• Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے طریقہ کے لیے فورم کے استعمال کا طریقہ ملاحظہ فرمائیں ۔ پھر بھی اگر آپ کو فورم کے استعمال کا طریقہ نہ آئیے تو آپ فورم منتظم اعلیٰ سے رابطہ کریں اور اگر آپ کے پاس سکائیپ کی سہولت میسر ہے تو سکائیپ کال کریں ہماری سکائیپ آئی ڈی یہ ہے urduinملاحظہ فرمائیں ۔ فیس بک پر ہمارے گروپ کو ضرور جوائن کریں قادیانی مناظرہ گروپ
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے لیے آپ کو اردو کی بورڈ کی ضرورت ہوگی کیونکہ اپ گریڈنگ کے بعد بعض ناگزیر وجوہات کی بنا پر اردو پیڈ کر معطل کر دیا گیا ہے۔ اس لیے آپ پاک اردو انسٹالر کو ڈاؤن لوڈ کر کے اپنے سسٹم پر انسٹال کر لیں پاک اردو انسٹالر

(مرزاناصر نے معافی مانگ لی)

محمدابوبکرصدیق

ناظم
پراجیکٹ ممبر
(مرزاناصر نے معافی مانگ لی)
مرزا ناصر احمد: نہیں، نہیں…
جناب یحییٰ بختیار: یہی میںپوچھ رہا تھا ۔ آپ کہتے ہیں ’’اس زمانے سے مطلب نہیں‘‘…
926مرزا ناصر احمد: نہیں، نہیں…
جناب یحییٰ بختیار: ویسے تو یزید کے زمانے میں بھی اسلام پھیلتا رہا، ہمیں اس سے کوئی تعلق نہیں۔
مرزا ناصر احمد: ہاں، نہیں، اصل زمانہ محمدﷺ کا ہے۔ صبح اگر میں نے اپنی … وضاحت نہیں کرسکا تو میں معافی مانگتا ہوں۔ تو اصل زمانہ بعثت نبویﷺ سے قیامت تک محمدﷺ کا زمانہ ہے۔ لیکن جو بیچ میں مختلف آپ کے روحانی فرزند، مجدد دین وغیرہ آئے-ہمارا وہ محاورہ ہے- کوئی چیز ان کی طرف نہیں جاتی- جیسا کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام نے فرمایا ہے: ’’میری تمام تر خوشی اسی میں ہے اور میری بعثت کی اصل غرض یہی ہے کہ خدا تعالیٰ کی توحید اور رسول کریمﷺ کی عزت دنیا میں قائم ہو۔ میں یقینا جانتا ہوں کہ میری نسبت جس قدر تعریفی کلمات پہلی پیشین گوئیوں میں اور تمجیدی باتیں اللہ تعالیٰ نے بیان فرمائی ہیں، یہ بھی درحقیقت آنحضرتﷺ ہی کی طرف راجع ہیں، اس لئے کہ میں آپ ہی کا غلام ہوں اور آپ ہی کے مشکوٰۃ نبوت سے نور حاصل کرنے والا ہوں اور مستقل طور پر ہمارا کچھ نہیں.‘‘
اصلی وہی ہے جو چل رہا ہے اور غلبۂ دین کے متعلق مہدی اور مسیح موعود کے وقت کے متعلق سارے پہلوں نے یہ لکھا ہے، تفسیر میں بھی اور دوسری ہماری جو مذہبی کتب ہیں ان میں، جو قرآن کریم میں آیا ہے: (عربی)
927تو اس کے معنی ہیں: (عربی)
کہ مسیح اور مہدی کے آنے کا زمانہ ہے: (عربی)
سارے ادیان جو ہیں، اسلام کے ہوجائیں گے تابع… یہ جو ’’تفسیر ابن جریر ‘‘ ہے، اور ص۷۲ ، تفسیر سورۂ صف، یہ ہے ’’تفسیر حسینی‘‘…
جناب یحییٰ بختیار: اس کی مرزا صاحب! ضرورت ہے اس پوائنٹ کی!
مرزا ناصر احمد: اگر آپ کہتے ہیں تو ٹھیک ہے۔
جناب یحییٰ بختیار: ہاں، نہیں، نہیں، اگر آپ ضروری سمجھتے ہیں تو بے شک آپ پڑھ لیجئے۔ مگر میں کہتا ہوں کہ فائل کرلیجئے آپ۔
مرزا ناصر احمد: ہاں، میں… اس میں صرف یہ پوائنٹ ہے… میں ایک فقرے میں کہہ دیتا ہوں کہ سلف صالحین نے بھی مہدی کے زمانہ کو آخری زمانہ قرار دیا، اور قرآن کریم کی اس آیت کو: (عربی)
928جناب یحییٰ بختیار: نہیں، جی، وہ تو سب کا ایمان ہے کہ مہدی صاحب کا زمانہ آخری ہوگا…
مرزا ناصر احمد: ہاں۔
جناب یحییٰ بختیار: لیکن فرق صرف یہ ہے…
مرزا ناصر احمد: لیکن فرق صرف یہ ہے کہ آیا…
جناب یحییٰ بختیار: کہ آنحضرتa کا زمانہ آخر میں ہوا۔
مرزا ناصر احمد: ہاں، لیکن وہ زمانے سارے آنحضرتa کے ہیں۔
جناب یحییٰ بختیار: ہاں۔
مرزا ناصر احمد: ہاں۔
جناب یحییٰ بختیار: ہاں، وہ تو Dispute (متنازعہ) نہیں ہے۔
مرزا ناصر احمد: پھر میں داخل کرادوںکہ صاف ہے؟ (اپنے وفد کے ایک رکن سے)اس کو صاف کرادو، کیونکہ میں نے دیکھا ہے کہ صاف نہیں ہے۔
جناب یحییٰ بختیار: ہاں، بعد میں کروادیں۔
مرزا ناصر احمد: اس میں ایک یہ ذیلی بات ہے، کل آپ نے فرمایا تھا کہ ۱۹۴۹ء میں کوئی ہوا تھا یا نہیں، حملہ ہورہا تھا یا نہیں، تو میں نے یہ بتایا تھا کہ یہ وہاں خود اس مضمون میں لکھا ہوا ہے کہ چودہ سو سال سے غیر مسلم اسلام پر حملہ کررہے ہیں۔ اچھا جی، ۱۸۵۰ء کے بعد کی، یعنی انیسویں صدی نصف آخر کی بعض کتابوں کے حوالے میں فوٹوسٹیٹ لے آیا ہوں۔ یہ حضرت علامہ ہمارے بڑے بزرگ سمجھتے جاتے تھے، عیسائی ہونے سے پہلے، عماد الدین صاحب، یہ اجمیر کے تھے۔ نہیں، نہیں(اپنے وفد کے ایک رکن سے) کس مسجد کے؟جامع مسجد کے؟ (اٹارنی جنرل سے) جامع مسجد آگرہ کے خطیب تھے اور وہ بعد میں عیسائی ہوگیا۔ انہوں نے اپنے اس بیان میں سو سے زیادہ ان علماء کے نام لکھے ہیں جنہوں نے عیسائیت کو قبول کیا اور عناد بنے۔
929جناب یحییٰ بختیار: ۱۹۴۹ء کی میں بات کررہا ہوں۔ میں نے کہا ایسا کوئی Incident (واقعہ) ہو جو جہاں تک میرا خیال ہے- I may be wrong Mirza Sahib (ہوسکتا ہے میں غلطی پر ہوں) میںپوزیشن کو Clarify (واضح) کرنا چاہتا ہوں کہ زمانہ میں جب یہ مرزا صاحب نے خطبہ دیا ہے، ممکن ہے کسی مولویوں کی جماعت نے، علماء کی جماعت نے، جماعت اسلامی نے، کسی نے کوئی بات کی ہو۔
اس کے جواب میں یہ کہہ رہے ہوں…
مرزا ناصر احمد: نہیں، یہ نہیں بات۔
جناب یحییٰ بختیار: کیونکہ یہ ، یہ Clarify کرانا چاہتا ہوں…
مرزا ناصر احمد: ہاں۔ یہ بات اس لئے نہیں…
جناب یحییٰ بختیار: … کیونکہ میرے خیال میں پاکستان میں عیسائی نہیں تھے، آریہ سماجی نہیں تھے۔
مرزا ناصر احمد: عیسائی تو اب بھی ہورہے ہیں۔
جناب یحییٰ بختیار: نہیں، یعنی وہ حملے کرنے کے لئے۔
مرزا ناصر احمد: نہیں، میں تو ویسے بات کرتا ہوں۔ جماعت احمدیہ کا خلیفہ صرف پاکستان کی جماعت سے تعلق نہیں رکھتا…
جناب یحییٰ بختیار: نہیں، نہیں، وہ ٹھیک ہے۔
مرزا ناصر احمد: اور اگر دنیا میں کسی جگہ، مثلاً امریکہ میں، مثلاً نائیجیریا میں، مثلاً گھانا گیمبیاوغیرہ میں، کسی جگہ حملہ ہوتو وہ اپنے خطبوں میں ان کے متعلق کہے گا اور ساری جماعت کو بتائے گا۔
جناب یحییٰ بختیار: نہیں، تو اس خطبے سے پتہ چل جائے کہ عیسائی ان کا شکار ہورہے ہیں اور عیسائی ان سے ناراض ہیں… ٹھیک ہے؟
930مرزا ناصر احمد: عیسائیوں سے بڑی سخت جنگ آج بھی ہورہی ہے ہماری، ویسٹ افریقہ میں۔
جناب یحییٰ بختیار: نہیںجی، عیسائیوں سے تو آپ ہمیشہ جنگ کرتے رہے ہیں، میں اس کی بات نہیں کرتا۔ میں کہہ رہا ہوں کہ ۱۹۴۹ء میں جو ہے…
مرزا ناصر احمد: ۱۹۴۹ء میں بھی جنگ تھی، ابھی ختم تو نہیں ہوئی۔
جناب یحییٰ بختیار: میں، میں پاکستان میں پوچھ رہاتھا، آپ کہتے ہیں باہر ہے۔
مرزا ناصر احمد: ہاں، ہاں، میں… یہ خطبہ تو ساری دنیا سے تعلق رکھتا ہے۔
جناب یحییٰ بختیار: ٹھیک ہے، ٹھیک ہے جی اور کوئی جواب ہے، مرزا صاحب؟
مرزا ناصر احمد: ہاں، اور ہے۔ ابھی تو بہت سے رہتے ہیں۔
جناب یحییٰ بختیار: یہاں ایک کمیٹی کے ممبر کہہ رہے ہیں مجھے کہ ابھی آپ جلدی ختم کریں، ایک دن میں۔ تو میرے لئے مشکل یہ ہے۔ پھر انہوں نے ساتھ Debate (بحث) بھی کرنی ہوگی اس پر ۔ پھر لاہوری گروپ آنا ہے۔ تو اس لئے میں آپ سے بار بار کہہ رہا ہوں کہ آپ ذرا مختصر کرسکیں اس پر…
مرزا ناصر احمد: نہیں، یعنی اگر آپ آج ختم کرنا چاہتے ہیں تو میری طرف سے…
جناب یحییٰ بختیار: میرے بس کی بات نہیں ہے…
مرزا ناصر احمد: جی۔
جناب یحییٰ بختیار: میرے بس کی بات نہیں ہے…
مرزا ناصر احمد: جی۔
جناب یحییٰ بختیار: نہ میں چاہتاہوں کہ میرے جو سوالات ہیں، مجھ سے پوچھے گئے ہیں…
مرزا ناصر احمد: جی،جی۔
931جناب یحییٰ بختیار: تاکہ میں آپ سے پوچھوں… میں آپ سے Request (درخواست ) کررہا ہوں۔
مرزا ناصر احمد: جو، جو پہلے پوچھے جاچکے ہیں…
جناب یحییٰ بختیار: ہاںجی۔
مرزا ناصر احمد: میراخیال تھا کہ وہ پہلے ختم ہوجائیں۔
جناب یحییٰ بختیار: ہاں جی، جتنے Brief کرسکیں آپ…
مرزا ناصر احمد: ہاں، ہاں، میں انشاء اللہ…
جناب یحییٰ بختیار: ہاں، یہ … تاکہ کوئی چیز رہ نہ جائے بیچ میں ایسی وہ…
مرزا ناصر احمد: جی،جی۔ (Pause)
یہ ایک سوال کی بنیاد رکھی گئی تھی ’’نہج المصیلی‘‘ حضرت خلیفہ ثانی کی کتاب کے اوپر: کہ ’’فرق آپ کرتے ہیں دوسرے کے ساتھ‘‘ یعنی اپنی علیحدگی پسند طبیعت ہے۔ تو وہاں فقرہ یہ ہے:
’’دنیا کے معاملات میں ہم دوسروں کے ساتھ ایک ہیں۔ لیکن دین کے معاملہ میں فرق ہے۔‘‘ تو وہ تو فرقے فرقے کا فرق ہے۔ یہ ہے حوالہ۔ تو اس پر کوئی اعتراض والی بات مجھے نظر نہیں آئی۔ اس کے بعد ایک ہے ’’الفضل‘‘ ۱۳؍جنوری ۱۹۴۴ء اس میں ہمیں کوئی قابل اعتراض بات نہیں ملی۔
 

ام ضیغم شاہ

رکن عملہ
منتظم اعلی
ناظم
مہمان
رکن ختم نبوت فورم
پراجیکٹ ممبر
آدم ّ کی زمانہ سےبہنے والا ماء مطلق بعثت محمدی ﷺ میں مزید نور کو بڑھاکر بہنے لگا اور اس پانی کی مثال ان دو دریاؤں کی طرح ہے جو آپس میں نہیں مل سکتے اسی طرح مرزابھڑیے کا لبادہ اوڑھ کر اسلام کہلانے کا اہل کیسے ہو سکتا ہےجبکہ اس کے عقائد فاسد ہوں ۔ اور وہ غلاظت میں لتھڑا ہوا ہو ایسا ممکن ہی نہیں محال ہے ۔ یہ مرزائی چاہے ایڈھی چوٹی کا زور لگا دیں ۔کوا ہمیشہ کالا ہی رہے گا ۔ اور تاقیامت سب گنہگار اسی نور محمدی ﷺ سے منور بھی ہوتے رہیں گے ، ان شاءاللہ
 

محمدابوبکرصدیق

ناظم
پراجیکٹ ممبر
بیشک
 
Top