• Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے طریقہ کے لیے فورم کے استعمال کا طریقہ ملاحظہ فرمائیں ۔ پھر بھی اگر آپ کو فورم کے استعمال کا طریقہ نہ آئیے تو آپ فورم منتظم اعلیٰ سے رابطہ کریں اور اگر آپ کے پاس سکائیپ کی سہولت میسر ہے تو سکائیپ کال کریں ہماری سکائیپ آئی ڈی یہ ہے urduinملاحظہ فرمائیں ۔ فیس بک پر ہمارے گروپ کو ضرور جوائن کریں قادیانی مناظرہ گروپ
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے لیے آپ کو اردو کی بورڈ کی ضرورت ہوگی کیونکہ اپ گریڈنگ کے بعد بعض ناگزیر وجوہات کی بنا پر اردو پیڈ کر معطل کر دیا گیا ہے۔ اس لیے آپ پاک اردو انسٹالر کو ڈاؤن لوڈ کر کے اپنے سسٹم پر انسٹال کر لیں پاک اردو انسٹالر

منطق

aliali

رکن ختم نبوت فورم
منطق:
نطق کا مصدر میمی ہےاس کے معنی "بولی اور گفتگو"ہے جیسے کے قرآن میں اس کا استعمال کیا گیا ہے"و علمناہ منطق الطیر"
اور اصطلاح میں منطق ایک فن ہے جو مناظرے میں آداب گفتگو اور اصول گفتگو کو متعین کرتاہے
اور اس کی غایت یہ ہے کہ انسان کی سمجھ خطا سے بچ سکے۔یا یوں بھی کہا جاسکتا ہےکہ ہر علم کی حدود ہیں اور اس کی حد یہ ہے کہ نفس طریقہ استدلال اور ترتیب مقدمات میں جو غلطی ہوتی ہےاس کی اصلاح ہو سکے۔۔۔۔جاری ہے
 

مبشر شاہ

رکن عملہ
منتظم اعلی
پراجیکٹ ممبر
منطق کی لغت کے بارے ایک تحقیق

مَنْطِق {مَن + طِق} (عربی)
ن ط ق، مَنْطِق
عربی زبان میں ثلاثی مجردکے باب سے مشتق اسم ہے۔ اردو میں اپنے اصل معنی و ساخت کے ساتھ بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ 1707ء کو "کلیات ولی" میں مستعمل ملتا ہے۔
اسم کیفیت (مؤنث - واحد)
واحد غیر ندائی: مَنْطِقیں {مَن + طِقیں (ی مجہول)}
جمع غیر ندائی: مَنْطِقوں {مَن + طِقوں (و مجہول)}
معانی
1. گویائی، گفتگو، بات چیت، بول چال، لہجہ، تلفظ، زبان۔
"جہاں زورِ بیان اور جوشِ بیان اور منطق کی بات آئی قاری کا عدم یقین اور بھی زور مارنے لگتا ہے۔"، [1]
2. مصاحت، خوش کلامی، طلاقت لسانی، معقول اور موثر گفتگو۔ (ماخوذ فرہنگ آصفیہ، نوراللغات)
3. وہ اصول جو ذہن کو خطائے فکر سے بچاتے ہیں صحیح فکر سکھانے والا علم، علمی دلیلوں سے استدلال کے قاعدوں اور ضابطوں کا علم۔
"کیا سبب ہے ہم عام انسان اپنے عزیزوں اور قربیوں کی موت پر بے حال ہو جاتے ہیں منطق اس کا جواب نہیں دے پائی۔"، [2]
4. دلیل و حجت سے استدلال کرنا۔
"خلیج میں فتح کی شہرت کے باوجود کسی بھی منطق سے یہ بات ممکن دکھائی نہیں دیتی کہ امریکہ دینا پر اپنی حاکمیت قائم کر سکے گا۔"، [3]
انگریزی ترجمہ
an oration; eloquence; logic, reasoning
مترادفات
نُطْق، گُفْتَگُو، بات،
مرکبات
مَنْطِقُ الطَّیر، مَنْطِقِ اِلٰہی، مَنْطِق آمیز، مَنْطِق باز، مَنْطِق پَرَسمت، مَنْطِقِ طَبِیعی، مَنْطِقِ عَقْلِیَہ، مَنْطِقِ قِیاسی، مَنْطِق گَزِیدَہ
حوالہ جات

  1. ↑ ( 1979ء، اثبات و نفی، 113 )
  2. ↑ ( 2000ء، وفا کر چلے، 433 )
  3. ↑ ( 1991ء، نیا عالمی نظام اور پاکستان 20 )
 
Top