• Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے طریقہ کے لیے فورم کے استعمال کا طریقہ ملاحظہ فرمائیں ۔ پھر بھی اگر آپ کو فورم کے استعمال کا طریقہ نہ آئیے تو آپ فورم منتظم اعلیٰ سے رابطہ کریں اور اگر آپ کے پاس سکائیپ کی سہولت میسر ہے تو سکائیپ کال کریں ہماری سکائیپ آئی ڈی یہ ہے urduinملاحظہ فرمائیں ۔ فیس بک پر ہمارے گروپ کو ضرور جوائن کریں قادیانی مناظرہ گروپ
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے لیے آپ کو اردو کی بورڈ کی ضرورت ہوگی کیونکہ اپ گریڈنگ کے بعد بعض ناگزیر وجوہات کی بنا پر اردو پیڈ کر معطل کر دیا گیا ہے۔ اس لیے آپ پاک اردو انسٹالر کو ڈاؤن لوڈ کر کے اپنے سسٹم پر انسٹال کر لیں پاک اردو انسٹالر

میعار نبوت نمبر24: نبی اپنے دعویٰ کی بنیاد کسی پہلے نبی کی وفات پر نہیں رکھتا۔

ام ضیغم شاہ

رکن عملہ
منتظم اعلی
ناظم
مہمان
رکن ختم نبوت فورم
پراجیکٹ ممبر
انبیاءاپنے دعویٰ کی بنیاد کسی پہلے نبی کی وفات پر نہیں رکھتا۔

جن سے یہ کائنات بنی ہے اور انبیاء کرامؑ کی بعثت کا سلسلہ شروع ہوا ہے ، ایسا کبھی نہیں ہوا کہ کسی سچے نبی نے اپنے صداقت کی بنیاد پہلے نبی کی صداقت پر رکھی ہو اور کہا ہو کہ چوں کہ فلاں نبی فوت ہوچکے ہیں اس لیے میں نبی ہوں ۔معلوم ہو ا کہ ایسا دعویٰ کرنا میعار نبوت بن ہی نہیں سکتا ۔ مرزا غلام احمد کی عجیب منطق ہے کہ پہلے اس نے حضرت عیسیٰ بن مریم ؑ کی وفات کا دعویٰ کیا اور ساتھ ہی یہ کہا کہ چونکہ حضرت عیسیٰ ؑ فوت ہوچکے ہیں اس لیے میں نبی ہوں ۔ مزید تجزیہ سے پہلے مرزا قادیانی کی چند عبارتیں ملاحظہ فرمائیں ۔
1۔ اس ( اللہ تعالیٰ ) نےمجھے بھیجا ہے اور میرے پر اپنے خاص الہام سے ظاہر کیا کہ مسیح ابن مریم فوت ہوچکا ہے چنانچہ اس کا الہام یہ ہے کہ مسیح ابن مریم فوت ہو چکا ہے اور اس کے رنگ میں ہو کر وعدہ کے موافق تو آیا ہے ۔
(ضرورۃ الامام روحانی خزائن جلد21 ص 495)
2۔ایسا ہی وفات حیات کے جھگڑے میں بھی حکم ہوں۔
(تحفہ الندوہ مندرجہ روحانی خزائن جلد 19ص97)
3۔ اگر قرآن سے ابن مریم کی وفات ثابت نہیں تو میں جھوٹا ہوں ۔
(تحفہ الندویہ مندرجہ روحانی خزائن جلد19ص97)
4۔ خدانے مجھ پر مسیح ابن مریم کی وفات ثابت ہے۔
( مجموعہ اشتہارات جلد اول ص190طبع جدید)
5۔میرے دعویٰ کی شرط صحت وفات مسیح ابن مریم ہے ۔
(مجموعہ اشتہارات جلد اول ص216طبع جدید)

6۔ وفات مسیح کا عقیدہ آج تک مخفی رہا ۔
( ملفوظات جلد چہارم ص631طبع جدید)
7۔ صرف مابہ النزاع حیات مسیح ہے اور مسیح موعود کا دعویٰ اس مسئلہ کی در حقیقت ایک فرع ہے۔(روحانی خزائن جلد5 ص339)

تجزیہ:

مرزا قادیانی نے ابتداء میں دعویٰ مسیحیت کی آڑ میں دعوٰی نبوت کیا تھا اور لکھا ہے کہ مسیح موعود نبی ہوگا اس لیے میں نبی ہوں۔گزشہ سطور سے معلوم ہوا کہ مرزا قادیانی کے نزدیک اس کا دعوٰی مسیحیت ، وفات مسیح ؑ کے دعوٰی پر مبنی ہے اور مرزا قادیانی کے دونوں دعوے باطل ہیں اور بناۓ فاسد علی الفاسد کا مصداق ہیں۔
مرزا قادیانی کے دعوٰی وفات مسیح کے ابطال کےلیے اس کی درج ذیل تحریریں ملاحظہ فرمائیں ۔
1۔ میرے نزدیک ممکن ہے کہ آئندہ زمانوں میں میرے جیسے اور دس ہزار بھی مثیل مسیح آجائیں ۔(ازالہ اوہام روحانی خزائن جلد3ص197)
2۔ ہاۓ افسوس کیا لوگ نہیں جانتے کہ مسیح آسمان سے تمام علوم کے ساتھ اترے گا اور وہ زمیں سے کچھ نہ لے گا انہیں کیا ہوا کہ وہ نہیں سمجھتے ۔(آئینہ کمالات اسلام روحانی خزائن جلد5ص409)
3۔ صحیح مسلم کی حدیث میں یہ لفظ موجود ہے کہ حضرت مسیح جب آسمان سے اتریں گے تو ان کا لباس زرد رنگ کا ہوگا۔ ( ازالہ اوہام روحانی خزائن جلد 3ص142)
4۔ جس آنے والے مسیح موعود کا حدیثوںسے پتہ لگتا ہے اس کا انہی حدیثوں میں یہ نشان دیا گیا ہے کہ وہ نبی بھی ہوگا اور امتی بھی ۔(حقیقۃ الوحی روحانی خزائن جلد 22ص31)
5۔ بائیبل اور ہماری احادیث اور اخبار کی کتابوں کی رو سے جن نبیوں کا اسی وجود عنصری کے ساتھ آسمان پر جانا تصور کیا گیا ہے وہ
دو نبی ہیں ایک یوحنا جس کا نام ایلیا اور ادریس بھی ہے دوسرے مسیح ابن مریم جس کو عیسیٰ اور یسوع بھی کہتے ہیں ۔ (توضیح مرام روحانی خزائن جلد 23ص542)
 
آخری تدوین :
Top