• Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے طریقہ کے لیے فورم کے استعمال کا طریقہ ملاحظہ فرمائیں ۔ پھر بھی اگر آپ کو فورم کے استعمال کا طریقہ نہ آئیے تو آپ فورم منتظم اعلیٰ سے رابطہ کریں اور اگر آپ کے پاس سکائیپ کی سہولت میسر ہے تو سکائیپ کال کریں ہماری سکائیپ آئی ڈی یہ ہے urduinملاحظہ فرمائیں ۔ فیس بک پر ہمارے گروپ کو ضرور جوائن کریں قادیانی مناظرہ گروپ
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے لیے آپ کو اردو کی بورڈ کی ضرورت ہوگی کیونکہ اپ گریڈنگ کے بعد بعض ناگزیر وجوہات کی بنا پر اردو پیڈ کر معطل کر دیا گیا ہے۔ اس لیے آپ پاک اردو انسٹالر کو ڈاؤن لوڈ کر کے اپنے سسٹم پر انسٹال کر لیں پاک اردو انسٹالر

موضوع۔ محمول اور ان کے درمیان نسبت

aliali

رکن ختم نبوت فورم
دو چیزیں کے الگ الگ تصورات جن کو مثبت یا منفی رشتے کے ذریعے ہم مربوط کرتے ہیں ۔(یعنی جوڑتے ہیں)ان میں سے ایک کو موضوع ،دوسرے کو محمول کہتے ہیں اور ان کے مجموعے کو مع اپنی نسبت مثبت و منفی کے قضیہ کہا جاتا ہے۔
موضوع:وہ منفرد تصور جس کے بارے میں کوئی خبر دی جا رہی ہے، جو جملہ کا موضوع ہے، مثلا یہکہ۔ آدمی بولتا ہے۔اسمیں آدمی جملےکا مقصود ہے اوریہی اس جملے کا موضوع ہے
محمول:
موضوع کے متعلق جو بات بتائی جاری ہے ، جیسے اس جملے میں ۔بولتا ہے۔یہ اس جملے کا محمول ہے
علم نحو میں موضوع کو مبتدا اور محمول کو خبر کہا جاتا ہے اور ان کو مسند الیہ اور مسند بھی کہا جاتا ہے۔
قضیہ : پورا جملہ جس میں موجبہ اور سالبہ کی نسبت ہوتی ہے اس کو قضیہ کہا جاتا ہے۔جیسے سورج نکلا ہے۔ اس میں سورج موضوع اور نکلا محمول ہے اور لفظ 'ہے' نسبت ہے اس میں اثبات ہے اس لیے یہ موجبہ ہے
ایسے ہی ۔برتن گرم نہیں ہے۔اسمیں گرم نہیں ہونے کی خبر دی جا رہی ہے اس وجہ سے اس کو سالبہ کہا جاتا ہے۔
لفظ "ہے"اس کو نسبت کہا جاتا ہے۔نفی اوراثبات کا تعلق اسی سے ہوتا ہے۔
مقالے کو اس مثال سے سمجھ لیں۔
محمد صلی اللہ علیہ وسلم۔ خاتم النبیین۔اس میں محمد صلی اللہ علیہ وسلم موضوع ہیں اور خاتم النبیین محمول ہے اور اس میں محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے خاتم النبیین کا اثبات کیا ہے اسکو موجبہ کہا جاتا ہے یعنی محمد صلی اللہ علیہ وسلم آخری نبی ہیں۔جاری ہے
 
Top