• Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے طریقہ کے لیے فورم کے استعمال کا طریقہ ملاحظہ فرمائیں ۔ پھر بھی اگر آپ کو فورم کے استعمال کا طریقہ نہ آئیے تو آپ فورم منتظم اعلیٰ سے رابطہ کریں اور اگر آپ کے پاس سکائیپ کی سہولت میسر ہے تو سکائیپ کال کریں ہماری سکائیپ آئی ڈی یہ ہے urduinملاحظہ فرمائیں ۔ فیس بک پر ہمارے گروپ کو ضرور جوائن کریں قادیانی مناظرہ گروپ
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے لیے آپ کو اردو کی بورڈ کی ضرورت ہوگی کیونکہ اپ گریڈنگ کے بعد بعض ناگزیر وجوہات کی بنا پر اردو پیڈ کر معطل کر دیا گیا ہے۔ اس لیے آپ پاک اردو انسٹالر کو ڈاؤن لوڈ کر کے اپنے سسٹم پر انسٹال کر لیں پاک اردو انسٹالر

(مرزاقادیانی جھوٹا تھا)

محمدابوبکرصدیق

ناظم
پراجیکٹ ممبر
(مرزاقادیانی جھوٹا تھا)
اس سلسلہ میں میں ایک عرض کرنا یہاں ضروری سمجھتا ہوں۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ مرزاجھوٹا نبی تھا اور اس ایوان میں یہ ثابت ہوگیا ہے۔ اس کے ماننے والوں کو 3003اقلیت قرار دینے کے لئے میرا خیال ہے کہ ہم فیصلہ کر سکیں گے۔ لیکن میں اس سلسلہ میں ایک بات عرض کروں گا کہ وہ چند بلکہ ۱۱۳ نام نہاد فتوے جاری کرنے والے علماء جنہوںنے پیپلزپارٹی اور اس کے قائد کو ۱۹۷۰ء میں کافر قرار دیا تھا…
Mr. Chairman: Not allowed.
(جناب چیئرمین: اس کی اجازت نہیں ہے)
چوہدری شفاعت خان چوہان: وہ بھی جھوٹے ہیں۔
Mr. Chairman: Not allowed, not allowed. بالکل نہیں۔
(جناب چیئرمین: اس کی اجازت نہیں ہے)
چوہدری شفاعت خان چوہان: کم سے کم ایک بات میں عرض کروں گا۔
جناب چیئرمین: کم سے کم ایک دن ضرور خیال رکھیں۔ یہ سیاست چلتی رہے گی۔
چوہدری شفاعت خان چوہان: اس کے ساتھ ساتھ میں یہ عرض کروں گا کہ مسلمانوں میں جو آج اتحاد قائم ہے، کم سے کم فتوؤں کے سلسلے میں بھی آئین میں یہ پابندی لگا دی جائے کہ کوئی مسلمان کسی فرقے کو کافر قرار نہ دے۔
جناب چیئرمین: اگر ایسی تقریریں ہوئیں تو پھر اتحاد نہیں رہے گا۔
چوہدری شفاعت خان چوہان: جہاں تک اس موجودہ مسئلے کا تعلق ہے…
(مداخلت)
جناب چیئرمین: بہت بہت شکریہ! That's all (یہ مکمل ہوا) حکیم محمد سردار خان!
Not Present (موجود نہیں ہیں)
میاں محمد عطاء اﷲ: سر! اٹارنی جنرل…
جناب چیئرمین: جی ابھی آرہے ہیں۔ Attorney- General will complete his arguments. (اٹارنی جنرل اپنے دلائل مکمل کریں گے)
ایک رکن: کل کا پروگرام کیا ہے؟
3004جناب چیئرمین: کل کا پروگرام بھی بتاتے ہیں۔ آپ نے ریڈیو پر سنا ہے لیکن یہ ہے کہ جس وقت ہم نے ہاؤس ایڈجرن کیا، The parleys are going on between the Prime Minister and the others. The meeting is going on in the chamber even now. (وزیراعظم اور دوسرے لوگوں میں مذاکرات جاری ہیں۔ اس وقت بھی چیمبر میں میٹنگ جاری ہے)
ایک رکن: ریڈیو پر کیا تھا؟
جناب چیئرمین: ریڈیو پر یہ تھا کہ کل شام ڈھائی بجے اسپیشل کمیٹی Meet کرے گی، ساڑھے چار بجے اسمبلی ہوگی اور پھر سینٹ Meet کرے گی۔ But we have to finalize it and then we will announce it in the House. Now I will request the Attorney- General to resume the arguments which were left over yesterday. (لیکن پہلے ہم نے اسے حتمی شکل دینی ہے اور پھر ہم ایوان میں اس کا اعلان کریں گے۔ اب میں اٹارنی جنرل سے درخواست کروں گا کہ وہ اپنے دلائل شروع کریں جو وہ کل رہ گئے تھے) باقی تمام ممبر صاحبان بول چکے ہیں، صرف حکیم محمد سردار صاحب بولنا چاہتے تھے، وہ نہیں ہیں۔ I will request the honourable members to be attentive now. I request those members who want to talk, they can go to the lobby. (میں معزز اراکین سے گزارش کروں گا کہ اب متوجہ ہو جائیں۔ جو ممبران بات کرنا چاہتے ہیں میں ان سے گزارش کرتا ہوں کہ وہ لابی میں چلے جائیں)
 
Top