اگرتجھے پیدا نہ کرتا
" لولاک لما خلقت الافلاک* اگر میں تجھے پیدا نہ کرتا تو آسمانوں کو پیدا نہ کرتا۔ "
(روحانی خزائن جلد 22 حقِیقۃُالوَحی صفحہ 102)
سب جانتے ہیں کہ یہ حدیث قدسی ہے اوراس کے مصداق صرف اور صرف حضور نبی کریم ﷺ ہیں جبکہ ملعون مرزا قادیانی اس حدیث کو اپنے اوپر منطبق کرتا ہے ۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ مرزا قادیانی کو مخاطب کر کے فرماتا ہے کہ اے مرزا، اگر میں تجھے پیدا نہ کرتا توآسمان و زمین اور جو کچھ اس میں ہے ، کچھ پیدا نہ کرتا ۔ اس کا لازمی نتیجہ یہ ہے کہ دنیا میں جس قدر انبیائے کرام اور اولیائے عظام تشریف لائے اور انہیں مراتب عالیہ عنایت ہوئے ، یہ سب مرزا قادیانی کے طفیل سے ہوا ۔ یعنی تمام انبیاء اور اولیاء مرزا قادیانی کے طفیلی اور زلہ رہا ہیں ۔ قادیانی عقیدہ کے مطابق اس میں حضور سرور عالم ﷺ بھی شامل ہیں (نعوذ باللہ)