• Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے طریقہ کے لیے فورم کے استعمال کا طریقہ ملاحظہ فرمائیں ۔ پھر بھی اگر آپ کو فورم کے استعمال کا طریقہ نہ آئیے تو آپ فورم منتظم اعلیٰ سے رابطہ کریں اور اگر آپ کے پاس سکائیپ کی سہولت میسر ہے تو سکائیپ کال کریں ہماری سکائیپ آئی ڈی یہ ہے urduinملاحظہ فرمائیں ۔ فیس بک پر ہمارے گروپ کو ضرور جوائن کریں قادیانی مناظرہ گروپ
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے لیے آپ کو اردو کی بورڈ کی ضرورت ہوگی کیونکہ اپ گریڈنگ کے بعد بعض ناگزیر وجوہات کی بنا پر اردو پیڈ کر معطل کر دیا گیا ہے۔ اس لیے آپ پاک اردو انسٹالر کو ڈاؤن لوڈ کر کے اپنے سسٹم پر انسٹال کر لیں پاک اردو انسٹالر

مرزا غلام قادیانی کس مسیح کا مثیل تھا ؟

خادمِ اعلیٰ

رکن عملہ
ناظم
رکن ختم نبوت فورم
پراجیکٹ ممبر
دوستو ! مرزائی اور مربی حضرات اکثر یہ کہتے سنے گئے ہیں کہ مرزا غلام قادیانی تو مثیل مسیح ہے تو آؤ آج ہم آپ لوگوں کو بتاتے ہیں کہ مرزا غلام قادیانی کس مسیح کا مثیل ہے ۔

یہ بات اپنی جگہ حقیقت ہے کہ مرزا غلام قادیانی نے احادیث میں تحریف معنوی کرکے یہ کہا کہ آںحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے جو حضرت مسیح بن مریم علیھما اسلام کی آسمان سے نازل ہونے کی خبر دی ہے اس سے ایک مثیل مسیح مراد ہے اور وہ مثیل میں ہوں ، لیکن دوسری طرف اس نے حضرت مسیح علیہ اسلام کا تعارف کچھ یوں کرایا ہے ۔

" مسیح تو صرف ایک معمولی سا نبی تھا ، ہاں وہ بھی کروڑہا مقربوں میں سے ایک تھا مگر اس عام گروہ میں سے ایک تھا اور معمولی تھا اس سے زیادہ نہ تھا بس اس سے دیکھ لو کہ انجیل میں لکھا ہے کہ وہ یحییٰ نبی کا مرید تھا اور شاگردوں کی طرح اصطباغ پایا ۔ وہ ( یعنی عیسیٰ علیہ اسلام ) صرف ایک خاص قوم کے لئے آیا اور افسوس کہ اس کی ذات سے دنیا کو کوئی بھی روحانی فائدہ نہ پہنچ سکا اور ایک ایسی نبوت کو نمونہ دنیا میں چھوڑ گیا جس کا ضرر اس کے فائدے سے زیادہ ثابت ہوا اور اس کے آنے سے ابتلاء اور فتنہ بڑھ گیا " ( خزائن جلد 8 صفحہ 308 )

ایک اور جگہ لکھتا ہے کہ ۔:

" ایک دفعہ مجھے ایک دوست نے صلاح دی کہ زیابیطس کے لئے افیون مفید ہوتی ہے پس علاج کی غرض سے مضائقہ نہیں کہ افیون شروع کر دی جائے ، میں نے جواب دیا کہ آپ نے مہربانی کی کہ ہمدردی فرمائی لیکن اگر میں زیابیطس کے لئے افیون کھانے کی عادت کر لوں تو میں ڈرتا ہوں کہ لوگ ٹھٹھا کرکے یہ نہ کہیں کہ پہلا مسیح تو شرابی تھا اور دوسرا افیونی "
( خزائن جلد 19 صفحات 434 تا 435 )

مزید لکھتا ہے کہ

" عیسائیوں نے آپ کے بہت سے معجزات لکھے ہیں ۔ مگر حق بات یہ ہے کہ آپ سے کوئی معجزہ نہیں ہوا ۔ اور اس دن سے آپ نے معجزہ مانگنے والوں کو گندی گالیاں دیں اور انکو حرام کی اولاد ٹھہرایا ۔ اسی روز سے شریفوں نے آپ سے کنارہ کیا اور نہ چاہا کہ معجزہ مانگ کر حرامکار اور حرام کی اولاد بنیں " ( خزائن جلد 11 صفحات 290 تا 291 حاشیہ )

اور ایک جگہ لکھا کہ ۔:

" اور آپ ( یعنی مسیح علیہ اسلام : ناقل ) کے ھاتھوں میں سوائے مکروفریب کے کچھ نہیں تھا " ( خزائن جلد 11 صفحہ 291 حاشیہ )

پھر لکھتا ہے کہ ۔:

" ہماری تو یہ سمجھ میں نہیں آتا یہ لوگ اس عیسیٰ کو اتار کر کریں گے کیا ؟ آخر ان کے قویٰ تو وہی ہوں گے جو پہلے تھے ، پہلے کیا کِیا تھا جو اب کریں گے ، ایک زلیل سی معدودے چند ایک قوم تھی ان کی بھی اصلاح نہیں ہوئی ۔ لکھا ہے کہ ایک دفعہ ان سے پانچ سو آدمی مرتد ہوگئے تھے یہ لوگ اگر حضرت موسیٰ کے دربار میں آنے کی امید رکھتے تو کچھ موزوں بھی تھا کیونکہ وہ صاحب عظمت اور جبروت تو تھے ان میں شجاعت بھی تھی اب یہ عیسیٰ کے پیچھے پڑے ہوئے ہیں پھر مشکل یہ ہے کہ عادت کا جانا محال ہے ان کو مار کھانے اور بزدلی کی عادت ہوگئی تھی وہ اگر دجال سے جنگ کریں تو کس طرح ؟ " ( ملفوظات جلد 3 صفحہ 210 تا 211 )

اللہ کے نبی حضرت عیسیٰ علیہ اسلام کے بارے میں مرزا غلام قادیانی کے خیالات ملاخط ہوں :۔


" ایک دفعہ حضرت عیسیٰ زمین پر آئے تھے تو اس کا نتیجہ یہ ہوا تھا کہ کئی کروڑ لوگ مشرک دنیا میں ہوگئے ۔ دوبارہ آکر کیا بنائیں گے کہ لوگ ان کے آنے کی خواہشمند ہیں " ( اخبار بدر ۔ قادیان ، مورخہ 9 مئی 1907ء جلد 6 نمبر 19 صفحہ 5 )

" جو شخص کشمیر سری نگر محلہ یار خان میں مدفون ہے اس کو ناحق آسمان پر بٹھایا گیا ۔ کس قدر ظلم ہے ۔ خدا تو بپاندی اپنے وعدوں کے ہر چیز پر قادر ہے لیکن ایسے شخص کو کسی طرح دوبارہ دنیا میں نہیں لاسکتا جس کے پہلے فتنے نے ہی دنیا کو تباہ کردیا ہے " ( خزائن جلد 18 صفحہ 235 )

" یورپ کے لوگوں کو جس قدر شراب نے نقصان پہنچایا ہے اس کا سبب تو یہ تھا کہ عیسیٰ علیہ اسلام شراب پیا کرتے تھے شاید کسی بیماری کی وجہ سے یا پرانی عادت کی وجہ سے " ( خزائن جلد 19 صفحہ 71 حاشیہ )

اور مرزا غلام قادیانی کی یہ تحریر غور سے پڑھیں ۔

" بلکہ مسیح کے معجزات اور پیشگوئیوں پر جس قدر اعتراض اور شکوک پیدا ہوتے ہیں میں نہیں سمجھتا کہ کسی اور نبی کے خوارق یا پیش خبریوں میں کبھی ایسے شبہات پیدا ہوئے ہوں کیا تالاب کا قصہ مسیحی معجزات کی رونق دور نہیں کرتا ؟ اور پیشگوئیوں کا حال اس سے بھی زیادہ تر ابتر ہے کیا یہ بھی کچھ پیشگوئیاں ہیں کہ زلزلے آئیں گے مری پڑے گی لڑائیاں ہوں گی قحط پڑیں گے اور اس سے زیادہ تر قابل افسوس امر یہ ہے کہ جس قدر مسیح کی پیشگوئیاں غلط نکلیں اِس قدر صحیح نہ نکل سکیں " ( خزائن جلد 3 صفحہ 106 )

اور مرزا غلام قادیانی نے نہایت صراحت کے ساتھ لکھا تھا :۔

" میری زندگی کو ابن مریم سے اشد مشابہت ہے " ( خزائن جلد 3 صفحہ 192 )

تو یہ مرزا کا وہ مسیح جس کا مثیل ہونے کا وہ مدعی ہے ، ایک معمولی انسان ، شرابی ، جس کی ذات سے دنیا کو کوئی روحانی فائدہ نہ ہوا ، جو ایسی نبوت چھوڑ گیا جس کا نقصان اس کے فائدہ سے زیادہ ہوا ، جس سے کوئی معجزہ صادر نہیں ہوا ، اس کے ھاتھ میں مکروفریب کے سوا کچھ نہیں تھا ، جس سے ایک زلیل سی قوم کی اصلاح نہ ہوئی ، جو بزدل تھا ، لوگوں کو مشرک بنایا ، جس کی پیشگوئیاں یہ تھیں کہ زلزلے آئیں گے قحط پڑیں گے مری پڑے گی اور پیشگوئیاں بھی زیادہ تر جھوٹی نکلیں ، اگر غور کیا جائے تو مرزا کا یہ دعویٰ سو فیصد درست ہے کہ وہ اِس مسیح کا مثیل ہے ، مرزا کی ذات سے بھی دنیا کو کوئی روحانی فائدہ حاصل نہ ہوا بلکہ مادی فائدہ بھی نہ ہوا ، اس کی بناسپتی نبوت نے کسی کی اصلاح کیا کرنی تھی الٹا مسلمانوں کو کافر بنا گیا ، مکروفریب کا ماہر تھا ، بزدل اتنا کہ قتل کے خوف سے انگریز حکومت سے صوبہ پنجاب سے بھی باہر نہ نکلا ، اور اسی خوف سے مکہ و مدینہ نہ گیا ، زلزلوں اور طاعوں وغیرہ کی پیشگوئیاں کیا کرتا تھا ، اس مثیل کی تو تقریباَ ساری پیشگوئیاں جھوٹی نکلیں اور ٹانک وائن نامی شراب تو اپنی مریدوں کو خط لکھ کر منگوایا کرتا تھا ۔
 
Top