• Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے طریقہ کے لیے فورم کے استعمال کا طریقہ ملاحظہ فرمائیں ۔ پھر بھی اگر آپ کو فورم کے استعمال کا طریقہ نہ آئیے تو آپ فورم منتظم اعلیٰ سے رابطہ کریں اور اگر آپ کے پاس سکائیپ کی سہولت میسر ہے تو سکائیپ کال کریں ہماری سکائیپ آئی ڈی یہ ہے urduinملاحظہ فرمائیں ۔ فیس بک پر ہمارے گروپ کو ضرور جوائن کریں قادیانی مناظرہ گروپ
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے لیے آپ کو اردو کی بورڈ کی ضرورت ہوگی کیونکہ اپ گریڈنگ کے بعد بعض ناگزیر وجوہات کی بنا پر اردو پیڈ کر معطل کر دیا گیا ہے۔ اس لیے آپ پاک اردو انسٹالر کو ڈاؤن لوڈ کر کے اپنے سسٹم پر انسٹال کر لیں پاک اردو انسٹالر

ماالمسیح ابن مریم الا رسول۔۔۔۔ کانا یا کلان الطعام

محمود بھائی

رکن ختم نبوت فورم
پراجیکٹ ممبر
اس آیت سے قادیانی یہ استدلال کرتے ہیں کہ اس آیت میں بتایا گیا ہے کہ جب تک حضرت عیسیؑ اور حضرت مریمؑ زندہ تھے دونوں کھانا کھایا کرتے تھے ۔یہ آیت حضرت مسیحؑ کی وفات پر صریح نص ہے کیونکہ اس آیت میں بیان کیا گیا ہے کہ اب وہ دونوں کھانا نہیں کھاتے ہاں کسی زمانہ میں کھایا کرتے تھے جیسا کہ کان اس پر دلالت کر رہا ہے جو حال کو چھوڑ کر گزشتہ زمانہ کی خبر دیتا ہے ۔
جواب:
حضرت عیسی علیہ السلام اور حضرت مریم علیہ السلام کے کھانا کھانے کا ذکر صرف اور صرف ان دونوں کی الوہیت کی نفی کے لئے کیا گیا ہے ۔
یہاں موت و حیات کی بحث ہی نہیں ہے (اس پر خاص غور کریں)
اور نہ یہ آیت اس لئےآئی تھی کہ یہ بتاتی پھرے کہ فلاں وقت تو دونوں کھانا کھاتے تھے مگر فلاں وقت انہوں نے کھانا چھوڑ دیا تھا ۔

اگر کھانا کھانے کی بات سے مقصود الوہیت کی نفی کرنا نہیں تھا تو کھانا کھانے کے ذکر کرنے میں ایسی کیا بات تھی ؟ کھانا تو سب کھایا ہی کرتے ہیں ۔ اگر حضرت عیسی علیہ السلام اور ان کی والدہ نے کھانا کھا لیا تو کون سا انوکھا کام کیا انہوں نے ۔

حضرت عیسی علیہ السلام اور ان کی والدہ کہاں کھانا کھایا کرتے تھے ؟
ظاہری بات ہے اس دنیا میں ۔ اب حضرت مریم تو بوجہ وفات اس دنیا سے چلی گئیں اور حضرت عیسی علیہ السلام بوجہ رفع السما، کے اس دنیا سے چلے گئے ۔
تو اگر ان دونوں کے کھانا نہ کھانے کی نفی ہے بھی تو وہ اس دنیا کے حوالے سے ہے ۔

حضرت عیسی کے اب کھانا نہ کھانے کا کوئی تذکرہ اس آیت میں نہیں

اور یاد رہے کہ یہ غلط ہے کہ کان ہمیشہ حال کو چھوڑ کر گزشتہ زمانہ کی خبر دیا کرتا ہے ۔ ورنہ کان اللہ علی کل شئی قدیر (فتح 21) کا کیا ترجمہ ہو گا؟

یہ نکتہ بھی قابل غور ہے کہ دو افراد کا ایک مشترکہ فعل سے جدا ہونا مختلف اسباب سے ممکن ہے ۔ مثلاً زید اور عمر پچھلے سال لاہور رہتے تھے ۔ زید تعلیم چھوڑ کر گاوں چلا گیا اور عمر انگلینڈ چلا گیا۔ اب دیکھیں لاہور میں رہائش دونوں کا مشترک فعل ہے مگر اس سے جدا ہونے کے اسباب مختلف ہیں ۔

اور آپ اس پر بھی غور فرمائیں سورہ آل عمران 144 میں بالکل یہی الفاظ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے لئے بھی آئے ہیں اور اس آیت کے نزول کے وقت نبی صلی اللہ علیہ وسلم زندہ تھے تو جب ماالمسیح ابن مریم والی آیت اتری تو حضرت عیسی علیہ السلام کو بھی نزول آیت کے وقت زندہ ہونا چاہئے ۔
 

مبشر شاہ

رکن عملہ
منتظم اعلی
پراجیکٹ ممبر
مَا الْمَسِيْحُ ابْنُ مَرْيَمَ اِلَّا رَسُوْلٌ ۚ قَدْ خَلَتْ مِنْ قَبْلِهِ الرُّسُلُ ۭوَاُمُّهٗ صِدِّيْقَةٌ ۭكَانَا يَاْكُلٰنِ الطَّعَامَ ۭاُنْظُرْ كَيْفَ نُبَيِّنُ لَهُمُ الْاٰيٰتِ ثُمَّ انْظُرْ اَنّٰى يُؤْفَكُوْنَ المائدہ75؀
ترجمہ:
مسیح بن مریم نہیں مگر ایک رسول اس سے پہلے بہت رسول ہو گزرے اور اس کی ماں صدیقہ ہے دونوں کھانا کھاتے تھے دیکھو تو ہم کیسی صاف نشانیاں ان کے لئے بیان کرتے ہیں پھر دیکھو وہ کیسے اوندھے جاتے ہیں
 
Top