہوتا ہے ".یا حبیب الله" (وارث فقر 172)
جبرائیل و میکائیل امام الفقراء کے وزیر اور نوکر ہوتے ہیں
" الله جل شانہ کا فرمان ہوا !"کیا الله اور اس کا رسول ﷺ اور جبرائیل و میکائیل تمھاری مدد پر نہیں"۔(وارث فقر 243)
جب کوئی فقیر امام الفقراء بن جاتا ہے تو وارث مصطفی ﷺ اور نائب رسول ﷺ اور خلیفۃ الله ہونے کی وجہ سے باطنی طور پر مقام و مرتبہ میں حضرت جبرائیل علیہ السلام و حضرت میکائیل علیہ السلام کو بھی ایسے فقیر کا حکم ماننے کا فرمان ہو جاتا ہے . کیونکہ فقراء کو تمام عالمین کی بادشاہت عطا ہوتی ہے جس میں تمام آسمان بھی شامل ہیں ۔
آسمانوں پر حضرت جبرائیل ع و حضرت میکائیل ع اس کے وزیر (معاون و مددگار) ہوتے ہیں اور زمین پر ان کے وزیر ان کے خلفا و نائبین میں سے وہ ہوتے ہیں جنہیں وہ چاہیں۔(وارث فقر 122)
لاثانی سرکار کو امام الفقراء بنا دیا گیا ہے
"ہاں یہ میرے محبوب فقراء بھی نہیں . یہ صرف گمان کرتے ہیں کہ تمھیں اس سے صرف ایک درجہ اونچا مقام و مربتہ عطا ہے یعنی امام الفقراء بنا دیا گیا ہے . لیکن اب یہ فقراء گمان بھی نہیں کر سکتے کہ ہماری بارگاہ میں تمھیں کتنی محبوبیت حاصل ہو چکی ہے . اس بشارت کے عطا ہونے بعد آپ ص تشریف لے گئے۔(وارث فقر 184)
نتیجہ:ان تمام دعویٰ جات سے یہ نتیجہ اخذ ہوا کہ لاثانی سرکار امام الفقراء بننے کا دعویٰ کر رہا ہے ، اور یہ دعویٰ کر رہا ہے کہ امام الفقراء کے جبرائیل و میکائیل وزیر ہوتے ہیں یعنی لاثانی سرکار کے آسمان پر دو وزیر ہیں 1 جبرائیل علیہ السلام 2 میکائیل علیہ السلام
لاثانی پر درود و سلام
"ارشاد فرمایا!"اے الله کے حبیب (محمد ﷺ ) کے حبیب تم (لاثانی سرکار)پر بھی درود و سلام ہو " (وارث فقر 236)
لاثانی کی اقتداء میں آقا ﷺ نے نماز ادا فرمائی
"(٢٠٠٠-٠٣-١٠) جمعۃ المبارک دوپہر جمعے کی نماز سے پہلے خواب میں دیکھا کہ آستانہ عالیہ لاثانیہ کی مسجد میں لوگ نماز جمعہ کے لیے بیٹھے ہیں جیسے نماز باجماعت کے لیے تیار ہوں۔ ایک دم سے تیز روشنی ہو گئی میں نے پیچھے مڑ کر دیکھا تو میرے روف الرحیم آقا ﷺ گھوڑے سے اترے اور پہلی صف میں تشریف فرما ہو گئے۔ اپنے آقا ﷺ کا یہ غلام دست بستہ مودب کھڑا حکم کا منتظر تھا۔ میرے آقا ﷺ نے اپنے اس فقیر سے ارشاد فرمایا! آپ جماعت (امامت) کروائیں۔
میں یہ سوچ کر ہچکچایا کہ یہ غلام اپنے آقا ﷺ کے سامنے آپ ﷺ کی موجودگی میں کیسے جماعت کروا سکتا ہے میرے کریم و مختار آقا ﷺ نے ہلکی سی سختی کے ساتھ زور دے کر ارشاد فرمایا ! "میں جو تینوں کہہ رہیاں " . پھر بڑے پیار سے فرمایا! "صرف دو رکعت ہی تو پڑھانی ہیں "۔
پھر لوگوں میں سے کسی بات کہا کہ حضور نبی کریم ﷺ خود آپ کو فرما رہے ہیں کہ جماعت کراو یہ تو بہت بڑی سعادت کی بات ہے اس سے انکار نہ کریں . پھر ایک دو قدم میں مصلی کی طرف جاتا ہوں کہ کیا کروں (آپ ﷺ کا ادب ملحوظ خاطر تھا) لیکن میرے آقا ﷺ نے تقریبا کل پانچ مرتبہ ارشاد فرمایا ! "امامت کروائو"
پھر میں نے امامت کروائی پہلی رکعت میں "سورہ الم نشرح" دوسری رکعت میں سورہ الناس کی تلاوت کی پھر سلام پھیرنے کے بعد میں نے فورا اپنا رخ حضور پاک ﷺ کی طرف کر لیا اور آپ ﷺسے دعا کی عرض کی . لیکن آپ ﷺ نے فرمایا!"دعا بھی تم ہی کرواؤ". میں نے اپنے آقا ص کے حکم پر دعا کی"(وارث فقر188)
فیصل آباد کا صوفی مسعود لاثانی سرکار نام کا یہ عامل میرےآقا کریم ﷺ کی سخت توھین کا مرتکب بن رہا ہے۔ اس قسم کی سینکڑوں توھین امیز عبارات وارث فقر نامی کتاب میں موجود ہیں جو ہزاروں کی تعداد میں چھپ کر اس جعلی عامل کے مریدوں میں تقسیم ہو چکی ہے اور اس عامل کی ویب سائٹwww.lasanisarkar.org پر بھی یہ کتاب موجود ہے ۔ ہم حکومت پاکستان سے استدعا کرتے ہیں کہ اس عامل پر توھین رسالت ﷺ کا ارتکاب کرنے پر قرار واقعی سزا دی جائے ۔اور اس کتاب کو بین کیا جائے ۔
 
Top