• Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے طریقہ کے لیے فورم کے استعمال کا طریقہ ملاحظہ فرمائیں ۔ پھر بھی اگر آپ کو فورم کے استعمال کا طریقہ نہ آئیے تو آپ فورم منتظم اعلیٰ سے رابطہ کریں اور اگر آپ کے پاس سکائیپ کی سہولت میسر ہے تو سکائیپ کال کریں ہماری سکائیپ آئی ڈی یہ ہے urduinملاحظہ فرمائیں ۔ فیس بک پر ہمارے گروپ کو ضرور جوائن کریں قادیانی مناظرہ گروپ
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے لیے آپ کو اردو کی بورڈ کی ضرورت ہوگی کیونکہ اپ گریڈنگ کے بعد بعض ناگزیر وجوہات کی بنا پر اردو پیڈ کر معطل کر دیا گیا ہے۔ اس لیے آپ پاک اردو انسٹالر کو ڈاؤن لوڈ کر کے اپنے سسٹم پر انسٹال کر لیں پاک اردو انسٹالر

مرزا قادیانی کا دعوی نبوت اور اس کے کفر پر پوری امت کا اجماع

ساجد خان نقشبندی

رکن ختم نبوت فورم
%% مرزا قادیانی کا دعوی نبوت اور اس کے کفر پر پوری امت کا اجماع %%
:: ساجد خان نقشبندی ::
ملا علی قاری الحنفی رحمہ اللہ (المتوفی 1014ھ) لکھتے ہیں :
دعوی النبوة بعد نبینا ﷺ کفر بالاجماع
(منح الروض الازھر المعروف شرح فقہ الاکبر،ص451،دارالبشائر الاسلامیہ بیروت)
ہمارے نبی ﷺ کے بعد نبوت کا دعوی کرنا بالاجماع کفر ہے
اب ذرا مرزا قادیانی کی طرف سے نبوت کے دعوے ملاحظہ فرمالیں:
اب ظاہر ہے کہ ان الہامات میں میری نسبت بار با ر بیان کیا گیا ہے کہ یہ خدا کا فرستادہ خدا کا مامور خدا کا امین اور خدا کی طرف سے آیا ہے جو کچھ کہتا ہے اس پر ایمان لاو¿ اور اس کا دشمن جہنمی ہے ۔
( آنجام آتھم مندرجہ روحانی خزائن،ج11،ص62،الشرکة الاسلامیہ ربوہ)
جو مجھے نہیں مانتا وہ خدا او ر رسول کو بھی نہیں مانتا کیونکہ میری نسبت خدا و رسول کی پیشنگوئی موجود ہے ۔
(حقیقت الوحی ،ص163)
اوائل میں میرا یہی عقیدہ تھا کہ مجھ کو مسیح ابن مریم سے کیا نسبت ہے وہ نبی ہے اور خدا کے بزرگ مقربین میں سے ہیں اور اگر کوئی امیر میری فضیلت کی نسبت ظاہر ہوتا تو میں اس کو جزئی فضیلت قرار دیتا تھا مگر بعد میں جو خدا تعالی کی وحی بارش کی طرح میرے پر نازل ہوئی اس نے مجھے اس عقیدے پر قائم نہ رہنے دیا اور صریح طور پر نبی کا خطاب مجھے دیا گیا ۔۔۔ میں خدا تعالی کی ۳۲ تئیس برس کی متواتر وحی کا کیونکر رد کرسکتا ہوں میں اس کی اس پاک وحی پر ایسا ہی ایمان لاتا ہوں جیسا کہ ان تمام وحیوں پر ایمان لاتا ہوں جومجھ سے پہلے ہوچکی ہیں ۔(حقیقت الوحی،ص149,150)
ایک صاحب پر ایک مخالف کی طرف سے یہ اعتراض پیش ہوا کہ جس سے تم نے بیعت کی ہے وہ نبی اور رسول ہونے کا دعوی کرتا ہے اور اس کا جواب محض انکار کے الفاظ سے دیاگیا حالانکہ ایسا جواب صحیح نہیں حق یہ ہے کہ خدا تعالی کی وہ پاک وحی جو میرے پر نازل ہوئی اس میں ایسے لفظ رسول اور مرسل اور نبی کے موجود ہیں نہ ایک دفعہ بلکہ صدہا دفعہ۔۔۔۔ھو الذی ارسل رسولہ بالھدی و دین الحق لیظھرہ علی الدین کلہ ۔۔اس میں صاف طور پر اس عاجز کو رسول کہہ کر پکارا گیا ہے ۔۔محمد رسول اللہ والذین معہ اشدآءعلی الکفار رحماءبےنھم
اس وحی الٰہی میں میرا نام محمد رکھا گیا ہے اور رسول بھی ۔ ( ایک غلطی کا ازالہ مندرجہ مجموعہ اشتہارات،ج2،ص523،ضیاءالاسلام پریس ربوہ)
استغفر اللہ اس عبارت میں اس بدبخت ملعون کا کفر ننگا ناچ رہا ہے اب فیصلہ آپ پر ۔۔۔۔!!!!
001.jpg 002.jpg 003.jpg 004.jpg 005.jpg 006.jpg 007.jpg 008.jpg 009.jpg
 
Top