• Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے طریقہ کے لیے فورم کے استعمال کا طریقہ ملاحظہ فرمائیں ۔ پھر بھی اگر آپ کو فورم کے استعمال کا طریقہ نہ آئیے تو آپ فورم منتظم اعلیٰ سے رابطہ کریں اور اگر آپ کے پاس سکائیپ کی سہولت میسر ہے تو سکائیپ کال کریں ہماری سکائیپ آئی ڈی یہ ہے urduinملاحظہ فرمائیں ۔ فیس بک پر ہمارے گروپ کو ضرور جوائن کریں قادیانی مناظرہ گروپ
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے لیے آپ کو اردو کی بورڈ کی ضرورت ہوگی کیونکہ اپ گریڈنگ کے بعد بعض ناگزیر وجوہات کی بنا پر اردو پیڈ کر معطل کر دیا گیا ہے۔ اس لیے آپ پاک اردو انسٹالر کو ڈاؤن لوڈ کر کے اپنے سسٹم پر انسٹال کر لیں پاک اردو انسٹالر

نزول کے بعد عیسیٰ علیہ اسلام نبی ہونگے یا نہیں ؟؟

خادمِ اعلیٰ

رکن عملہ
ناظم
رکن ختم نبوت فورم
پراجیکٹ ممبر
حضرت عیسیٰ علیہ اسلام کی دوبارہ تشریف آواری پر وہ نبی ہوں گئے کے نہیں ؟؟
اگر ہوں گئے تو ختم نبوت کے خلاف ہے اگر نبی نہ ہوں گئے تو کیا وہ نبوت سے معزول ہو جائے گئے ؟؟

جواب .
نبی کی تعریف :
اللہ تعالیٰ قرآن میں ارشاد فرماتا ہے کے
وما ارسلنا من قبلک الا رجا لا نوحی الیھم (النخل 43 )
ترجمہ : اور ہم نے اپ ُ سے پہلے جو انبیاء بیجھے وہ مرد ہی تھے جن کی طرف ہم وہی کرتے تھے .

لہذا نبی وہ ہوتا ہے جس پر اللہ تعالیٰ کی طرف سے حضرت جبرائیل علیہ اسلام کے ذریعے وحی نبوت آئے جس پر ایک دفعہ بھی وحی نبوت آجائے وہ ہمیشہ کے لئے نبی ہو گا چاہے اس پر دوبارہ وحی نبوت آئے یا نہ آئے .
نبی کی تعریف خود مرزے کے قلم سے .
1 جو شخص نبوت کا دعویٰ کرے گا اس دعویٰ میں ضرور ہے کے وہ خدا تعالیٰ کی ہستی کا اقرار کرے اور نیز یہ بھی کہے کے خدا تعالیٰ کی طرف سے میرے پر وہی نازل ہوتی ہے اور نیز خلق اللہ کو وہ کلام سناوے جو اس پر خدا تعالیٰ کی طرف سے نازل ہوا ہے اور ایک امت بنا دے جو اس کو نبی سمجھتی ہو اور اس کی کتاب کو کتاب اللہ جانتی ہو (آیئنہ کمالات اسلام صفحہ 344 روحانی خزائن جلد 5 صفحہ 344 )
2 حسب تصریح قرآن کریم رسول اس کو کہتے ہیں جس نے احکام وعقائد دین جبرئیل کے ذریعہ حاصل کیے ہوں لیکن وحی نبوت پر تو تیرہ سو برس سے مہر لگ گی ہے (ازالہ اوہام صفحہ 534 روحانی خزائن جلد 3 صفحہ 387 )
3 ہم مدعی نبوت پر لعنت بجھتے ہیں لا الہ الا اللہ محمد رسول اللہ کہ قائل ہیں اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی ختم نبوت پر ایمان رکھتے ہیں (مجموعہ اشتہارت جلد 2 صفحہ 297،298 )

حضرت عیسیٰ علیہ اسلام کی دوبارہ آمد

حضرت عیسیٰ علیہ اسلام کا نزول اس وقت ہو گا جب دجال کا فتنہ پورا عروج پر ہو گا اور مسلمان حضرت امام مہدی علیہ رضوان کی قیادت میں دجال کے محاصرے میں گھیر چکے ہوں گے ...حضرت عیسیٰ علیہ اسلام دجال کو قتل کریں گے اور اہل کتاب کو دائر اسلام میں داخل فرمائیں گے ان کی آمد پر تمام ادیان باطلہ ملتوں کا خاتمہ ہو جائے گا اور صرف دین اسلام باقی رہ جائے گا اور وہ مسلمانوں کے خیلفہ یعنی حکمران ہوں گئے ..

حضرت عیسیٰ علیہ اسلام اللہ تعالیٰ کے برگرزیدہ نبی اور رسول ہیں اور چونکا ان کی پہلی آمد پر انھیں وحی نبوت ہو چکی ہے اس لئے وہ ہمیشہ کے لئے نبی ہیں لیکن ان کی دوبارہ آمد پر ان کو وحی نبوت نہیں ہو گی کیونکہ دوبارہ آمد پر شریعت موسوی علیہ اسلام پر نہیں بلکہ شریعت محمدی پر عمل کریں گے چونکہ شریعت محمدی آنحضرت پر مکمل ہو چکی ہے لہذا حضرت عیسیٰ علیہ اسلام کی دوبارہ آمد پر کسی وحی نبوت کی ضرورت نہیں اور نہ ان پر وحی نبوت ہو گی لیکن چونکہ ان کی پہلی آمد پر ان کو وہی نبوت ہو چکی ہے اس لیا وہ ہمیشہ کے لئے نبی اور رسول ہیں ..

باقی رہا یہ سوال کے وہ نبوت سے معزول ہو جائے گئے ؟

تو اس کا جواب یہ ہے کے ..وہ نبوت سے معزول نہیں ہوں گئے بلکے دوبارہ تشریف آواری کے نبی اللہ ہونے کے ان کی ڈیوٹی بدل جائے گی ..
مَثَلاً
جیسے پاکستان کے صدر مملکت اگر برطانیہ تشریف لے جائے تو پاکستان کے صدر ہونے کے باوجود برطانیہ تشریف لے جانے پر ان کو برطانیہ کے قانون کی پابندی لازم ہے حالنکہ وہ پاکستان کے صدر مملکت ہیں مگر وہاں جا کر ان کی حثیت صدر مملکت ہونے کی باوجود مہمان کی ہو گی ..
اسی طرح جب حضرت عیسیٰ علیہ اسلام آنحضرت کی امت میں تشریف لائیں گئے تو نبی اللہ ہونے کی باوجود ان کی حثیت امتی و خلیفہ کی ہو گی لہذا نہ وہ نبوت سے معزول ہوۓ اور نہ ان کی تشریف آوری پر ختم نبوت پر کوئی حرف آیا..
 
Top