• Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے طریقہ کے لیے فورم کے استعمال کا طریقہ ملاحظہ فرمائیں ۔ پھر بھی اگر آپ کو فورم کے استعمال کا طریقہ نہ آئیے تو آپ فورم منتظم اعلیٰ سے رابطہ کریں اور اگر آپ کے پاس سکائیپ کی سہولت میسر ہے تو سکائیپ کال کریں ہماری سکائیپ آئی ڈی یہ ہے urduinملاحظہ فرمائیں ۔ فیس بک پر ہمارے گروپ کو ضرور جوائن کریں قادیانی مناظرہ گروپ
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے لیے آپ کو اردو کی بورڈ کی ضرورت ہوگی کیونکہ اپ گریڈنگ کے بعد بعض ناگزیر وجوہات کی بنا پر اردو پیڈ کر معطل کر دیا گیا ہے۔ اس لیے آپ پاک اردو انسٹالر کو ڈاؤن لوڈ کر کے اپنے سسٹم پر انسٹال کر لیں پاک اردو انسٹالر

مرزا غلام قادیانی کا خاندان اور قوم

خادمِ اعلیٰ

رکن عملہ
ناظم
رکن ختم نبوت فورم
پراجیکٹ ممبر
مرزا غلام قادیانی کا خاندان اور قوم


اپنےخاندان کا تعارف مرزا غلام قادیانی نے یوں کروایا کہ :.
" اب میرے سوانح اس طرح پر ہیں کہ میرا نام غلام احمد ، میرے والد کا نام غلام مرتضیٰ ، اور دادا صاحب کا نام عطا محمد اور میرے پردادا صاحب کا نام گل محمد تھا ۔ اور جیسا کہ بیان کیا گیا ہے کہ ہماری قوم مغل برلاس ہے ۔ اور میرے بزرگوں کے پرانے کاغذات سے جو اب تک محفوظ ہیں معلوم ہوتا ہے کہ وہ اس ملک میں سمرقند سے آئے تھے ۔۔۔ " ( روحانی خزائن جلد 13 صفحات 162 تا 163 حاشیہ )

ایک اور جگہ یوں لکھا کہ :.
" ہمارے خاندان کی قومیت ظاہر ہے اور وہ یہ ہے کہ قوم کے برلاس مغل ہیں ، اور ہمیشہ اس خاندان کے اکابر امیر اور والیان ملک رہے ہیں وہ سمرقند سے کسی تفرقہ کی وجہ سے بابر بادشاہ کے وقت پنجاب میں آئے ۔۔۔۔" ( روحانی خزائن جلد 15 صفحہ 273 حاشیہ )

پھر مرزا نے اپنی قوم بدلتے ہوئے یوں لکھا کہ :.
" ان تمام کلمات الہیہ سے ثابت ہوتا ہے کہ اس عاجز کا خاندان دراصل فارسی ہے نہ مغلیہ ۔ نہ معلوم کس غلطی سے مغلیہ خاندان کے ساتھ مشہور ہوگیا ۔۔۔۔ " ( روحانی خزائن جلد 22 صفحہ 81 حاشیہ )

یہ فارسی والا دھوکہ دینے کی ضرورت مرزا غلام قادیانی کو اس لیئے پیش آئی کہ اس نے سورہ الجمعہ کی آیات میں تحریف معنوی کرکے یہ دعویٰ کیا تھا کہ ان آیات میں یہ بیان ہوا ہے کہ نعوذبالله آنحضرت صلی الله علیہ وسلم کا دنیا میں ایک اور ظہور ہونا ہے جو ایک فارسی شخص کی صورت میں ہوگا ، تو اب مرزا ٹھہرا مغل برلاس ( چینی یا منگول ) تو اس نے حسب عادت یہ جھوٹ بولا کہ میرے خدا نے مجھے بتایا ہے کہ توں فارسی ہے ، اب مرزا قادیانی کو پتہ تھا کہ اس کی خاندانی دستاویزات تو یہ بتاتی ہیں کہ وہ مغل برلاس ہے
جیسا کہ وہ خود اقرار بھی کرتا ہے تو اس نے یہ اضافہ بھی کر دیا کہ :.
" بہرحال جو کچھ خدا نے ظاہر فرمایا ہے وہی درست ہے انسان کی ادنیٰ سی لغزش سے غلطی میں پڑ سکتا ہے مگر خدا سہو اور غلطی سے پاک ہے " ( روحانی خزائن جلد 22 صفحہ 81 حاشیہ )

لیکن مرزا نے یہ نہیں بتایا کہ اس کے پاس کیا قطعی دلیل ہے جس نے اسے یہ بتایا کہ تیری قوم مغل برلاس نہیں بلکہ فارسی ہے وہ اس کا خدا یلاش کالو کالا ہی تھا یا کوئی اور ؟
اور نہ اس کے پاس کوئی ثبوت تھا مرزا کے پاس اپنے فارسی ہونے کا تو اس نے یہ اقرار نہایت صراحت کے ساتھ کیا کہ :.
" ہاں میرے پاس فارسی ہونے کے لیئے بجز الہام الہی کے اور کچھ ثبوت نہیں " ( روحانی خزائن جلد 17 صفحہ 116 )

یہی نہیں حسب ضرورت مرزا غلام قادیانی چینی نسل سے ہونے کا دعویٰ بھی کرتا رہا ،چنانچہ وہ اپنے آپ کو خاتم الخلفاء ثابت کرنے کے چکر میں شیخ ابن عربی رحمتہ الله علیہ کے حوالے سے لکھتا ہے کہ :.
" حضرت محی الدین ابن العربی لکھتے ہیں کہ خاتم الخلفاء صینی الاصل ہوگا یعنی مغلوں میں سے اور وہ جوڑہ یعنی توام پیدا ہوگا ۔ پہلے لڑکی نکلے گی بعد اس کے وہ پیدا ہوگا ۔ ایک ہی وقت میں اسی طرح میری پیدائش ہوئی کہ جمعہ کی صبح کو بطور توام میں پیدا ہوا ۔ اول لڑکی اور بعدہ میں پیدا ہہوا ۔ نہ معلوم کہ یہ پیشگوئی کہاں سے ابن عربی نے لی تھی جو پوری ہوگئی " ( روحانی خزائن جلد 20 صفحہ 34 )

لیجیئے اب مرزا یہ تسلیم کر بیٹھا کہ مغل اصل میں چینی نسل ہے فارسی نہیں ۔ لیکن بعد میں مرزا کو اپنی غلطی کا احساس ہوا تو پھر شیخ ابن عربی کی یہی بات ایک اور کتاب میں بایں الفاظ دوبارہ نقل کی کہ " اس پیشگوئی کو شیخ محی الدین ابن عربی نے اپنی کتاب فصوص میں لکھا ہے اور لکھا ہے کہ وہ صینی الاصل ہوگا " لیکن اس بار اس پر حاشیہ لکھا اور یہ نیا بیان جاری کیا کہ :.
" اس سے مطلب یہ ہے کہ اس کے خاندان میں تُرک کا خون ملا ہوگا ہمارا خاندان جو اپنی شہریت کے لحاظ سے مغلیہ خاندان کہلاتا ہے اس پیشگوئی کا مصداق ہے کیونکہ اگرچہ سچ وہی ہے کہ جو خدا نے فرمایا کہ یہ خاندان فارسی الاصل ہے مگر یہ تو یقینی اور مشہود و محسوس ہے کہ اکثر مائیں اور دادیاں ہماری مغلیہ خاندان سے ہیں اور وہ صینی الاصل ہیں یعنی چین کی رہنے والی " ( روحانی خزائن جلد 22 صفحہ 209 حاشیہ )

لیجئے اب مرزا غلام قادیانی باپ کی طرف سے مغل ، ماوُں اور دادیوں کی طرف سے چینی اور اپنے خدا کی طرف سے فارسی بن گیا ہے ۔

پھر مرزا قادیانی کو مہدی بننے کے چکر میں سید ہونے کا شوق بھی للچایا تو یوں لکھا کہ :.
" جیسا کہ ظاہر کے طور پر سنا گیا ہے کہ میں باپ کے لحاظ سے قوم مغل کا ہوں مگر بعض دادیاں میری سادات میں سے تھیں " ( روحانی خزائن جلد 21 صفحہ 363 )

چلیں پہلے بعض دادیاں چینی نسل سے تھیں تو مرزا جی چینی بن گئے ، اب بعض دادیاں سادات سے ہیں تو سید بن گئے ۔ مزید ملاخط فرمائیں :.
" اور میں اپنے خاندان کی نسبت کئی دفعہ لکھ چکا ہوں کہ وہ ایک شاہی خاندان ہے اور بنی فارس اور بنی فاطمہ کے خون سے معجون مرکب ہے " ( روحانی خزائن جلد 15 صفحہ 286 تا 287 )

اور پھر یہ شعر لکھ کر سارا جھنجھٹ ہی ختم کر دیا کہ :.
" میں کبھی آدم ہوں کبھی موسیٰ کبھی یعقوب ہوں
نیز ابراہیم ہوں نسلیں ہیں میری بے شمار "
( روحانی خزائن جلد 21 صفحہ 133 )

ہم مرزا غلام قادیانی کے ان تمام بیانات پر اس کے بیٹے اور دوسرے مرزائی خلیفہ مرزا بشیر الدین محمود کی ایک بات پیش کرتے ہیں ، مرزا محمود نے اپنی طرف سے قرآن کریم کا ترجمہ کیا جس کا نام تفسیر صغیر رکھا جو کےتحریف معنوی کا کامل نمونہ ہے ۔

لیں جی بیٹے نے باپ کو زنیم ثابت کر دیا ۔
 
Top